
دوسرے ملک کی نیشنلٹی حاصل کرنے سے وہ ملک وطن اصلی بن جائے گا ؟
جواب: بیوی وہاں رہتی ہے یا وہاں سکونت کرلی اور یہ ارادہ ہے کہ يہاں سے نہ جائے گا۔ تنویر الابصار ودرمختار اور رد المحتار میں ہے:’’(الوطن الأصلي) هو موط...
بیٹی کو حج کروانے کی منت مانی تو اس کے علاوہ کو بھیج سکتے ہیں؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے منت مانی کہ میرا فلا ں کام ہوگیا، تو میں اپنی شادی شدہ بیٹی ہندہ کو حج کرواؤں گا۔ اب اس کا وہ کام ہوگیا ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس کے پاس صرف بیٹی کو بھیجنے کے اخراجات ہیں، جبکہ بیٹی محرم کے بغیر جا نہیں سکتی اور محرم کے اخراجات اِس کے پاس موجو د نہیں، تو سوال یہ ہے کہ اس پر حج کروانا لازم ہے؟ اور جب بیٹی کے ساتھ محرم کے اخراجات موجود نہیں، تو بیٹی کے علاوہ کسی اور کو حج پر بھیج سکتا ہے؟
بیٹا اپنی ماں کی طرف سے زکوۃ ادا کرسکتا ہے یا نہیں؟
سوال: ماں پر زکوۃ واجب ہوتو کیا بیٹا اپنے مال سے ، اپنی ماں کی طرف سے زکوۃ نکال سکتا ہے اور کیا بیٹے کےاپنی ماں کی طرف سے زکوۃ نکالنے سے ،ماں کی زکوۃ ادا ہوجائے گی؟نیز بیٹا اگر ماں کی زکوۃ اپنے مال سے نکال دے تو ماں کو ثواب ملے گایا بیٹے کو؟
سوتیلی ماں کی بہن سے نکاح جائز ہے یانہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زید نے پہلی بیوی کی موجودگی میں ایک اورشادی کی ،شادی سے تقریباً سات سال بعد دوسری بیوی کا انتقال ہو گیا ،اب زید کا بیٹا جو پہلی بیوی سے ہے ،زید کی دوسری بیوی کی بہن سے نکاح کرنا چاہتا ہے،برائے کرم حکمِ شرعی سے آگاہ فرمائیں کہ زید کے لئے یہ نکاح کرنا درست ہے یا نہیں؟ سائل:محمد نذیر(روات ،راولپنڈی)
عورت پر شوہر اور والد میں سے زیادہ حق کس کا ہے ؟
سوال: زینب کا نکاح حسن سے ہوا،زینب اور حسن دونوں اچھی زندگی گزاررہے ہیں ،زینب کا میکہ اسی شہر میں قریب ہی ہے ۔زینب جب میکے جاتی ہے، تو اس کے والد کئی مرتبہ زینب کو اپنے میکے میں کئی کئی دن تک روکے رکھتے ہیں،جس پرحسن راضی نہیں ہے۔کئی مرتبہ بحث و تکرار بھی ہوجاتی ہے۔زینب کے والد یہ کہتے ہیں کہ چونکہ میں تمہارا والد ہوں ،لہذا میں جو کہوں گا اسی پر عمل کرنا ہوگا ،اگرمیرے مقابلے میں تم نے کسی بھی معاملے میں کسی دوسرے کو ترجیح دی، تو تم گنہگار ہوگی۔ 1۔پوچھنا یہ ہے کہ اس معاملے میں زینب کس کی بات مانے؟ شوہر کی یا والد کی؟ 2۔شوہراگرباہرکے ملک چلا جاتا ہے ،اور وہ بیوی کو اپنےماں باپ کے ساتھ اپنے گھرچھوڑ جاتا ہے،اور وہیں رہنے کی تاکید کرتا ہے۔بیوی بھی وہاں رہنے پرراضی ہو اوراسے شوہرکے رشتہ داروں سے ایذاء بھی نہ ہو،عزت وحرمت پربھی کوئی فتنہ نہ ہو،مگرزینب کے والد کہیں کہ یہ ہمارے گھر ہی رہے گی، تو اس صورت میں بھی بتائیں کہ شوہرکی بات مانی جائے گی یا والد کی؟ نوٹ: سوال میں درج نام فرضی ہیں ۔
جس لڑکی نے چھوٹے بھائی کے ساتھ والدہ کا دودھ پیا ہو اس سے نکاح کرنا کیسا؟
سوال: زید کا رشتہ ہندہ سے مانگ رہے ہیں جبکہ ہندہ نے زید کے چھوٹے بھائی کے ساتھ مدتِ رضاعت میں زید کی ماں (خالدہ)کا دودھ پیا ہوا ہے۔ کیا اس صورت میں یہ نکاح درست ہوگا ؟
شوہر طلاق کے بعد رجوع کرے، تو کیا عورت کا قبول کرنا ضروری ہے ؟
سوال: ایک شوہر نے اپنی مدخولہ بیوی سے کہا: میں تمہیں ایک طلاق دیتا ہوں“ صرف یہی بولا اور ایک ہی طلاق دی۔ اِس سے پہلے کبھی طلاق نہیں دی۔ پھر تین دن بعد رجوع کی نیت سے یوں کہا کہ ”میں تم سے صلح کرتا ہوں“ لیکن عورت نے اِس رجوع کو قبول نہیں کیا اور کیس (Case) کر دیا۔ تین سال یونہی گزر گئے۔ اِس عرصے میں خلع یا طلاق وغیرہا کچھ نہیں ہوا۔ اب دونوں خاندان راضی ہیں اور یہ مرد وعورت اکٹھے رہنا چاہتے ہیں۔ کیا یہ دونوں ایک ساتھ رَہ سکتے ہیں اور اِن کا نکاح باقی ہے یا دوبارہ نکاح کرنا ضروری ہے؟
بیٹی کی قسم کھا کر توڑ دی، تو کیا حکم ہے؟
جواب: ماں باپ کی قسم، اولادکی قسم، مذہب کی قسم، دین کی قسم، علم کی قسم، کعبہ کی قسم، عرش الٰہی کی قسم، رسول اﷲ کی قسم۔“(بھارِ شریعت، قسم کا بیان، جلد2، صفحہ...
جواب: ماں،دادی،نانی،بہن،بھتیجی وغیرہ مذکورہ بچی کو اس کی عمر دو سال ہونے سے پہلے اپنا دودھ پلا دے گی،تو اس صورت میں آپ کے شوہر کا اس بچی سے رضاعی رشتہ قائم ...
کیا باپ بیٹے دو سگی بہنوں سے نکاح کر سکتے ہیں ؟
جواب: ماں کی سگی یا سوتیلی یا مادری یا رضاعی بہن نہ ہواوراس کے ساتھ ساتھ بیٹے اور اس عورت کے درمیان رضاعت یامصاہرت وغیرہ کے حوالے سے کوئی ممانعت کی وجہ نہ ...