سرچ کریں

Displaying 31 to 40 out of 2828 results

31

امامت کی کتنی شرائط ہیں اور کیا امامت کے لیے داڑھی ہونا ضروری ہے ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں ہے کہ کیاامامت کے لیے داڑھی کاہوناضروری ہے، کیونکہ بعض لوگوں کاکہناہے کہ احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں امامت کی چارشرائط بیان کی گئی ہیں اور ان شرائط میں داڑھی کاذکرموجودنہیں ہےاوران لوگوں کایہ بھی کہناہے کہ فقہ حنفیہ میں امامت کی اکیس شرائط بیان کی گئی ہیں اوران میں بھی داڑھی کاذکرموجودنہیں ہے۔شرعی رہنمائی فرمائیں: کیاامامت کے لیے داڑھی ہوناضروری ہے،اس کاشریعت میں کیاثبوت ہے؟

31
32

موٹر سائیکل نقد میں سستی خرید کرقسطوں پر مہنگی بیچنا

سوال: جو چیز ہم قسطوں میں لیتے ہیں، تو ہمیں وہ مہنگی ملتی ہے، اکثر اوقات ڈبل قیمت میں ہمیں ملتی ہے، قسطوں کی صورت میں وہ جو اوپر رقم ہو گی اس کا شرعی حکم کیا ہو گا؟ نیزہم نے ایک موٹر سائیکل نقد خریدی ساٹھ ہزار کی ،اب ہم نےوہ قسطوں میں ایک لاکھ کی آگے بیچ دی، تو اس کا شرعی حکم کیا ہو گا؟

32
33

نابالغ بچے نے زمین پر پڑے ہوئے روپے اٹھا لیے، تو کیا حکم ہے؟

سوال: نابالغ سمجھدار بچے کو راستے سے پیسے ملے ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ اس کے متعلق کیا حکم ِشرعی ہوگا؟کیا اس پر بھی لقطہ کے احکام ہوں گے؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔

33
34

بیٹی کو وراثت سے حصہ نہ دینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلےکے بارے میں کہ زیدکاانتقال ہوا،اس نےورثاء میں تین بیٹے اوردوبیٹیاں چھوڑیں ،جبکہ اس کے والدین ،زوجہ ،دادا،دادی اورنانی اس کی حیات میں ہی انتقال کرگئے تھے،اس کے بعد اس کے بیٹوں میں سے دو کاانتقال ہوا،جائیداد اب بیٹوں کی اولاد کے پاس ہے ،اب تک سب لوگ ان سے حصہ لے چکےہیں ،صرف زیدکی بیٹیوں میں سے ایک بیٹی ہندہ کاحصہ اس کے بھتیجوں کے قبضہ میں ہے،جوخاندانی دشمنی کے باعث اسے نہیں دے رہے۔ہندہ کے حصے میں کئی ایکڑزمین آتی ہے،لیکن جن رشتہ داروں کے پاس ہے، وہ باربارمطالبے کے باوجودبھی حصہ نہیں دے رہے۔ شرعی رہنمائی فرمائیں اس طرح کرناکیساہے؟

34
35

کمپنی کا ملازم کی میڈیکل انشورنس کروانا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک پرائیویٹ کمپنی اپنے ملازموں کی خودبخودہیلتھ انشورنس کرواتی ہے،جس کے لیےملازم کوایگریمنٹ پردستخط وغیرہ نہیں کرنے پڑتے ،اس کی سیلری سے رقم بھی نہیں کٹتی،سارے معاملات کمپنی خودہی کرتی ہے ۔ہاں کمپنی ملازم کوایک فارم دیتی ہے ،جس پر ملازم طبی اخراجات لکھ کرکمپنی کودیتاہے اورپھرکمپنی اس کے مطابق انشورنس کمپنی سے رقم لے کربعینہ وہی رقم ملازم کودیتی ہے اوراس میں یہ بات بھی ہے کہ اگرملازم کمپنی کوطبی اخراجات والا فارم فل کرکے نہ دے، بلکہ اسے کہہ دے کہ میں نے اخراجات نہیں لینے توپھرکمپنی ایسے ملازم کی ہیلتھ انشورنس ہی نہیں کرواتی ۔اگرپہلے سے اس کانام انشورنس کمپنی میں لکھوادیاہوتوکمپنی اس کانام وہاں سے خارج کروادیتی ہے، جس وجہ سے نہ توکمپنی کورقم جمع کروانی پڑتی ہے اورنہ اس پرانشورنس کمپنی کوئی پرافٹ دیتی ہے ۔ شرعی رہنمائی فرمائیں کہ: (1)کمپنی کاملازم کے نام کی ہیلتھ انشورنس کرواناکیساہے؟ (2) ملازم کے لیے اس صورت میں کیاحکم شرعی ہے ،یہ طبی اخراجات کافارم فل کرکے رقم لے سکتاہے یانہیں ؟

