سرچ کریں

Displaying 31 to 40 out of 2767 results

31

دھلنے کے بعد کپڑے باریک ہوجائیں، تو پہننے کا حکم

سوال: آج کل مردوں کے کپڑے بھی باریک ہی مل رہے ہیں، اگر کپڑے خریدتے وقت، تو ٹھیک نظر آرہے ہیں، لیکن دو چار بار دھلنے سے اتنے باریک ہو جائیں کہ ان میں سے جسم کی رنگت محسوس ہو، توانہیں پہننے کا کیا حکم ہے؟

31
32

eyebrows کے کچھ بالوں پر اسکن کلر بلیچ کر نا

سوال: eyebrows کو شیپ دینے کےلیے اس کے اوپر نیچے تھوڑے بالوں پر اسکن کلر بلیچ کر سکتے ہیں ؟ اس سے eyebrows کی تھوڑی شیپ بن جاتی ہے، بالکل باریک نہیں کرتے بلکہ جو بال برے لگتے ہیں بس وہ دور سے نظر نہیں آتے؟

32
33

زخم مسلسل بہہ رہا ہو، تو نماز کس طرح پڑھیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے بھائی کو اینل فسٹولا(Anal Fistula) بیماری ہے،اس میں پاخانہ کی جگہ کے قریب ایک پھوڑا سا بنتا ہے، جس سے پیپ نکلتا ہے، بعض دفعہ اس جگہ سے مسلسل پیپ بھی نکلتا رہتا ہے، ایسی صورت میں اگر دورانِ نماز اُس جگہ سے پیپ خارج ہوجائے، تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟ کیا دورانِ نماز پیپ نکلنے کے باوجود نماز کو جاری رکھا جاسکتا ہے، یا پھر کپڑے تبدیل یا پاک کرکے پھر سے نماز پڑھنی ہوگی؟ شرعی رہنمائی فرمادیں۔

33
34

شرعی مسافر سفرکے دوران کسی جگہ جماعت قائم دیکھ کر شامل ہوگیا تو نمازکی مختلف صورتوں کے احکام ،نیز اقتداکی شرط ”امام کا مقیم یا مسافر ہونا معلوم ہو“ کا مطلب

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص مسافر ہے اور سفر میں ایسی جگہ رکا کہ اس مقام پر جماعت کھڑی ہے، اورامام کی حالت کا پتہ نہیں کہ امام مقیم ہے یا مسافر تو کیا اس کی اقتدا کرے یا اپنی الگ پڑھے؟ جبکہ اقتدا کی شرائط میں یہ بھی لکھا ہے کہ سفر یا اقامت کے حوالے سے امام کی حالت کا علم ہو۔ اور اگر چار رکعت والی نماز میں اقتدا کر لیتا ہےاور اسے دو سے زیادہ رکعتیں نہ ملیں، تو پھر یہ کتنی رکعتیں پڑھے گا؟ یعنی امام کو مقیم سمجھ کر چار پوری کرے گا یا مسافر سمجھ کر دو پر یہ سلام پھیر دے گا؟

34
35

شرعی معذور کپڑے بھی تبدیل نہ کر سکے تو نماز کیسے پڑھے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک عورت کو پیشاب کے قطرے مسلسل آتے ہیں، اور ان کا وزن بہت زیادہ ہونے کے سبب ہر وقت کپڑے تبدیل کرنے میں بھی آزمائش ہوتی ہے، ایسی صورت حال میں وہ عورت نماز کس طرح ادا کرے؟

35
36

بيوی کو بے پردگی سے نہ روکنے والے کا حکم‎

جواب: باریک کپڑا ہو کہ بدن چمکتا ہو اور غیر محرم مردوں سے ہنسی مذاق کرتی ہو اور شوہر اس حالت پر مطلع ہوکر عورت کو اپنی حدِ مقدور تک نہ روکتا ہو ، تو ایسا شخ...

36
37

ایک رکن میں 3 مرتبہ پاؤں اٹھا کر کھجانے سے نماز کا حکم

سوال: ہم نے علمائے کرام سے سُنا ہے کہ نماز کے ایک رکن میں تین دفعہ ہاتھ اٹھا کر استعمال کرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے ،تو کیا اگر کوئی شخص نماز کے ایک رکن میں تین دفعہ پاؤں اٹھا کر حرکت دیتا ہے، مثلاً: ابھی رمضان المبارک میں تراویح کے دوران یہ مسئلہ زیادہ در پیش ہوتا ہے کہ مچھر وغیرہ کی وجہ سے بعض لوگ بار بار پاؤں اٹھا کر خارش کرتے ہیں یا مچھر کو بھگانے کی کوشش کرتے ہیں ، تو کیا اس طرح تین دفعہ پاؤں اٹھا کر خارش وغیرہ کرنے سے نماز فاسد ہو جائے گی ؟

37
38

بچیوں کو نماز سکھانے کے لیے عورت نماز میں آواز بلند کر سکتی ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ ایک اسلامی بہن نماز کی ادائیگی کے وقت اپنی چھوٹی بچیوں کو اپنے ساتھ جائے نماز پر کھڑا کرلیتی ہیں اور انہیں نماز سکھانے کی غرض سے اول تا آخر نماز کے تمام اذکار و تلاوت بلند آواز سے پڑھتی ہیں تاکہ بچیاں سیکھ سکیں۔ کسی نے ان کو بتایا کہ سکھانے کی نیت سے اس طرح بلند آواز سے تلاوت و ذکر کرنا، نماز کو فاسد کردیتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا واقعی سکھانے کی نیت سے بلند آواز سے پڑھنے سے نماز فاسد ہو جاتی ہے؟

38
39

نااہل کو علم سکھانے کی روایت: اس میں نااہل سے کون مراد ہے؟

جواب: باریک مسائل اورگہرے علمی نکات بیان کرنا،جنہیں وہ نہ سمجھ سکیں۔تواب مطلب ہوگاکہ:"وہ عالم جوعوام کے سامنے غیرضروری اور باریک و پیچیدہ مسائل یا قابل شرح ...

39
40

سینہ بند پہنے بغیرعورت کی نماز کا حکم

جواب: باریک بھی نہ ہوں ،کہ جس سے جسم اور بالوں کی رنگت ظاہر ہو،ورنہ نماز نہیں ہوگی ۔چنانچہ بہارِ شریعت میں ہے :’’ آزاد عورتوں اورخنثیٰ مشکل کے ليے سارا بدن ...

40