سرچ کریں

Displaying 31 to 40 out of 1550 results

31

قسم کا کفارہ لازم ہونے پر صاحبِ نصاب نہ ہوں تو روزے رکھنا کیسا ؟

سوال: اگر کسی اسلامی بہن نے قسم کا کفارہ دینا ہو کیا اس کا صاحب نصاب ہونا ضروری ہے؟ اگر اس کے پاس نہ ضرورت سے زیادہ کپڑے ہوں اور نہ ہی زیادہ پیسے ہوں صرف سونا ہو ایک تولہ سے بھی کم تو کیا وہ پے در پے روزے رکھ سکتی ہے یا مساکین کو کھانا ہی کھلانا ہوگا ؟نیز اگر وہ اس سونے کو شرعی اصول کے مطابق اپنی بہن کی ملکیت میں دے دے تو کیا وہ اس کو استعمال کر سکے گی بہن کی اجازت سے؟ اب اس کو کفارے کے لیے کیا کرنا ہو گا؟

31
32

بچوں کو زہر دینے کی قسم کھائی، تو اس قسم اوراس کے کفارے کا حکم

سوال: کسی اسلامی بہن نے شوہر سے لڑائی کے وقت میں غصے میں بولا کہ خدا کی قسم میں کسی دن دونوں بچوں کو زہر دے دوں گی،تو کیا یہ قسم منعقد ہوگئی؟اس کا کفارہ دینا ہوگا؟

32
33

نابالغ بچہ قسم توڑ دے ، تو کیا اس پر کفارہ ہوگا ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگرنابالغ بچہ یابچی کوئی قسم کھالیں مثلاً مدرسہ یا اسکول نہ جانے کی قسم کھالیں ، پھر وہ اسکول یا مدرسہ چلے جائیں ، تو کیا بچوں پر بھی اپنی قسم کو پورا نہ کرنے کے سبب کفارہ لازم ہوگا؟

33
34

مضاربت اور اس کےضروری احکام

جواب: دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بزنس کمیونیٹی کے لئے مختلف شہروں میں وقتا فوقتا مختلف چیمبر آف کامرس یا دیگر مقامات پر تجارت کے تعلق سے اہم لیکچرز کا اہتما...

34
35

شادی میں دیے جانے والے نیوتا کا حکم

جواب: قسم کی رسمیں ہیں، ہر شہر میں ہر قوم میں جدا جدا رسوم ہیں، ان کے متعلق ہدیہ اور ہبہ کا حکم ہے یا قرض کا۔ عموماً رواج سے جو بات ثابت ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ...

35
36

اللہ پاک سے وعدہ کر کے توڑ دینے کا حکم ؟

جواب: قسم کا کوئی لفظ نہیں بولا تھا، فقط”....وعدہ کرتا ہوں الخ“ کہا تھا ، تو یہ قسم نہیں ہوئی بلکہ اللہ عزوجل سے وعدہ ہوا، لہٰذااس کے خلاف کام کرنے پر ک...

36
37

بہن کے گھر نہ جانے کی قسم کھانے کے متعلق تفصیل

سوال: میرے شوہر نے مجھے اپنی ہمشیرہ کے گھر جانے سے منع کیا اور کہا قسم کھاؤ، تو میں نے کہا "میں قرآن کی قسم کھاتی ہوں کہ آئندہ اپنی ہمشیرہ کے گھر نہیں جاؤں گی" لیکن اب میں بہت پریشان ہوں میں اپنی بہن کے گھر جانا چاہتی ہوں اسے میری ضرورت ہے اور اب میرے شوہر نے بھی مجھے اجازت دے دی ہے تو رہنمائی فرمائیں کہ میں نے جو جملہ بولا اس سے قسم ہو گئی؟ اگر ہو گئی ہے تو اس کا اب کیا حل ہے؟

37
38

دار الحرب میں جمعہ و عیدین پڑھنے کا حکم؟

جواب: اسلامی شہر ہونا ضروری نہیں۔ موجودہ زمانے کے اعتبار سے نفسِ حکم بیان کرنے کے بعد مسئلہ کی مکمل تفصیل یہ ہے کہ جمعہ فرائضِ دینیہ میں سے اہم ترین فرض ...

