
قریب المرگ بچھڑے کے ذبح کے وقت صرف خون نکلا ہو، تو کیا وہ بچھڑا حلال ہوگا؟
سوال: اگر بچھڑا کسی بیماری کے سبب مرنے کے قریب ہوجائے، اسے ذبح کیا جائے تو اس میں زندہ ہونے کی کوئی علامت نہ ہو سوائے اس کے کہ اُس کا خون بہہ گیا ہو؟ تو کیا اس صورت میں وہ بچھڑا حلال ہوگا؟
رکوع اور سجدے میں قرآن کی آیت پڑھنے کا حکم؟
جواب: کسی بھی جگہ قرآن پاک پڑھنا مکروہِ تحریمی و ناجائز ہےاوراس سے بچنا واجب ہے ،لہٰذا اگر کسی شخص نےبھولے سےان مقامات میں سے کسی مقام پر بھی قرآن پاک کی قر...
سورج گرہن کے بارے میں اسلامی نظریہ اور لوگوں کے باطل خیالات
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ(1) چاند اور سورج گرہن کے متعلق اسلام میں کیا حکم ہے اس وقت کیا پڑھنا چاہیے؟ (2) سورج گرہن کے وقت حاملہ عورت کے بارےمیں اسلام کیا کہتا ہے کہ اس کو کیا کرنے کا حکم ہے اور کس کس کام سے ممانعت ہے؟
جس جانور کے سینگ کاٹ دیے اس کی قربانی کرنا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک بکراجس کے پیدائشی سینگ ہیں مگراس کے سینگ جڑکےاوپر سے سرکی کھال کے برابرکاٹ دیئے گئے ہیں ان سینگوں کی جڑیں سلامت ہیں ،اس کی قربانی جائزہے یانہیں ؟جبکہ اس میں قربانی کی دیگرتمام شرائط پوری ہیں ۔ سائل:محمدشاہدعطاری(گجرات)
قربانی کے جانور پر ایک شخص چھری چلائے اور دوسرا شخص تسمیہ کہے،تو کیا حکم ہے
سوال: قربانی کرتےہوئے ایک شخص چھری چلائے اور دوسرا تسمیہ(بسم اللہ اللہ اکبر) کہے ،تو کیا قربانی ہوجائے گی؟
قربانی کے گوشت کو نکاح کی دعوت میں کھلانا
سوال: کیا قربانی کے گوشت کو نکاح کی دعوت میں پکوا کر کھلا سکتے ہیں ؟
زکوٰۃ صرف رمضان میں ہی نکالنا ضروری ہے ؟
جواب: کسی شخص کا اسلامی سال شوال یا ذیقعدہ میں پورا ہو رہا ہے اور وہ رمضان المبارک میں زکوۃ ادا کرتا ہے ، تو یہ بلاشبہ جائز بلکہ افضل ہے کہ رمضان المبارک م...
میٹنگ یا مشورے کے دوران آنے والے شخص نے سلام کیا تو اس کا جواب دینا ضروری ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے ہاں مساجد و مدارس انتظامیہ یا دیگر افراد کسی دینی کام کے لیے میٹنگ کرتے ہیں یا دنیاوی اداروں، کمپنیوں، فیکٹریوں میں اپنے روز مرّہ کے کاموں کے مشورے کے لیے ممبران و اراکین جمع ہوتے ہیں، تو اس دوران آنے والے افراد اور ممبران سلام کر رہے ہوتے ہیں، تو کیا یہ سلامِ تحیت ہے اور اس کا جواب دینا واجب ہے؟ رہنمائی فرما دیجئے تاکہ ہم سمجھ سکیں کہاں سلام کا جواب دینا واجب ہے اور کہاں نہیں تاکہ گناہ سے بچ سکیں۔
کیا درود پاک حق مہر بن سکتا ہے ؟
سوال: دُرود شریف کو حق مہر مقرر کیا جاسکتا ہے ، زید کا کہناہے کہ دُرود ِپاک وغیرہ کسی غیرِ مال چیز کوبھی حق مہر مقرر کیا جا سکتا ہے ،کیونکہ حدیث پاک سے ثابت ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام نے حضرت حواء رضی اللہ عنہا کے مہر میں دُرود شریف پڑھا تھا،اِسی طرح ایک صحابیہ کا مہر تعلیمِ قرآن رکھا گیا تھا ،اس سے بھی ثابت ہوتاہے کہ جو چیز مال نہ ہو اسے مہر مقرر کیا جا سکتا ہے ، شرعی رہنمائی فرمائیےان روایات کے مطابق کیادُرود پاک کو مہر مقرر کیا جاسکتا ہے؟
ہجڑا اگر قربانی کا جانور ذبح کرے تو کیسا؟
سوال: قربانی کا جانور اگر ایسا شخص ذبح کرے جو نہ مرد ہواور نہ عورت ،قربانی ہوجائےگی ؟اورکیا اس کا گوشت کھاسکتے ہیں؟