سرچ کریں

Displaying 31 to 40 out of 1931 results

31

قیمتی پتھروں پر زکوٰۃ کا حکم

جواب: پرائز بانڈز اور سائمہ جانور وں کے علاوہ کسی بھی چیز پر صرف تب زکوٰۃ لازم ہوتی ہے کہ جب اسے بیچنے کی نیت سے خریدا ہو،اگر اسے بیچنے کی نیت سے نہیں خرید...

31
32

سونا، چاندی اور پرائز بانڈ ہوں، ساتھ میں قرض بھی ہو تو زکوۃ کا حکم

سوال: میں سیلری پرسن ہوں، میرے پاس 6.3تولہ سونا،10تولہ چاندی،50ہزار مالیت کے پرائز بانڈ ہیں، ان کے علاوہ اور کوئی چیز موجود نہیں، مجھ پر قرض بھی ہے، کرائے کے مکان میں رہتا ہوں ، اس صورت حال کے مطابق مجھ پر زکوٰۃ لازم ہو گی یا نہیں؟

32
33

اِجارہ کے وقت میں کوئی اور کام کرنا

سوال: کیا فرماتے ہیں عُلَمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک مَحکَمہ میں مسجد کی تعمیر کا سلسلہ جاری تھا، مکمّل کام ٹھیکے پر کروایا جارہا تھا، مسجد کے دوسرے فلور پر جانے کے لیے سیڑھی بنائی گئی، ٹھیکیدار نے سیڑھی کو پانی نہیں لگوایا، جب وہاں کے ذمّہ دار نے سیڑھی کو دیکھا تو اس نے ٹھیکیدار کو کہا کہ ”اس سیڑھی کو پانی لگوائیں ورنہ یہ خراب ہوجائے گی“ تو ٹھیکیدار نے جواباً کہا:’’ آپ کسی سے پانی لگوالیں، میں ایک ہزار روپے اجرت دے دوں گا‘‘،پھر ٹھیکیدار نے اس مَحکمہ کے خادم سے اس کے اجارہ ٹائم میں پانی لگوایا اور اسے ایک ہزار روپے اجرت دیدی، حالانکہ اس خادم کا مَحکمہ میں جس کام پر اجارہ تھا وہ موجود تھا اس کو چھوڑ کر اس نے پانی لگایا۔ شرعی رہنمائی درکار ہے کہ(1)خادم کا وقتِ اجارہ میں سیڑھی کو پانی لگانے کا کام کرنا اور ہزار روپے اجرت لینا کیسا تھا؟ (2)اگر وہ اجرت کا حقدار نہیں ہے تو کیا یہ رقم خادم سے لے کر ٹھیکیدار کو واپس دی جائے یا مسجد کے فنڈ میں ڈال دیں؟ (3)خادم نے جتنا وقت سیڑھی کو پانی لگانے کا کام کیا اس کی اتنے وقت کی کٹوتی ہوگی یا نہیں؟

33
34

والدین، بیوی بچوں وغیرہ ( غیراللہ ) کی قسم کھانے کا حکم؟

سوال: آج کل کچھ لوگ کئی معاملات میں اس طرح کی قسم کھاتے ہیں کہ مجھے اپنے دودھ پیتے بچے کی قسم،اپنے فوت شدہ والدین کی قسم ،بیوی کی قسم ،شوہر کی قسم وغیرہ ۔اس طرح قسم کھانے کا حکم اور کفارہ کیا ہے؟اگر یوں کہا جائے کہ یہ غیر اللہ کی قسم ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے،تو اس بارے میں میرے چند سوالات ہیں: (1)قرآن پاک میں پارہ 30،سور ہ الشمس کی ابتدئی آیات﴿ وَ الشَّمْسِ وَ ضُحٰىہَا وَ الْقَمَرِ اِذَا تَلٰىہَا وَ النَّہَارِ اِذَا جَلّٰىہَا وَ الَّیۡلِ اِذَا یَغْشٰىہَا وَ السَّمَآءِ وَ مَا بَنٰىہَا وَ الْاَرْضِ وَ مَا طَحٰىہَا وَ نَفْسٍ وَّ مَا سَوّٰىہَا﴾میں اللہ تبارک و تعالی نے خود سورج، چاند،دن ،رات،آسمان ،زمین اور جان کی قسم ارشاد فرمائی ہےاوراس کے علاوہ بھی قرآنِ کریم میں مختلف مقامات پر مختلف چیزوں کی قسم کا ذکر موجود ہے۔تو یہاں غیرِ خدا کی قسم کیسے جائز ہوئی؟ (2)اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی طلاق کو کسی کام پر معلق کرتا ہے،مثلاً اسے یوں کہتا ہے کہ’’اگر تو نے فلاں کام کیا،تو تجھے طلاق ‘‘تو اسے بھی قسم ہی سے تعبیر کیا جاتا ہے ،یعنی یوں کہا جاتا ہےکہ فلاں شخص نے طلاق کی قسم کھائی ہوئی ہے،حالانکہ طلاق کی قسم بھی غیرِ خدا ہی کی قسم ہے۔اگروالدین اور اولادوغیرہ کی قسم ناجائز ہے،تو پھرطلاق کی قسم کے بارے میں کیا جواب ہوگا؟

