
مسافر شرعی سفر سے پہلے واپسی کا ارادہ کر لے تو نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر زید شرعی مسافت طے کرنے کی نیت سے اپنے گھر سے روانہ ہو اور50 کلو میٹر سفر طے کر چکا ہو ،پھر کسی سبب سے سفر وہیں پر ختم کر دے اور گھر کی طرف واپس آئے، تو کیا واپسی پر دوران ِ سفر گھر آنے سے پہلے وہ قصر نماز پڑھے گا یا پوری نماز پڑھے گا؟ نوٹ :زید کو کام کے سلسلے میں اکثر اوقات باہر جانا پڑتا ہے، تو کبھی کبھار اس کے ساتھ ایسا بھی ہوتا ہے کہ اسے دوران سفر گھر واپس آنا پڑتا ہے، لہذا اس مسئلے کے متعلق رہنمائی فرما دیں۔
ایک شہر میں پندرہ راتوں سے زیادہ کی نیت ہے لیکن دن کہیں اور گزارے گا ،تو نماز کا حکم
سوال: میں کراچی کا رہائشی ہوں اور میڈیسن کمپنی میں کام کرتا ہوں۔میرا کمپنی کی طرف سے حیدر آباد کا ٹور ہوتا ہے، جو 15 دن سے زائد ہوتا ہے۔ اس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ میرا قیام حیدر آباد کے ہوٹل میں ہوتا ہے اور دن میں حیدر آباد کے قریبی شہروں مثلاً: کوٹری، جام شورو، ٹنڈو آدم ،میر پور خاص اور ٹنڈو اللہ یار وغیرہ کا وزٹ کرتا ہوں ۔ان میں کوئی بھی شہر حیدر آباد سے 70 کلومیٹر سے زیادہ دور نہیں ہے۔رات واپسی آکر حیدر آباد میں گزارتا ہوں اور صبح پھر دوسرے شہر نکل جاتا ہوں۔میری پندرہ سے زائد راتیں حیدر آباد میں گزرتی ہیں اور یہیں پر گزارنے کی نیت ہوتی ہے، جبکہ دن دوسرے شہر میں ۔ اس صورت میں مجھے قصر نماز پڑھنی ہو گی یا پوری؟
گاؤں کی آبادی شہر سے مل جائے، تو مسافر کے لیے شہر میں نماز کا حکم ؟
سوال: اگر کوئی شخص شہر کے ساتھ موجود ایک گاؤں میں رہتا ہو اور اس گاؤں کی آبادی شہر کی آبادی سے بالکل مل گئی ہو، مکانات وغیرہ سب مل گئے ہوں اور وہ شخص شرعی سفر پر جائے، پھر واپسی میں اپنے گاؤں میں جانے سے پہلے اس شہر میں داخل ہو اور وہاں نماز کا وقت ہوجائے ،تو وہ وہاں مکمل نماز پڑھے گا یا قصر پڑھے گا؟
مسافر دس دن بعد مزید دس دن قیام کی نیت کرے، تو کیا اُسے نماز پوری پڑھنا ہوگی؟
سوال: اگر کوئی شخص دس دن کے ارادے سے شرعی مسافت پر جائے، پھر کام نہ ہونے کی وجہ سے دس دن قیام کے بعد اب وہ شخص مزید دس دن وہیں ٹھہرنے کا ارادہ کرلے، تو اس صورت میں دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا وہ شخص آئندہ دس دنوں کی نماز میں بھی قصر ہی کرے گا؟
منی جانے سےپہلے 14دن مکہ شریف میں قیام ہوتونمازکیسے پڑھے؟
سوال: اگر کسی حاجی کو منی جانے سے پہلے حرم میں 14 دن ملے تو یہ مکمل نماز پڑھے گا یا قصر اور یونہی مزدلفہ اور عرفات میں کیسے نماز پڑھے گا؟
حج وعمرہ کے سفر میں قصر نماز پڑھنا
سوال: ہم حج و عمرہ کرنے جاتے ہیں، تو مسجد حرام مکہ و مسجد نبوی مدینہ میں قصر نمازیں پڑھیں گے یا پوری ؟
مسافر کسی شہر میں ایک ماہ کا قیام کرے تو نماز قصر کرے گا؟
سوال: زید اپنے شہر سے 200 کلومیٹر کی دوری پر واقع ایک دوسرے شہر میں ایک کام کی غرض سے جارہا ہے، جہاں اُس کا قیام تقریباً ایک مہینے کا ہوگا۔معلوم یہ کرنا ہے کہ زید وہاں کام والے شہر میں قصر نماز پڑھے گا یا پوری نماز ادا کرے گا؟
مسافرنمازمیں قصرکس مقام سے شروع کرے گا؟
سوال: جب شرعی سفر کی نیت سے سفر کے لیے روانہ ہوں، تو کب سے قصر نماز پڑھی جائے گی؟
عارضی رہائش والی جگہ پر وطن اصلی کی نیت کرنے کا حکم
جواب: قصر نماز پڑھیں گے۔ الدر المختار مع رد المحتار میں ہے”(الوطن الاصلی ھو موطن ولادتہ او تاھّلہ) ای تزوجہ (او توطنہ) ای عزم علی القرار فیہ و عدم الارتحا...
دومختلف شہروں میں دو بیویاں ہوں، تو شوہر کے لیے نماز میں قصر کرنے کا حکم
سوال: زید فیصل آباد کا رہائشی ہے۔اس کے والدین، بیوی اور بچے فیصل آباد میں ہیں۔گھربھی اس کا ذاتی ہے۔وہ ملازمت کے لیے ہر ہفتے پانچ دن کے لیے اسلام آباد جاتا ہے۔دو دن کے لیے فیصل آباد آتا ہے۔ اس نے اسلام آباد میں بھی دوسری شادی کر لی ہے۔وہاں اس نے ذاتی گھربھی لے لیا ہے اور دوسری بیوی کو ہمیشہ کے لیے وہیں رکھنے کا ذہن ہے۔اب وہ ایک ہفتہ فیصل آباد اور ایک ہفتہ اسلام آباد رہائش رکھے گا۔اس صورت میں وہ فیصل آباد اور اسلام آباد میں سے کہاں قصر نماز پڑھے گا اور کہاں پوری؟