سرچ کریں

Displaying 4081 to 4090 out of 6860 results

4081

مسبوق امام کے ساتھ تشہد میں شامل ہوا ہی تھا کہ امام کھڑا ہوگیا تو مسبوق کیا کرے ؟

سوال: مقتدی امام کے ساتھ تشہد میں شامل ہوا ہی تھا کہ امام صاحب کھڑ ےہو گئے اور اس کے تشہد مکمل کرنے سے پہلے ہی رکوع میں چلے گئے،وہ التحیات مکمل کر کے امام صاحب کے رکوع میں جانے کے بعد کھڑا ہوا اور ایک تسبیح(یعنی ایک مرتبہ سبحان اللہ کہنے) کی مقدار رُک کر رکوع میں امام صاحب سے ملا ، کیا اس کی نماز ہو گئی؟

4081
4082

مسافر قربانی کے دنوں میں دوسری جگہ ہو، تو قربانی واجب ہوگی یا نہیں؟

سوال: قربانی واجب ہونے کی ایک شرط شرعی مسافر نہ ہونا بھی ہے۔ کیا اس سے مراد یہ ہے کہ تینوں دن سفر میں رہے کہ مہلت نہ مل پائی یا یہ کہ سفر کرکے منزل(جہاں جانے کا ارادہ تھا) پر پہنچ جانے پر بھی یہ حکم لاگو رہےگا؟

4082
4083

سجدہ کرنے سے آنکھ کو نقصان پہنچے تو اشارے سے نمازپڑھنا

سوال: آ نکھوں کا آپریشن کروانے کی صورت میں اگرسجدہ کرنے سے آ نکھوں کو نقصان پہنچتا ہے تو کیا نماز کرسی پر بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں؟

4083
4084

مریض کا بیٹھ کر قضائے عمری پڑھنا کیسا؟

سوال: مریض اگر عذر کی بنا پر قضائے عمری بیٹھ کر ادا کرے، تو کیا صحت یاب ہونے پر وہ قضا نمازیں اُسے پھر سے ادا کرنا ہوں گی؟

4084
4085

بیٹھ کر اقامت کہنے کا حکم

سوال: کیا کوئی شخص بیٹھ کر اقامت کہہ سکتا ہے؟ رہنمائی فرما دیں ۔

4085
4086

مغرب یا عشا کے بعد حیض شروع ہوا، تو کیا یہ دن شامل ہوگا ؟

سوال: عورت کو اگر مغرب یا عشا کے بعد حیض کا خون آنا شروع ہو، تو کیا یہ دن حیض میں شمار ہوگا؟ اور اگر عادت سات دن ہے، لیکن چھ دن میں خون رک گیا، تو غسل کرنا ہوگا یا سات دن پورے کر کے غسل کیا جائے؟

4086
4087

ذبح کرتے وقت جان بوجھ کر تکبیر چھوڑنے کا حکم

سوال: جو جانور بغیر شرعی طریقہ کے ساتھ ذبح کیا گیا ہو، یعنی جان بوجھ کر تکبیر چھوڑ دی، ایسا گوشت جان بوجھ کر کھانا کیسا اور اگر کھا لیا تو کیا کریں؟

4087
4088

طواف کے بھول کر آٹھ چکر لگا لیے تو کیا حکم ہے ؟

سوال: میں پاکستان سے عمرہ کرنے آیا ہوا ہوں ۔ میں نے احرام وغیرہ باندھ کر طوافِ عمرہ شروع کیا ، لیکن میں نے بھول کر آٹھ چکر لگالیے اور میں یہ سمجھا کہ یہ ساتواں چکر ہی ہے ، لیکن مجھے اس کا ظن غالب نہیں تھا ،پھر میں ہوٹل آگیا ،یہاں قافلہ امیر نے بتایا کہ آپ چھ چکر مزید لگاکر ایک اور طواف مکمل کریں ، ورنہ دم لازم ہوجائے گا ۔ میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا مجھ پر چھ چکر مزید لگانا لازم ہیں ؟جو میں نے طواف کرلیا ہے ،وہ درست ہوا ہے یا نہیں ؟مجھ پر کوئی کفارہ لازم ہے یا نہیں ؟

4088
4089

موزوں پر مسح جائز ہونے کے لئے وضو کے فوراً بعد موزے پہننے کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین کہ ہم بسا اوقات وضو کے فورابعد چمڑے کے ایسےموزے پہنتے ہیں ،جن پر مسح کرنے کی مکمل شرائط پائی جاتی ہیں ،اور بسا اوقات وضو مکمل کرنےکےکچھ دیربعد، ضروریات سے فارغ ہونے کے بعد موزے پہنتے ہیں، میرا آپ سے سوال ہے کہ کیا وضو کرنے کے فوراً بعد موزے پہننا ضروری ہے یا دس ، پندرہ منٹ چھوڑ کر اس کے بعد پہن سکتے ہیں، کیا اس طرح درست ہوگا یا دوبارہ وضو کرنا ہوگا ؟

4089
4090

احرام کی نیت کئے بغیر سوگئے اور میقات کے بعد آنکھ کھلی، توحکم ؟

سوال: عمرہ کرنے کے لئے جاتے ہوئے گھر سے احرام کی چادریں باندھ لیں اور جہاز میں بیٹھ گئے لیکن احرام کی نیت و تلبیہ نہیں کہی اور ارادہ یہ تھا کہ جہاز میں جب میقات آئے گا، تو نیت کر لیں گے، مگر ہوا یہ کہ نیند آگئی اور جب بیدار ہوئے، تو میقات نکل چکی تھی ، اس صورت میں کیا حکم ہوگا؟

4090