34
35

قرآن و حدیث کی روشنی میں وسیلہ کا ثبوت؟

جواب: نیک اعمال کو یا اللہ پاک کے مقرَّب بندوں ، یعنی انبیائے کرام عَـلَـيْهِمُ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام و اولیائے عِظام رَحِمَهُمُ الـلّٰـهُ تَـعَالٰی کو ...

35
36

رقم انویسٹ کرنے کے ساتھ کام کرنے کی شرط پر مضاربت کا حکم

سوال: زید گارمنٹس کا کام کرتا ہے، اس کا دوست بکربھی گارمنٹس کا کام کرنا چاہ رہا ہے ۔ بکر کے پاس سرمایہ ہے ،بکر زید کو یہ کہتا ہے کہ ہم دونوں تمھارے کام سے الگ گارمنٹس کا کام شروع کرتے ہیں جس میں سارا سرمایہ بکر ہی لگائے اور زید وبکر دونوں عملا کام میں شریک ہوں گے جس میں زیادہ کام زید ہی کرے گااور نئے کام کا حساب کتاب زید کے پرانے کام سے بالکل علیحدہ ہوگا، پرانے کام کا اس نئے کام سے کوئی تعلق نہیں ہوگا ۔زید چونکہ اس کام میں ماہر ہے لہذااپنے کام کرنے کی بنیاد پر نفع لے گا ۔ کیا اس طرح دونوں مل کر کام کرسکتے ہیں جبکہ سرمایہ صرف بکر کا ہے اور کام زید و بکر دونوں مل کرکریں گے ؟

36
37

ملازم کے 3 دن لیٹ ہونے پر ایک دن کی تنخواہ کاٹنے کا شرعی حکم

جواب: کام کرنے والےافراد کی دو قسمیں ہیں: (1)اجیر خاص :وہ شخص جو ایک وقت میں صرف ایک ہی ادارے یا شخص کا کام کرنے کاپابند ہو، اس وقت میں وہ کسی دوسرے کا کا...

37
38

ملازم کے لیٹ آنے پر جرمانہ لینا کیسا ؟

جواب: کاملازم ہےاور ایسے ملازم پر شرعاً لازم ہوتا ہے کہ وہ مستاجِر کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے مطابق وقتِ اجارہ میں اچھے طریقے سے کام سر انجام دے اور اس دور...

38
39

ملازم کا دورانِ ڈیوٹی کام میں سُستی کرنا کیسا ؟

سوال: ہماری فیکٹری میں ملازمین کو نمازِ عصر و مغرب کے لئے پندرہ پندرہ منٹ کا وقفہ دیا جاتا ہے لیکن بعض ملازمین پندرہ منٹ کے بجائے پینتالیس منٹ لگا کر آتے ہیں۔ یہ ارشاد فرمائیں کہ ( 1 ) نماز میں فیکٹری کے دئیے ہوئے وقت سے زیادہ وقت لگا کر آنا شرعاً جائز ہے ؟ ( 2 ) جو لوگ فیکٹری کے وقت میں اپنے کام کے فرائض صحیح انجام نہیں دیتے ان کے لئے کیا حکم ہے ؟

39
40

ٹیچر یا ملازم کا ڈیوٹی ٹائم کم دینا اور سیلری مکمل لینا کیسا؟

سوال: دینی مدارس میں پڑھانے والے اگر بلا وجہ چھٹی کریں، یا بلا وجہ طلبہ کو نہ پڑھائیں، تو کیا ان کے لیے مکمل تنخواہ لینا جائز ہوگا؟ اور یہ مال حلال ہوگا یا نہیں؟ اسی طرح غیر مسلموں کے بینکوں اور غیر مسلموں کے ہاسپیٹل میں جو مسلمان اجیر خاص ہوتے ہیں، اگر یہ ڈیوٹی کے وقت میں اپنا ذاتی کام کریں، یا گھرآجائیں،تو کیا ان کا مکمل تنخواہ لینا جائز ہوگا اور یہ مال ان کے لیے حلال ہوگا یا نہیں؟

40