
ایلفی لگے ہونے کی صورت میں وضو و غسل کا حکم
سوال: اگر کوئی شخص رپئیرنگ کا کام کرتا ہو اور اپنے کام میں ایلفی کا استعمال کرتا ہو ،ایلفی کے استعمال کے دوران کچھ ایلفی اس کے ہاتھوں پر بھی لگ جاتی ہو اوراس سے بچنا بہت مشکل ہو۔کیا ایسے شخص کے لئے وضو و غسل کے معاملے میں رخصت ہوگی یعنی اسے اس بات کی اجازت ہوگی کہ وہ ہاتھوں سے ایلفی ہٹائے بغیر ہی وضو وغسل کرلے تو اس کا وضو وغسل درست ہوکر نماز ہوجائے ،یا پھر اسے بہر حال ایلفی ہٹا کر ہی وضو و غسل کرنا ہوگا؟شرعی رہنمائی فرمادیں۔
دانتوں پرکیپ لگے ہونے کی حالت میں غسل کا حکم
سوال: دانت گر رہے تھے تو دو دانتوں میں ڈاکٹر نے دانت میں کیپ لگایا ہے دانتوں کےاندر پانی نہ پہنچنے کا اندیشہ ہے وضو و غسل کا کیا حکم ہے ؟
برش کرنے کے بعد غسل کیا پھر دانتوں سے گوشت کا ٹکڑا نکلا تو غسل کا حکم؟
سوال: میں نے فرض غسل کرنے سے پہلے دانتوں پر برش کیا، اس کے بعد مکمل غسل کیا، غسل کرنے کے کچھ دیربعد میں نے محسوس کیا کہ دانتوں میں کھانے کی کوئی چیز پھنسی ہوئی ہے، جب میں نے اسے نکالا، تو وہ گوشت کا ٹکڑا تھا، جو میں نے غسل سے پہلے کھایا تھا، اس صورت میں میرا غسل درست ہوگیا یا دوبارہ غسل کرنا ہوگا؟
غسل کے بعد جسم پر جمےہوئے میل کا علم ہوا، تو پہلے والے غسل و نمازوں کا حکم
سوال: بعض دفعہ بغل یا جسم کے کسی اور حصہ پر جسم کے میل کی تہ جمی ہوئی ہوتی ہے ، انسان کی توجہ نہیں جاتی ، اس کو ہٹائے بغیر ہی وہ فرض غسل کرلیتا ہے ،اس کے بعد نمازیں وغیرہ بھی ادا کرتا رہتا ہے ،بعد میں اس کو پتہ چلتا ہے کہ اس کے جسم پر فلاں جگہ غسل سے پہلے سے ہی میل جما ہوا ہے ، تو ایسی صورت میں اس کا پہلے کیا ہوا غسل ادا ہوا یا نہیں ؟ اس نے جو نمازیں پڑھیں ، وہ ادا ہوئیں یا نہیں ؟ نیز اب جب اس کو علم ہوگیا ہے ،تو اس کے لیے کیا حکم ہے ؟
غسل میں ایک دفعہ کلی کرنا اور ناک میں پانی چڑھانا
سوال: غسل کے دوران ناک میں صرف ایک بار پانی چڑھایا اور صرف ایک بار کلی کی، تو غسل ہو جائے گا ؟
مخصوص ایام میں عورت کا ناخن کاٹنا کیسا؟
جواب: غسل نہیں کیا تو اس حالت میں اس کے لیے ناخن کاٹنا مکروہ ہے کہ یہ حیض و نفاس سے پاک ہونے کے وقت حدث والی ہوئی ہے، اور اس پر اس وقت غسل فرض ہوا ہے، اب اس...
نفل روزہ ٹوٹ جائے تو دن کے باقی حصے میں کھا پی سکتے ہیں ؟
سوال: نفل روزے میں روزہ دار ہونا یاد ہو اور کلی کرتے ہوئے غلطی سے حلق میں پانی چلا جائے ،تو روزے کا کیا حکم ہوگا؟اگر روزہ ٹوٹ جائے گا، تو کیا اس صورت میں رمضان کے روزے کی طرح، نفل روزے میں بھی باقی دن روزے دار کی طرح رہنا واجب ہوگایا روزہ ٹوٹنے کے بعد کھانے پینے کی اجازت ہوگی؟
احتلام ہو، لیکن منی کے صرف دو تین قطرے نکلیں تو غسل لازم ہوگا؟
سوال: اگر کسی کو احتلام ہوجائے لیکن جب وہ سو کر اٹھا تو عام طور پر جس طرح منی خارج ہوتی ہے اس طرح نہیں تھا بلکہ اس کے کپڑوں پر منی کے صرف دو تین قطرے تھے، تو کیا ایسی صو رت میں بھی غسل کرنا ضروری ہوگا؟
بچہ پیدا ہونے کے بعد نفاس نہ آئے تو نماز و جماع وغیرہ کے متعلق احکام
جواب: غسل کرنا لازم ہوگا۔لہٰذا پوچھی گئی صورت میں جبکہ عورت کو بچے کی پیدائش کے بعد بالکل خون نہیں آیا ،تو اس پر لازم ہے کہ غسل کرکےنمازیں شروع کردے اور غ...
حائضہ عورت جنبی ہوجائے، تو پاکی کے لیے کتنے غسل کرے؟
سوال: حائضہ عورت اگر جنبی ہوجائے، تو حیض ختم ہونے پر پاکی حاصل کرنے کے لیے وہ عورت کتنے غسل کرے گی ؟