
پلاٹ خریدنے پر ٹوکن منی کے طور پر ایڈوانس دینا
سوال: زید نے بکر سے ایک پلاٹ خریدنے کا معاہدہ کیا اور معاہدے کے وقت زید نے بکر کو ٹوکن منی یا بکنگ کے نام پر کچھ رقم ایڈوانس دے دی تاکہ بکر یہ پلاٹ کسی اور کو نہ بیچے، زید کی طرف سےدی جانے والی یہ رقم بعد میں پلاٹ کی کل مالیت میں ایڈ ہوجائے گی ، کیا اس طرح ٹوکن منی دینا جائز ہے؟
مال تجارت کی قیمت کم ہو گئی تو زکوۃ کس قیمت سے ادا کی جائے ؟
سوال: زید نے ایک نجی سوسائٹی کے قریب تقریباً 1 کروڑ روپے کا پلاٹ بیچنے کی غرض سے لیا تھا اور اب بھی وہ اپنی اسی نیت پر قائم ہے، لیکن اب سال کے اِختتام پر اس پلاٹ کی قیمت کم ہو کر تقریباً 50 لاکھ روپے رہ گئی ہے ، یہ ارشاد فرمائیں کہ اس پلاٹ کی زکوۃ کس حساب سے نکالی جائے گی؟
شادی پر بیچنے کے لئے خریدے گئے پلاٹ بھی مالِ تجارت ہیں۔
سوال: ایک شخص نے چند پلاٹ اس نیت سے خریدے ہیں کہ بچے بڑے ہوں گے تو یہ پلاٹ کو فروخت کرکے بچّوں کی شادی کرے گا، کیا ان پلاٹوں پر زکوٰۃ بنے گی؟ اگربنے گی تو کتنی زکوٰۃدینی ہوگی ؟
پلاٹ کی رجسٹری کے نام پر مٹھائی لینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم پلاٹ مکان وغیرہ فروخت کر دیتے ہیں اور رجسٹری بعد میں کرانے کا وعدہ کرتے ہیں پھر جب رجسٹری کرانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو ہم مٹھائی کے نام پر خریدار سے کچھ نہ کچھ رقم وصول کرتے ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ ہمارے لئے مٹھائی کے نام پر یہ رقم وصول کرنا جائز ہے یا نہیں؟ نوٹ:سائل نے وضاحت کی کہ اگر کوئی رقم نہیں دیتا تو پھر رجسٹری میں ٹال مٹول کرتے ہیں اور مٹھائی کی رقم وصول ہونے کی صورت میں ہی رجسٹری کرا کے دیتے ہیں۔
بیچنے کی نیت سے پلاٹ لیا، پھر نیت بدل گئی توکیا مالِ تجارت رہے گا؟
سوال: بیچنے کی نیت سے پلاٹ لیا پھر کچھ وقت بعد نیت بدل گئی تو یہ مال تجارت رہے گا یا نہیں؟ زکوٰۃ کا کیا حکم ہو گا ؟
ایک شریک دوسرے کو اپنا حصہ بیچنے پر مجبور نہیں کرسکتا
سوال: ہم دو دوستوں نے آدھے آدھے پیسے ملاکر ایک سوسائٹی میں پلاٹ خریدا تھا،اب میرا دوست اس پلاٹ کو بیچنے کا کہہ رہا ہےلیکن میرا ارادہ فی الحال بیچنے کا نہیں ہے لیکن میرے پاس اتنے پیسے بھی نہیں ہیں کہ میں اس کا حصہ بھی خرید سکوں اسی وجہ سے وہ یہ چاہتا ہے کہ میں اپنا حصہ بھی بیچ دوں، حالانکہ اگر وہ اپنا حصہ کسی اور کو بیچنا چاہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اس صورتحال میں شریعت کا کیا حکم ہے کیا مجھ پر اس کی بات ماننا لازم ہے؟
مسجد کےپلاٹ کے نیچے استنجاخانے بنانا جائز ہے یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے علاقے میں کسی شخص نے ایک پلاٹ مسجد کے لیے دیا ہے، وہ پلاٹ ایک طرف سے اونچا دوسری طرف سے نیچے ہے، انتظامیہ والے یہ چاہتے ہیں کہ نیچے والی جانب پہلے بیسمنٹ میں وضو خانے ، استنجا خانے اور مسجد کا سامان رکھنے کے لیے ایک چھوٹا سا کمرہ بنا دیا جائے اور پھر اس کی چھت کو باقی زمین کے برابر کر کے اس پر مسجد بنا دی جائے ، اس طرح مسجد کے ایک حصے کے نیچے وضو خانے اور استنجا خانے ہو جائیں گے ، کیا اس طرح کرنا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ سائل: خضر محمودعطاری(وارڈ نمبر 12،کہوٹہ، راولپنڈی)
تجارت میں نفع نہ ہو تو اس پر زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟
جواب: پلاٹ خریدا، اس کی مالیت کم ہو کر زکوٰۃ فرض ہونے کے دن تیس لاکھ ہو گئی اور زکوٰۃ فرض ہونے کی شرائط پائی جاتی تھیں تو یہ شخص مذکورہ پلاٹ پر بلاشبہ زکوٰۃ...
کیا حج صرف نقد رقم ہونے کی صورت میں فرض ہوتا ہے ؟
سوال: کیا حج صرف نقد رقم ہونے کی وجہ سے فرض ہوتا ہے یا سونا اور پلاٹ کی وجہ سے بھی فرض ہو جاتا ہے؟
جھوٹے کاغذات بنواکر سوسائٹی لانچ کرنا
سوال: بعض حضرات سوسائٹی کے جھوٹے کاغذات بنوا کر سوسائٹی لانچ کر دیتےہیں جب اصل مالک کو پتا چلتا ہےتو وہ کورٹ میں کیس کردیتا ہےاورکورٹ سے اس کے حق میں فیصلہ آجاتا ہےایسی صورتحال میں جس نے جھوٹے کاغذات بنوانے والے بلڈر سے پلاٹ خریدا تھا اسے شریعت کیا تحفظ فراہم کرتی ہے ؟