
مسافر جان بوجھ کر قصر نہ کرے تو گنہگار ہوگا اور نماز بھی واجب الاعادہ ہوگی
سوال: مسافر اگر نماز میں قصر نہ کرے پوری پڑھے، تو کتب فقہ میں فقط اتنا لکھا ہوتا ہے کہ اگر عمداً ایسا کیا ہے، تو گنہگار ہوگا ۔پوچھنا یہ ہے کہ فقط گنہگار ہوگا یا نماز واجب الاعادہ بھی ہوگی؟ اسی طرح بھول کر اگر اس نے قصر نہ کی ہو ،تو اس صورت میں کیا حکم ہوگا؟
صاحب ترتیب جماعت میں شامل ہونے سے پہلے قضاپڑھے
سوال: میں صاحب ترتیب ہوں اور میری دو وقت کی نماز کسی جاب کی وجہ سے رہ گئی ۔ اب تیسرے وقت میں جماعت کے ساتھ نماز مل رہی ہے تو کیا میں جماعت کے ساتھ شامل ہو جاؤں یا پہلے دو قضا نمازیں پڑھ کے وقتی نماز پڑھوں ؟
دورانِ ڈیوٹی نماز پڑھنا اور کٹوتی کروانا
سوال: نوکری کا ٹائم نو بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک ہے، اس دوران ظہر اور عصر کی نماز بھی درمیان میں آجاتی ہے، جس ادارے میں میری نوکری ہے وہاں نماز پڑھنے، نہ پڑھنے کے حوالے سے کوئی اصول موجود نہیں، اب ڈیوٹی کے دوران نماز پڑھنے جا سکتے ہیں یا نہیں؟ اگر پڑھنے چلے جائیں، تو کیا تنخواہ سے کچھ رقم کٹوانی ہوگی؟
آبائی شہر سےدوسرے شہر شِفٹ ہو گئے، تو آبائی شہر میں نماز کا حکم
سوال: زید کی پیدائش راولپنڈی کی ہے، پنڈی سے ترک ِسکونت کی نیت کرتے ہوئے زید بیوی بچوں سمیت مستقل طور پر کراچی منتقل ہوچکا ہے ۔ اب یہاں کراچی سے کسی اور جگہ جانے کا اس کا کوئی ارادہ نہیں۔ البتہ زید کی زمینیں اور اس کے کچھ رشتہ دار ابھی بھی راولپنڈی میں ہی مقیم ہیں۔ مفتی صاحب آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ بیان کردہ صورت میں زید جب کراچی سے راولپنڈی اپنے رشتہ داروں سے ملنے جاتا ہے ،جبکہ زید کا وہاں قیام پندرہ دن سے کم کا ہوتا ہے، تو کیا اس صورت میں زید راولپنڈی میں نماز قصر پڑھے گا یا پھر پوری نماز ادا کرے گا؟رہنمائی فرمادیں۔
میت کو چارپائی سے اُتار کر زمین پر رکھ کر جنازہ پڑھنا کیسا؟
سوال: بعض جگہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ نمازِ جنازہ سے پہلے میت کو چارپائی سے اتار کر امام کے سامنے زمین پر رکھا جاتا ہے اور اس پر نمازِ جنازہ ادا کی جاتی ہے، کیا اس صورت میں نمازِ جنازہ درست ادا ہوجائے گی؟
اذان سے پہلے درود نبی پاک ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے دور میں نہیں تھا تو اب کیوں پڑھتے ہیں؟
جواب: نمازسے قبل یابعد، یونہی اذان سے پہلے یا بعدجب چاہے درودِ پاک پڑھناجائزہے۔‘‘ (تفسیر صراط الجنان، جلد 8، صفحہ 85، مکتبۃ المدینہ، کراچی) اذان کے بعد ...
آخری قعدے کے بعد بھول کر کھڑے ہو گئے، تو سجدہ سہو کرنے کا طریقہ
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ امام چار رکعتی نماز میں قعدہ اخیرہ میں التحیات پڑھ کر بھولے سے پانچویں رکعت کے لیے کھڑا ہوجائے اور ابھی تلاوت شروع کی ہو کہ یاد آتے ہی فوراً واپس لوٹ جائے، تو اب سجدۂ سہو کس طرح کرے، کیا بیٹھ کر دوبارہ التحیات پڑھے پھر سجدۂ سہو کرے یا بیٹھ کر التحیات نہ پڑھے، بلکہ سجدۂ سہو کرکےپھر التحیات پڑھے اور نماز مکمل کرے، صحیح طریقہ کیا ہے؟ جواب ارشاد فرمائیں۔
نماز میں آخری سلام پھیرتے وقت شدت سے گیس آجائے، تو نماز کا حکم
سوال: نماز میں آخری سلام پھیرتے وقت شدت سے اسٹمک گیس(stomach gas) آ جائے تو نماز کا کیاحکم ہوگا؟
اذان کے دوران سحری کرنے سے متعلق ایک حدیث پاک کی شرح
جواب: سورج غروب ہوتا اور رات حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ تعالی عنہما کے لیے واضح ہوجاتی توبعض اوقات آپ کے سامنے رات کاکھانالایاجاتااورآپ روزے سے ہوتے اورموذ...