
عدت والی عورت کا عید ملنے کے لیے گھرسے نکلنا
سوال: میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی ہے اور میں عدت میں ہوں کیا میں عید پر اپنی فیملی سے ملنے کے لیے عدت والے گھر سے باہر جا سکتی ہوں یا کیا میں اس گھر سے ہمیشہ کےلیے منتقل ہو سکتی ہوں؟
جواب: فیملی۔"(القاموس الوحید ، ص1143 ، ادارہ اسلامیات،لاہور) المنجد میں ہے”العائل : محتاج ۔ "(المنجد ، ص598 ، خزینۂ علم و ادب ، لاھور) الفردوس بما...
نکاح رجسٹرڈ نہیں کروایا، تو نکاح کا کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ لڑکے ، لڑکی کا نکاح گھر والوں کی رضا مندی سے ہوا، فیملی کے کچھ افراد اور گواہان بھی موجود تھے، حق مہر بھی مقرر کیا گیا، لیکن نکاح کو رجسٹرڈ نہیں کروایا گیا، حالانکہ نکاح رجسٹرڈ کروانا بھی ضروری ہوتا ہے، اب اولاد بھی ہو چکی ہے، سوال یہ ہے کہ نکاح رجسٹرڈ نہ کروانے کی وجہ سے نکاح پر کوئی اثر پڑے گا؟ اور کیا جو اولاد پیدا ہوئی وہ ثابت النسب ہی ہوگی؟ اس پر تو کوئی حکم نہیں آئے گا؟
متعدد افراد کا ایک آدمی کو زکوٰۃ کی ادائیگی کا وکیل بنانا
سوال: ہماری جوائنٹ فیملی ہے،ہمارے گھر کے متعدد افراد ،گھر کے ہی ایک فرد کو زکوٰۃ کی رقم دے کر وکیل بنادیتے ہیں کہ مستحق تک زکوٰۃ پہنچا دو، توکیا کئی افراد ایک آدمی کو زکوٰۃ کی ادائیگی کا وکیل بنا سکتے ہیں؟
ملازمت والی جگہ پر نمازِ قصر ہوگی یا پوری
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میں گوجرانوالہ کا رہائشی ہوں اوراسلام آباد میں ملازمت کرتا ہوں۔میرے والدین اور بیوی بچے گوجرانوالہ میں ہی رہتے تھے ۔ابھی ادارے کی طرف سے مجھے رہائشی مکان ملا ہے اورمیں نے اپنی بیوی اور بچوں کو یہاں بلا لیا ہے۔میری ملازمت ختم ہونے میں تقریباً پانچ سال باقی ہیں،جب بھی ملازمت ختم ہو گی ، میں اپنی فیملی کو لے کر گوجرانوالہ شفٹ ہو جاؤں گا۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا بیوی بچے یہاں آجانے کی وجہ سے اسلام آباد میرے لئے وطن اصلی بن گیا ہے؟گھر سے یہاں آ کر پندرہ دن سے کم ٹھہرنے کی صورت میں مجھے نماز پوری پڑھنی ہو گی یا قصر؟یہ بھی یاد رہےکہ اسلام آباد گوجرانوالہ سے شرعی مسافت پہ واقع ہے۔