سرچ کریں

Displaying 31 to 40 out of 582 results

31

بیوہ آگے شادی کر لے تو پہلے شوہر کی وراثت سے اس کا حصہ ختم ہوجاتاہے؟

سوال: شوہر کا انتقال ہوجائے اور اس کی بیوہ عدت گزارنے کے بعد آگے شادی کر لے ، تو پہلے مرحوم شوہر کی وراثت سے بیوہ کا جو حصہ بنتا تھا ، وہ اس کو ملے گا یا آگے شادی کرنے کی وجہ سے ختم ہوجائے گا ؟ شرعی رہنمائی فرما دیں ۔

31
32

بیوہ عورت کسی سے نکاح کرے، تو اس کی بیٹیاں اس شوہر کی محرم ہوں گی یا نہیں؟

سوال: ایک عورت کے شوہر کا انتقال ہوگیا، جس سے اس کی دو بیٹیاں ہیں، اب اگر وہ کسی دوسرے شخص سے نکاح کرتی ہے، تو کیا اس کی یہ دو بیٹیاں اس کے دوسرے شوہر کی محرم بن جائیں گی اورایسی صورت میں پردہ کا کیا حکم ہوگا؟

32
33

کیا عورت شوہر کی اجازت کے بغیر والدہ کو تحفہ دے سکتی ہے؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عورت اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر زیادہ مالیت کی چیز اپنی والدہ کو تحفے میں دے سکتی ہے ؟ سائلہ:اسلامی بہن (کراچی)

33
35

شوہر کے انتقال کے بعد بیوی شوہر کا چہرہ دیکھ سکتی ہے؟

سوال: کسی عورت کا شوہر فوت ہو جائے، تو کیا بیوی اس کا چہرہ دیکھ سکتی ہے؟ نیز کیا قیامت میں یہ ایک دوسرے سے مل سکیں گے؟

35
36

شوہر کی اجازت کے بغیر والدہ کو تحفہ دینا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عورت اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر زیادہ مالیت کی چیز اپنی والدہ کو تحفے میں دے سکتی ہے؟

36
37

مہر میں مقررشدہ پلاٹ معاف کیا، تو معاف ہو جائے گا ؟

سوال: کچھ عرصہ قبل میرا نکاح ہوا اور میرے حق مہر میں مبلغ پانچ ہزار روپے اور ایک متعین مقرر شدہ قطعہ زمین مبلغ چار مرلے طے پائی۔ میں نے اپنے شوہر سے مبلغ پانچ ہزار روپے وصول کرلیے ہیں، زمین کی وصولی ابھی باقی ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ میں زمین نہ لوں اور اپنے شوہر کو معاف کر دوں۔ شرعی طور پر مجھے ایسا کرنے کی اجازت ہے یا نہیں؟

37
38

شوہر طلاق کے بعد رجوع کرے، تو کیا عورت کا قبول کرنا ضروری ہے ؟

سوال: ایک شوہر نے اپنی مدخولہ بیوی سے کہا: میں تمہیں ایک طلاق دیتا ہوں“ صرف یہی بولا اور ایک ہی طلاق دی۔ اِس سے پہلے کبھی طلاق نہیں دی۔ پھر تین دن بعد رجوع کی نیت سے یوں کہا کہ ”میں تم سے صلح کرتا ہوں“ لیکن عورت نے اِس رجوع کو قبول نہیں کیا اور کیس (Case) کر دیا۔ تین سال یونہی گزر گئے۔ اِس عرصے میں خلع یا طلاق وغیرہا کچھ نہیں ہوا۔ اب دونوں خاندان راضی ہیں اور یہ مرد وعورت اکٹھے رہنا چاہتے ہیں۔ کیا یہ دونوں ایک ساتھ رَہ سکتے ہیں اور اِن کا نکاح باقی ہے یا دوبارہ نکاح کرنا ضروری ہے؟

38
39

شوہر سے الگ رہنے کے بعد طلاق ہوئی تو عدت کب سے ہوگی؟

سوال: ایک خاتون دو مہینے سے شوہر سے الگ رہ رہی ہو پھر شوہر اسے طلاق دے دے، تو اس کی عدت طلاق کے وقت سے شروع ہوگی یا جب سے وہ وہ شوہر سے الگ ہے، اس وقت سے عدت کو شمار کرے گی؟عورت حاملہ نہیں ہے اور شوہر سے الگ ہونے کے بعد ایک ہی بار ماہواری آئی ہے؟

39
40

بیوی کے لیے شوہر کے چچا سے پردے کا حکم

سوال: کیا بیوی پر اپنے شوہر کے چاچو سے پردہ فرض ہے؟

40