38
39

انسان کو اسکے مذہب و عقیدے کی آزادی ہونی چاہئیے؟ دار الافتاء

سوال: زید بین المذاہب ہم آہنگی کے تحت مندرجہ ذیل نظریات رکھتا ہے: ٭ہر انسان کو آزادی فکر، آزادی ضمیر اور آزادی مذہب کا پورا حق ہے۔ اس حق میں مذہب یا عقیدے کو تبدیل کرنے اور پبلک میں یا نجی طور پر،تنہا یا دوسروں کے ساتھ مل جُل کر عقیدے کی تبلیغ ، عمل، عبادت اور مذہبی رسمیں پوری کرنے کی آزادی بھی شامل ہے۔ ٭ اپنے ذاتی عقائد رکھنا، اپنا ذاتی مذہب رکھنا، کوئی بھی مذہب نہ رکھنا ، یا مذہب کو تبدیل کرلینا ہم سب کا حق ہے۔ ٭وہ مذہبی، غیر مذہبی اور لا مذہبی تمام اعتقادات کی حفاظت کو ضروری سمجھتا ہے،نیز اُن لوگوں کی حفاظت کو بھی ضروری جانتاہے، جو کسی قسم کا یقین یا عقیدہ نہیں رکھتے۔ ٭ وہ سوچ و فکر ،فہم واِدراک ، مذہب اور عقیدے کی آزادی کو تحفظ فراہم کرنے کا اور اس بات کو یقینی بنانے کا عہد کرچکا ہے کہ ہر انسان کسی بھی قسم کے جُرمانے /ہرجانے یا ظلم کے خوف سے آزاد ہو کر اپنے عقائد کو تبدیل کر سکےیا اگر چاہے تو کوئی عقیدہ نہ رکھے (یعنی دہریہ/ملحد ہوجائے)۔ ٭ وہ عہد کرچکاہےکہ 'مذہب و عقیدے کے انتخاب کی آزادی ' کا دفاع کرنے والوں کی حمایت کے لیے بھرپور آواز اٹھائے گا، مذہب اور عقیدے کے حوالے سےبا اثرافراد/رہنماؤں کو اپنے ساتھ شامل کرےگا، مستقبل کی باگ ڈور سنبھالنے والوں بالخصوص نوجوانوں کو (مذہب و عقیدے کے انتخاب کی آزادی سے) متاثر کرے گا اور اس پر منظم عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے عالمی سطح پر کئی مختلف اتحاد/شراکت داریاں قائم کرے گا۔ ٭ وہ عہد کرچکا ہے کہ ایسی ہر قسم کی حق تلفی یا ظلم کے خلاف جنگ کرےگا جو نوجوانوں کو ' مذہب و عقیدے کے انتخاب کی آزادی ' سے روکتا ہو۔ ٭ وہ عہد کرچکا ہے کہ آن لائن بھی انسانی حقوق کی حفاظت کرے گا اور 'مذہب و عقیدے کے انتخاب کی آزادی ' بھی اس میں شامل ہوگی تاکہ ہر فرد وہ مذہب منتخب کر سکےجو آن لائن (انٹرنیٹ کی) دنیا پیش کرتی ہے اور جس کو فرد اپنے لیے مثبت و فائدہ مند جانتا ہو۔ زید کے ان نظریات پر اسلام کیا کہتا ہے؟

39
40

غیرخداکی قسم دینے سے قسم ہوگی یا نہیں ؟

سوال: مجھے کسی نے کوئی بات بتائی تھی اور کہا تھا کہ تمہیں تمہاری بیٹی کی قسم ہے یہ بات کسی کو مت بتانا لیکن میرے منہ سے وہ بات نکل گئی ، میں نے دوسرے کو بتا دیا ہے ، تو اب میری بیٹی کواس کا نقصان پہنچے گا یا کیا ہو گا ؟ نیز کیا کسی کو اس کے ماں باپ اولاد وغیرہ کی قسم دینے سے قسم ہو جاتی ہے ؟

40