
عمرہ میں قربانی کا حکم اور نبی ﷺ کی سنت
سوال: ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ عمرہ میں قربانی نہیں کرتے،تواس کا مطلب یہ ہے کہ عمرہ کے لیے قربانی ضروری نہیں ہے، جبکہ میں نے پڑھا کہ پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جب عمرہ قضا اداکیا تو اونٹوں کی قربانی کی ، تو کیا عمرہ پر بھی قربانی کی جا سکتی ہے ؟ اور عمرہ پر قربانی کرنا کیا ہے ؟ مطلب سنت ہے یا کیا ہے؟
عمرے کے بعد حرم سے باہر تقصیر کرنے کا حکم
سوال: ہمارے ساتھ جو خواتین تھیں، انہوں نے عمرہ کرنے کے بعد تقصیر نہیں کی تھی یعنی وہ خواتین مدینہ شریف پہنچنے تک احرام سے باہر نہیں ہوئی تھیں،مدینہ شریف پہنچنے پر انہوں نے وہاں تقصیر کی۔ان خواتین کے متعلق کیا حکم ہوگا؟
عورت کو احرام کی حالت میں ماہواری شروع ہوجائے تو احرام کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر عورت حالت احرام میں ہو، ابھی عمرہ نہیں کیا اور حیض آجائے تو احرام کی پابندیاں ختم ہو جائیں گی یا باقی رہیں گی؟ اگر غسل سے پہلے مدینے جانا ضروری ہو، یعنی پیکج ہی ایسا طے ہوا ہے، تو کس طرح احرام سے نکلا جائے؟
عمرہ میں بالوں کی تقصیر مدینہ جا کر کی، تو کیا حکم ہے؟
سوال: ایک اسلامی بہن نے عمرہ اداکیا ،لیکن بالوں کی تقصیر نہیں کی اور مدینے چلی گئیں اور مدینہ جانے کے بعد وہیں بالوں کی تقصیر کی ، تو اس صورت میں کیا حکم ہوگا؟
حج میں طواف رخصت کیے بغیر اپنے وطن واپس آگئے تو کیا حکم ہے؟
جواب: عمرہ اد اکرکے پھر طوافِ رخصت ادا کرے، ایسی صورت میں اس پر دم وغیرہ کچھ بھی لازم نہیں، یا پھر نہ لوٹے بلکہ اس طوافِ رخصت کے بدلے دم دیدے، اور یہ ...
حیض کی وجہ سے بغیراحرام میقات سے گزرنا
سوال: اگر کوئی عورت ماہواری کی حالت میں ہونے کی وجہ سے بغیر احرام میقات سے گزرجائے تو کیا اُس پر دم لازم ہوگا؟اور پاک ہونے کے بعد واپس میقات جاکر احرام کی نیت کرکے آجائے اور عمرہ ادا کرے تو کیا عمرہ ادا ہوجائے گا؟
کیا قارن کو عمرہ کے بعد حلق کروانے کی اجازت ہے؟
سوال: حجِ قران کرنے والا عمرہ کرنے کے بعد حلق کروائے گا یا نہیں؟
مکہ کے ہوٹل سے احرام باندھ کر دو عمرے ادا کئے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: پاکستان سے احرام باندھ کر گئے اور ایک عمرہ ادا کیا،پھردو عمرے مسجد عائشہ سےاحرام باندھ کر ادا کر لئے ہیں ،پھر مزید دو عمرے مکہ مکرمہ میں ہوٹل سے احرام باندھ کر کیے ،تو کیا حکم ہوگا؟
کیا دم کی ادائیگی کے لیے رکھی ہوئی رقم پر زکوۃ واجب ہوگی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص اپنے کسی عزیز کو کچھ رقم سپرد کرتے ہوئے یہ کہےکہ آپ جب بھی چھ ماہ یا سال کے بعد عمرہ یا حج کے لیے جائیں تو میری طرف سے حرم شریف میں دم دے دینا ۔آیا اب اس رقم پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں ؟ نوٹ :ابھی تک دم نہیں دیا گیا رقم دینے والااس مال کے علاوہ رقم کی وجہ سے پہلے سے صاحب نصاب ہے اور نصاب کا سال بھی مکمل ہوچکا ہے۔ سائل:محمد شکیل ساجد (ساہیوال)