سرچ کریں

Displaying 31 to 40 out of 1099 results

31

قرآن مجید میں ترمیم نہیں ہوسکتی تو بقیہ آسمانی کتابوں میں ترمیم کیسے ہوگئی؟

سوال: قرآن پاک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس میں ترمیم نہیں ہوسکتی ،سوال یہ ہے کہ باقی آسمانی کتابیں بھی تو رب کا کلام ہی ہیں پھر ان میں ترمیم کیسے ہوگئی؟

31
32

قرآن مجیدکے کسی حرف کاانکارکرنا

سوال: قرآن مجید کے ایک لفظ کا بھی انکار کرنا کیسا؟

32
33

نو مسلم اسلام پر مکمل عمل کیسے کرے؟

جواب: قرآن شيئا ‌فعلمني ما يجزئني منه، قال: "قل: سبحان اللہ، والحمد للہ، ولا إله إلا اللہ، و اللہ أكبر“ ترجمہ: میں قرآن میں سے کچھ نہیں پڑھ سکتا، اس لیے آپ...

33
34

امام کا قراءت بھول کر آگے سے پڑھنا اور دوسری رکعت میں پیچھے سے پڑھنا

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک مسجد کے امام صاحب نماز پڑھاتے ہوئے آیات بھول جاتے ہیں، تو قرآن پاک میں کسی بھی دوسرے مقام بلکہ کئی پارے آگے سے قراءت شروع کر دیتے ہیں اور پھر اگلی رکعت میں دوبارہ پیچھے وہیں سے قراءت شروع کر دیتے ہیں ، جہاں سے بھولے تھے اور وہ نمازوں میں بار بار اس طرح کر رہے ہیں۔ کئی بار ان کے بھولنے پر مقتدیوں کو بھی سمجھ آ جاتی ہے کہ امام صاحب نے پہلے سے جاری آیات کو چھوڑ کر کہیں اورسے تلاوت شروع کر دی ہے۔ اس بارے میں امام صاحب سے بات کی جائے، تو وہ کہتے ہیں کہ ایسا کرنے سے بھی نماز ہو جاتی ہے، اس میں مسئلہ نہیں ہے۔ آپ اس بارے میں درست شرعی مسئلے کے متعلق ہماری رہنمائی فرما دیں۔

34
35

اللہ کہاں ہے؟ کیا اللہ عرش پر ہے؟

سوال: یہ کہناکہ اللہ تعالی عرش پرنہیں ہے،کیا یہ قرآن پاک کےخلاف ہے،اور ناجائز ہے؟

35
36

مخصوص ایام میں عورت کا دینی کتب (تفسیر ،حدیث ،فقہ، وغیرہ ) کو چھونے کا حکم

سوال: عورت حالت حیض میں قرآن پاک کے علاوہ بقیہ کتب دینیہ ،مثلا: حدیث ،تفسیر ،فقہ وغیرہ کو چھوسکتی ہے یا نہیں ؟

36
37

دینی طبقے کا سیکولر اور لبرلز کی مخالفت کرنے کی وجہ؟

جواب: قرآن پاک میں دیگر ادیان کو باطل قرار دیتے ہوئے اسلام کو حق مذہب قرار دیا ہے۔ اب خود کو مسلمان کہلوانے والاکسی دوسرے دین کی طرف جھکے تو وہ دوزخ میں جائ...

37
38

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹیاں چار تھیں یا ایک ؟

جواب: قرآن و حدیث ، سیرت وتاریخ، طبقات و انساب اور اس مسئلہ کے منکرین کی معتبر کتب سے ثابت ہے۔ قرآن مجید سے دلائل: اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد...

38
39

قرآن مجید کی تلاوت کے وقت نام محمد پر انگوٹھے چومنا اور درود شریف پڑھنا

سوال: کیا قرآن مجید کی تلاوت سننے کے دوران نامِ محمد(صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم) آنے کی صورت میں انگوٹھے چوم سکتے ہیں؟ نیز سورہ احزاب کی آیت نمبر 40(مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَاۤ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ) کی تلاوت کے وقت لفظ محمد پر درود شریف پڑھ سکتے ہیں؟

39
40

حضرت آسیہ رضی اللہ عنہا کا فرعون کے ساتھ نکاح قرآنی آیت کے خلاف ہے؟

سوال: کیا فرماتے علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ قرآن پاک میں ارشاد ہوتا ہے:"اَلْخَبِیْثٰتُ لِلْخَبِیْثِیْنَ وَ الْخَبِیْثُوْنَ لِلْخَبِیْثٰتِۚ- وَ الطَّیِّبٰتُ لِلطَّیِّبِیْنَ وَ الطَّیِّبُوْنَ لِلطَّیِّبٰتِۚ-"ترجمہ کنز الایمان: گندیاں گندوں کے لیے اور گندے گندیوں کے لیے اور ستھریاں ستھروں کے لیے اور ستھرے ستھریوں کے لیے۔ (پارہ 18، سورہ نور، آیت 26) اس آیت مبارکہ سے بظاہر یہ بات پتہ چلتی ہے کہ گندی بد کردار عورت نیک صالح آدمی کی بیوی نہیں ہوسکتی، اسی طرح بدکردار گندہ شخص کسی صالحہ عورت کا شوہر نہیں ہوسکتا، مگر ہم اپنے اردگرد کئی ایسے نکاح دیکھتے ہیں جس میں معاملہ اس کے برعکس ہوتا ہے کہ یا تو عورت بظاہر صالحہ متقیہ ہوتی ہے مگر اس کا شوہر بدکردار ہوتا ہے، اسی طرح بعض اوقات مرد نیک صالح ہوتا ہے مگر اس کی عورت کا کردار اچھا نہیں ہوتا۔ اسی طرح اس آیت مبارکہ کے تناظر میں کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ فرعون کی بیوی حضرت آسیہ رضی اللہ عنہا تھیں، جو کہ نیک صالحہ خاتون تھیں، جبکہ فرعون ایسا نہیں تھا۔ لہذا اس حوالے سے رہنمائی فرمادیں کہ آیت مبارکہ کا مطلب و مفہوم کیا ہے؟ نیز لوگوں کا اپنی طرف سے قرآنی آیات کا معنی و مفہوم نکالنا کیسا؟

40