
خواتین کا محفل میں نعرے لگانا کیسا؟
سوال: اسلامی بہنوں کا محفل میں نعرے لگانا جائز ہے یا نہیں ؟
حیض کی حالت میں قرآن پاک کو قلم سے چھونے کا حکم
سوال: قرآن پاک کی کلاس میں زیرِ تعلیم اسلامی بہنوں کا مخصوص ایام میں ورق بدلنے کے لئے یا متعلقہ صفحہ کھلا رکھنے کے لئے قرآن پاک کو قلم کی مدد سے چھونا ، جائز ہے یا نہیں ؟
اسلامی بہن کا مُعَلِّمہ یا سُنّی عالِمہ کا ہاتھ چومنا
جواب: بہنوں کااپنی مُعَلِّمہ یاسُنّی عالِمہ اسلامی بہن کے ہاتھ چومنا جائز بلکہ مستحب ہے بشرطیکہ کسی فتنے کااندیشہ نہ ہو۔صحابۂ کرام رضوان اللہ تعالٰی علیہم ...
دو اسلامی بہنوں کو زکوۃ کی مد میں کچھ سامان و رقم دی، ان میں ایک سیدہ ہے، تو حکم
سوال: دو اسلامی بہنوں کو ان کے ایک رشتہ دار کچھ جوڑے اور رقم وغیرہ تحفہ دے گئے اور کہا کہ یہ میری طرف سے تحفہ ہیں،جبکہ ان کے گھر کی عورت نے بتایا کہ اس نے زکوۃ دی ہےیہ ہر سال ایسے ہی دیتے ہیں، گھر ذاتی ہےمگر کچھ سونا چاندی نہیں ہے بس 30ہزار کے قریب رقم جمع رکھی ہو گی دونو ں کے پاس ،اب دینے والے سے وضاحت لینا ضروری ہےاور ایک اسلامی بہن ہے سیدہ ہیں تو کیا حکم
ریاض الجنہ میں نوافل کا طریقہ اور ازدحام کے شرعی آداب
سوال: اسلامی بہنوں کو ریاض الجنۃ جانے کے لیے کافی دھکم پیل کا سامنا ہوتا ہے اور جو اس رش میں دھکے وغیرہ دے کر آگے نہ بڑھے، وہ ریاض الجنۃ حاضر نہیں ہو سکتی اور کبھی کسی عورت کا نمبر آجاتا ہے اور کبھی کوئی محروم رہ جاتی ہے۔ ایسی صورت حال میں مجھے نوافل پڑھنے کے لیے ریاض الجنۃ جانا ہی ہو گا یا پھر سبز گنبد کے سامنے حاضر ہو کر درود و سلام پڑھتی رہوں؟
ایک بہن کا دوسری بہن کے شوہر کے ساتھ شرعی سفر کرنا
سوال: مجھے یہ پوچھنا تھاکہ دو بہنوں کی ایک ہی گھر میں شادی ہوئی ہے اور دونوں بہنوں کے شوہر بھی آپس میں سگے بھائی ہیں تو کیا دونوں بہنیں اور دونوں میں سے کسی ایک کا شوہر ساتھ ہوں تو کیا اس صورت میں دوسری بہن ان کے ساتھ مجبوری کی صورت میں شرعی سفر کرسکتی ہے یا نہیں کیونکہ دونوں کے شوہر ایک ساتھ کام سے چھٹی نہیں کر سکتے یا ایک ساتھ کام چھوڑ کر نہیں جاسکتے؟
نمازمیں سورہ فاتحہ اوراُس کے ساتھ تین آیتیں پڑھنا فرض ہے یا واجب ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ نمازمیں سورہ فاتحہ اوراُس کے ساتھ تین آیتیں پڑھنے کاکیاحکم ہے؟یہ پوچھنے کامقصداس بات کی وضاحت طلب کرناہے کہ نمازمیں قراءت کرنافرض ہے اورقراءت میں سورہ فاتحہ اورتین آیتوں کی تلاوت کرناہوتاہے توان کی تلاوت کرنابھی فرض ہواحالانکہ امیراہلسنت دامت برکاتھم العالیۃ نےکتاب اسلامی بہنوں کی نماز،ص104پر"سورہ فاتحہ اورتین آیتیں پڑھنا" نمازکےواجبات میں شمارفرمایاہے ۔اس بارے میں تطبیق بیان فرمادیجیے۔ سائل:منظورعلی(جامعۃالمدینہ للبنات،سرجانی ٹاون، کراچی)