
مریض کو طواف و سعی کرواتے ہوئے خود کی طواف و سعی کا حکم
سوال: ایک شخص اپنےاہل و عیال کےبعض افراد کےساتھ حَرَمَین طَیّبَین میں بہ نیّتِ عمرہ آیا، پہلاعمرہ ادا کرنےکےبعد اس کی والدہ اور خالہ بسبب بزرگی اور اہلیہ بسبب بیماری بہت آزمائش میں مبتلا ھوگئیں اور ہجوم کی وجہ سے بچھڑ بھی گئیں ۔اب سوال یہ ہےکہ مسجدعائشہ سے اگر مزیدعمرےکرنےکی نیّت سےإحرام باندھاجائےاورتین بھائی مل کر ان میں سےایک ،ایک مریض کو معذوروں والی کرسی پر طواف و سعی کروائیں ،تو کیا اس طریقے سے اُن تینوں بھائیوں کے طواف و سعی ادا ہوجائیں گے؟
حج اور عمرہ میں عورت کا بال کاٹنا – تقصیر کا شرعی حکم
سوال: عورتیں عمرہ کرنے کے بعد اگر چند بال لے کر ایک پورے کے برابر کاٹ دیں تو کیا تقصیر ہوجائے گا؟یا پورے سر کے بال ایک پورے کے برابر کاٹنے ہوں گے؟
عمرے کے احرام میں طواف سے پہلے ہمبستری کرنا
سوال: ایک شخص نے عمرہ کا احرام باندھا اور احرام کی نیت کے بعد،طواف سے پہلے اس نے اپنی زوجہ سے جماع کرلیا، اب اس شخص کے متعلق کیا حکم ہے؟نیز اگر یہاں ایسے شخص پر دم لازم ہوگا، تو کیا وہ شخص دم کے بدلے روزے رکھ سکتاہے ۔کیا اس سے وہ کفارہ ادا ہوجائے گا؟
بغیر احرام جس میقات سے گزرے اسی میقات سے احرام باندھنے سے دم ساقط ہوگا؟
جواب: عمرہ کا، مگر حج یا عمرہ واجب ہو گیا۔ پھر اگر میقات کو واپس نہ گیا، یہیں احرام باندھ لیا، تو دم واجب ہے اور میقات کو واپس جا کر احرام باندھ کر آیا، تو ...
حج و عمرہ کے لئے جاتے ہوئے تجارتی سامان ساتھ لے جانے کا حکم
سوال: میں عمرہ کے لئے جا رہا ہوں تو کیا ساتھ بیچنے کے لئے کوئی سامان لے جا سکتا ہوں؟
عورت کے بال چھوٹے بڑے ہوں توکیسے تقصیر کریں؟
سوال: حج و عمرہ میں احرام سے باہر ہونے کیلئے عورتیں اپنے بالوں کی تقصیر کرتی ہیں ۔اب اگر عورتوں کے بال اوپر نیچے ہوں تو ایسی صورت میں وہ کس طرح تقصیر کروائیں گی ؟کیونکہ تقصیر میں تو ہر بال کا کٹوانا ضروری ہے ۔
عورت کو طواف کے دوران حیض آجائے تو کیا کرے؟
سوال: اگر عمرہ کے دوران پیریڈ آجائیں یعنی خانہ کعبہ کے چکر لگاتے وقت، چوتھے چکر میں اگر پیریڈ زآجائیں تو کیا کرنا ہے ؟ کیاعمرہ چھوڑ دینا ہے؟
عمرے پر جانے والی عورت کو ماہواری شروع ہوجائے تو احرام کا حکم؟
موضوع: عورت کو عمرہ پر جاتے ہوئے حیض آجائے تو کیا کرے؟
حج وعمرہ میں لازم ہونے والے دم کا گوشت کون کھا سکتا ہے ؟
سوال: میں سعودی عرب میں کام کے سلسلے میں مقیم ہوں ، میں شرعی فقیر (یعنی زکوۃ کا حقدار) نہیں ہوں ۔مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ یہاں جب لوگ حج و عمرہ کیلئے آتے ہیں تو بعض اوقات اُن پر دم لازم ہوتا ہے،تو اِن میں سے بعض لوگ میرےجاننے والے ہوتے ہیں جو دم کی ادائیگی کی بعد ،دم کی قربانی کا گوشت مجھے دیدیتے ہیں،توکیا اس صورت میں وہ گوشت میرے لئے کھانا جائز ہے؟اسی طرح ایک اور صورت بھی ہوتی ہے وہ یہ کہ بعض لوگ وہ گوشت قصاب کو ہی دیدیتے ہیں تو میں قصاب کے پاس جاکر اُنہیں پیسے دے کر اپنے کھانے کیلئے اُن سے وہ گوشت خریدلیتا ہوں ۔کیا میرا اس طرح دم کا گوشت خرید کر کھانا درست ہوگا؟
احرام باندھنے کے بعد غسل کرنا اور احرام تبدیل کرنا
جواب: عمرہ کی نیت سے احرام باندھنے کے بعد کسی ضرورت، مثلاً نہانے یا اِحرام تبدیل کرنے وغیرہ کےلیے اِحرام کی چادریں اُتارنا ، جائز ہے ، شرعاً اس میں کوئی حرج...