35
36

جمعہ کا خطبہ منبر پر نہ پڑھنا کیسا؟

سوال: جمعہ کا عربی خطبہ منبر پر پڑھنے کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ ہماری مسجد میں کافی سالوں سے امام صاحب جمعہ کا خطبہ منبر پر ہی دیتے رہے ہیں ، لیکن اب ایک شخص کہتا ہے کہ منبر پر خطبہ دینے کا کہیں سے بھی ثبوت نہیں ہے ، اس لیے منبر ہٹا دیا جائے اور کرسی پر بیٹھ کر امام صاحب بیان کر لیں اور زمین پر ہی کھڑے ہوکر خطبہ دے دیا کریں اور پھر اس شخص نے منبر اُٹھوا کر اس کی جگہ کرسی رکھ دی ہے ، امام صاحب کرسی پر بیٹھ کر بیان کرتے ہیں اور نیچے زمین پر ہی کھڑے ہوکر جمعہ کا خطبہ دیتے ہیں ۔ آپ سے یہ شرعی رہنمائی درکار ہے کہ جمعہ کا خطبہ منبر پر دینے کا ثبوت ہے ؟ نیچے زمین پر کھڑے ہوکر خطبہ دے سکتے ہیں ؟ شرعاً اس میں کوئی حرج تو نہیں ؟

36
37

صلیب والا لاکٹ بنانا ،بیچنا اور تشہیر کرنے کا کیاحکم ہے ؟

سوال: ایک مسلمان خاتون کسی جیولری شاپ کی ایجنٹ ہیں اور اس کا کام پروڈکٹ کی تشہیر کرنا ہے، اس کے پاس ایک Brochure (اشتہاری مواد پر مشتمل پمفلٹ یا کتابچہ ) آیا تھا، جس میں صلیب والے لاکٹ بھی تھے، جس کی اس نے دو عیسائی عورتوں کے سامنے تشہیر کی۔ شرعی رہنمائی فرما دیں کہ اس مسلمان خاتون کےمیں بارے کیا حکمِ شرع ہو گا؟

37
38

اسلام میں داڑھی ہے، داڑھی میں اسلام نہیں کہنا کیسا؟

سوال: ہمارے ہاں بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ جب کسی کو داڑھی رکھنے کی ترغیب دی جاتی ہے ،تو بہت سے لوگ جواباً یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ "جناب! اسلام میں داڑھی ہے، داڑھی میں اسلام نہیں۔ " داڑھی کے متعلق اس طرح کے جملےبول کر یہ باوَر کروانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ شرعی اعتبار سے داڑھی کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیا اس طرح کے جملے بولنا درست ہے؟سائل: قاری جاوید( فیصل آباد )

38
39

سفر کے دوران اپنے وطن اصلی سے گزرنا ہو تو مسافر ہوگا یا مقیم ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری جائے پیدائش اور اصل رہائش ٹیکسلا شہر میں ہے، جبکہ میں پشاور میں ڈیوٹی کرتا ہوں اور وہیں نوکری کی وجہ سے عارضی طور پر رہتا ہوں،کچھ دنوں بعد میں نے ایک کام کے سلسلے میں ایک دن کے لیےبراستہ جی ٹی روڈ، پشاور سے راولپنڈی جانا ہے جوکہ 92 کلومیٹر سے زیادہ سفر ہے، جبکہ پشاور سے راولپنڈی جاتے ہوئے میں ٹیکسلا شہر میں تقریباً آدھے گھنٹے کے لیے رکوں گا، پھر وہاں سے راولپنڈی روانگی ہے۔ پشاور سے ٹیکسلا 92 کلومیٹر سے زیادہ سفر ہےجبکہ ٹیکسلاسے راولپنڈی کا فاصلہ 35 سے 40 کلومیٹر ہے۔ شرعی رہنمائی فرمائیں کہ میں راولپنڈی میں قصر نماز پڑھوں گا یا پوری چار رکعت؟

39
40

زخم پر پٹی بندھی ہو، تو وضو ہی کرنا ہوگا یا تیمم بھی کر سکتے ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارےمیں کہ میری آنکھ کا آپریشن ہوا ، جس کی وجہ سے میری آنکھ پر پٹی باندھی گئی ہے، ڈاکٹرصاحب نے کہا ہے کہ آپ اسے پانی سے بچائیے گا ، اگر اس پر پانی لگاتو آپ کی آنکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہےاورنماز کے لیے وضو کرنے کی بجائے تیمم کیجئے گا ۔ میں نے اپنے علاقے کے ایک عالم صاحب سے اس کے متعلق مسئلہ پوچھا ، تو انہوں نے بھی یہی کہا کہ وضو کرنے کی بجائے تیمم کرکے نماز پڑھیں پھر ایک مفتی صاحب سے اپنی کیفیت بیان کرکے کال پر مسئلہ پوچھا ، تو انہوں نے کہا کہ آپ وضو ہی کریں گے جس جگہ پر پٹی بندھی ہوئی ہے ، اس جگہ مسح کریں گے۔میری شرعی رہنمائی فرمائیں کہ اس صورت میں وضو کا کیاحکم ہے؟کیا مجھے تیمم کی اجازت ہے؟

40