
سوال: دیکھنے میں آتا ہے کہ لوگ کسی کی میت میں جانے کے بعد وضو کرتے ہیں۔ کیا کسی کی میت میں جانے کے بعد وضو کرنا ضروری ہے؟ یہ ایک رواج بن چکا ہے، رہنمائی فرما دیجیے؟
قبر پر پھول اور سبزہ اُگانے کا حکم
جواب: میت کو کوئی نقصان وغیرہ نہیں پہنچتا،تو ایسےپھول یا گھاس لگانا ،جائز ہے ،کیونکہ قبروں پر اگنے والے پودےجب تک تر رہتے ہیں ،اللہ عزوجل کی تسبیح کرتے رہتے...
میت کو غسل دینے کی اُجرت لینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں میت کو غسل دینے کا کام کرتاہوں اور اس کام کی اُجرت لیتا ہوں ، کیا اس کام کی اُجرت لینا میرے لیے جائز ہے؟
بلی کے رونے کو منحوس یا باعثِ وبال و انتقال سمجھنا
سوال: ہمارے ہاں بلی کےرونے کو منحوس سمجھاجاتاہے ، اور یہ خیال کیا جاتاہے کہ جس محلے یا گھر میں رات کےوقت بلی روئے وہاں ضرور کوئی مصیبت آتی ہے یا کسی کا انتقال ہوجاتا ہے ۔کیا یہ بات شرعی اعتبارسے درست ہے ؟
عورت کا دورانِ عدت قریبی رشتے دار کے جنازے میں جانا
سوال: اگر کوئی عورت عدت میں ہو اور اس کے قریبی رشتے دار جیسے بہن بھائی وغیرہ کا انتقال ہو جائے تو کیا وہ عورت وہاں جا سکتی ہے اور کیا رات بھی رک سکتی ہے ؟
میت کی تدفین میں تاخیر کرنے کا حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ میت کو کسی رشتہ دار کی وجہ سے تاخیر سے دفن کرنا کیسا ہے؟ سائل:محمد سعیدعطاری(چراہ گاؤں،راولپنڈی)
میت کے ذمے روزے باقی ہوں تو گھر والے اس کی طرف سے روزے رکھ سکتے ہیں یا فدیہ دیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مجھے میرے ایک دوست نے ایک پوسٹ بھیجی جس میں بخاری شریف کے حوالے سے لکھاتھاکہ جس شخص کا انتقال ہوااوراس کے ذمےروزے باقی ہوں ،تومیت کا ولی میت کی طرف سے روزے رکھے، برائے کرم یہ رہنمائی فرمادیں کہ کیاواقعی میت کی طرف سے روزے رکھے جاسکتے ہیں ؟
بیوی کے علاوہ دوسرے رشتہ داروں کے لیے سوگ کا حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شوہر کی فوتگی پر بیوی کے لیے سوگ میں حکم ہے کہ وہ زینت نہ کرے ۔ اس کے علاوہ باقی رشتہ داروں کے لیے سوگ کا کیا حکم ہے ؟ اگر وہ سوگ کریں ، تو کیا انہیں بھی زینت اور عمدہ لباس ترک کرنا ہو گا ؟ نیز قریبی رشتہ دار جیسے والد ، والدہ يا بھائی وغیرہ کی سوئم کی محفل میں بھی ہم اجلے عمدہ کپڑے پہن ليتے ہيں ، خوشبو بھی لگاتے ہيں کہ مہمان آتے ہيں ، کیا ایسا کرنا منع ہے یا جائز ہے ؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ ہمارےمحلے میں نوابشاہ سےتعلق رکھنے والے کچھ افراد کرائے پر رہتے ہیں ،ان کے والد کا انتقال ہوگیا تو ان کی نماز جنازہ محلے کی جامع مسجد کے سنی صحیح العقیدہ امام صاحب(جو ماشاء اللہ بہت متقی وپرہیز گار بھی ہیں) نے پڑھایا لیکن ان کے بیٹوں نے اس وجہ سے جنازہ کی نماز میں شمولیت اختیار نہیں کہ جنازہ نوابشاہ لے کر جانا تھاتاکہ وہاں پر موجود رشتے دار بھی ان بیٹوں کے ساتھ دوبارہ نمازِجنازہ میں شریک ہوسکیں تو معلوم یہ کرناہےکہ اس صورت میں نماز جنازہ دوبارہ پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں ؟ نوٹ: زبانی معلومات لینے پر سائل نے بتایا کہ میت کے ورثاء نارمل قسم کے لوگ ہیں نمازی ہیں لیکن نیکی وپرہیز گاری میں نمایاں نہیں ۔
میت کے پورے جسم کوصابن یا شیمپو سے دھوناکیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ غسل میت کے وقت ،میت کے پورےجسم کو صابن یا شیمپو سے نہلانا درست ہے یا نہیں ؟یا صرف سر اور داڑھی کے بالوں کے لئے ہی ان کو استعمال کیا جاتا ہے؟ سائل:محمد شہباز(بشیر چوک ،نیو کراچی)