
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے معاشرے میں کسی کی اولاد تیسری جنس کی ہو تو اسے گھر سے نکال دیا جاتا ہے ،یا پھر اسی جنس کے کسی گروہ کو دے دیا جاتا ہے، جہاں گناہوں بھرے معاملات دیکھنے میں آتے ہیں۔یہ فرمائیں کہ شریعت اس معاملہ میں والدین پر کیا ذمہ داری عائد کرتی ہے کیا ان کا مذکورہ بالا عمل درست ہے ؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ تین سگی بہنیں عمرے پر گئیں،چھوٹی بہن کے ساتھ ان کے شوہر تھے جبکہ بڑی دو بہنوں کے ساتھ نہ ان کے شوہر نہ ہی کوئی اورمحرم تھا،یہ فرمائیں کہ ان کا اس طرح عمرے کے لیے سفر کرنے کا شرعی حکم کیا ہے ؟کیا ان کو تجدیدِ ایمان و تجدیدِنکاح کی ضرورت ہے ؟بڑی دو بہنوں میں ایک پچاس سال اور دوسری پچپن سال کی ہیں ۔
الٹراساونڈ کروانا کہ معلوم چلے لڑکا ہے یا لڑکی کیسا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کسی عورت کااس لیے الٹراساونڈکروانا کہ معلوم ہوجائے پیٹ میں لڑکاہے یالڑکی۔ شرعی رہنمائی فرمائیں اس مقصدکے لیے الٹراساونڈکرواناجائزہےیانہیں؟
الکوحل ملی اشیاء کے استعمال کا حکم؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ فی زمانہ بہت ساری چیزوں مثلاًتمام قسم کی سیاہیوں،پالش،وارنش،رنگ وروغن اورتقریباًسب ہی پرفیوم اورشیمپومیں الکوحل کااستعمال ہوتاہےجن سے بچنابہت مشکل ہے لہذاالکوحل ملی اشیاء کابیرونی استعمال جائزہے یانہیں؟
پہلی صف میں موجود شخص کا وضو ٹوٹ جائے تو کیا کرے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگرکوئی شخص جماعت میں پہلی صف میں ہواوراس کاوضوٹوٹ جائے تووہ کس طرح صفوں سے نکلے؟
ستونوں کے درمیان صف بندی کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے محلے کی مسجد میں جب جماعت کے لئے صفیں بنتی ہیں تو کچھ مقامات پر پنکھوں کے لئے لگائے گئے 2یا تین انچ موٹے پائپ درمیان میں آتے ہیں ایک عالم صاحب سے سنا تھا کہ یہ قطع صف ہے جب امام صاحب سے بات کی تو انہوں نے فرمایا کہ اس میں حرج نہیں بعض مساجد میں توصفوں کے درمیان بڑے بڑے پلر ہوتے ہیں پھر بھی لوگ بجماعت ان کے درمیان نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں اب معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا ستونوں کے درمیان نماز پڑھنا درست ہے ؟نیز صف کے درمیان میں پائپ ہوں جن کی وجہ سے دو نمازیوں کے درمیان خلا رہ جاتا ہوتو کیا یہ قظع صف نہیں ہے ؟
خودمیت کا قرض ادا کردیا ،اب ترکہ میں سے لے سکتا ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میرے کزن زیدکاانتقال ہوا،اس نے وراثت میں قرض سے کافی زیادہ مال بھی چھوڑاہے زید پر سترہزارروپیے قرض تھا،زیدکے ماموں بکر(غیروارث )نے اپنی مرضی سے بغیرکسی کی اجازت کے اپنے پاس سے وہ قرضہ اداکردیا،قرض اداکرتے وقت رجوع وغیرہ کسی قسم کی کوئی شرط نہیں لگائی تھی،اس سترہزارکی رقم کومیت کے ترکہ سےبکر واپس لے سکتا ہے یانہیں ؟ نوٹ!زیدکے ورثاء میں ایک بیوی اوروالدین ہیں ،نیزبکر بھی مذکورہ بیان سے متفق ہے ۔
عورت پر سجدے میں انگلیاں لگانا واجب ہے یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عورت سجدے میں مردوں کی طرح پاؤں کی انگلیوں کے پیٹ زمین پرلگائے گی یانہیں؟
اگر رَمضان کے روزے چھوٹ جائیں تو انہیں کسی بھی وقت رکھ سکتے ہیں
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس بارے میں کہ اگر کسی شَرعی مجبوری کی وجہ سے رَمضان کے روزے چھوٹ جائیں تو انہیں کسی بھی وقت رکھ سکتے ہیں یا سردیوں میں چھوٹے ہوئے سردیوں میں اور گرمیوں میں چھوٹے ہوئے گرمیوں ہی میں رکھنے ہوں گے؟