Ghusal ke Baad Dant se Boti Nikli to Ghusal ka Hukum

برش کرنے کے بعد غسل کیا پھر دانتوں سے گوشت کا ٹکڑا نکلا تو غسل کا حکم؟

مجیب:مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1860

تاریخ اجراء:11صفر المظفر1446ھ/17اگست2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   میں نے فرض غسل کرنے سے پہلے دانتوں پر برش کیا، اس کے بعد مکمل غسل کیا، غسل کرنے کے کچھ دیربعد میں نے محسوس کیا کہ دانتوں میں کھانے کی کوئی چیز پھنسی ہوئی ہے، جب میں نے اسے نکالا، تو وہ گوشت کا ٹکڑا تھا، جو میں نے غسل سے پہلے کھایا تھا،اس صورت میں میرا غسل درست ہوگیا یا دوبارہ غسل کرنا ہوگا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   غسل کا ایک فرض کلی کرنا ہے جس کی ادائیگی کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ منہ کے ہر پرزے پر  پانی بہہ جائے اور اگر دانتوں میں  کھانے کا یا گوشت کا کوئی ٹکڑا پھنسا ہوا ہے جو پانی پہنچنے سے مانع ہے تو غسل میں اس کو نکال کر پانی بہانا ہوگا ،  اگر  غسل سے پہلے نہیں نکالا اور غسل کرلیا، تو اب   وہ ٹکڑا نکال کر  صرف کلی کرلیں ،   جو جگہ خشک رہ گئی ہے، اس پر پانی بہہ جانے سے غسل ہوجائے گا ، مکمل غسل دوبارہ کرنا ضروری نہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم