سرچ کریں

Displaying 401 to 410 out of 1828 results

401

سی جی ایم سینسر ( Glucose Meter ) لگا ہو تو غسل کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ذیابیطس کے مریض کے لئے خون میں موجود گلوکوز کی مقدار پر نظر رکھنا نہایت اہم ہے۔گلوکوز کی مانیٹرنگ کے لئےعام طور پر گلوکوزمیٹر استعمال کیا جاتا ہے۔جس میں ایک ٹیسٹ سٹرپ لگا ئی جاتی ہے اور اس پر خون کا قطرہ گرا کر مشین کے ذریعے گلوکوزکا لیول چیک کر لیا جاتاہے۔ آج کل ایک جدید طریقہ آیا ہے۔وہ یہ کہ ”سی جی ایم (Continuous Glucose Monitoring)“ ایک آلہ ہے، جس کی مدد سے گلوکوز کی مستقل مانیٹرنگ ممکن ہے۔ یہ آلہ جسم پر عام طورپہ کہنی سے اوپر بازو کی سطح پر چپکا دیا جاتا ہے۔یہ آلہ ایک باریک سے سینسر کی مدد سے گلوکوز کا لیول چیک کرتا ہےاور وائرلیس ٹیکنالوجی کے ذریعے ریزلٹ ایک میٹر یا موبائل وغیرہ پر شو کر دیتا ہے۔ ہر ایک منٹ میں یا چند منٹ بعد یہ گلوکوز کا لیول چیک کرتا رہتا ہے،اور بتاتا رہتا ہے کہ گلوکوز لیول اوپر کو جا رہا ہے یا نیچے کو آرہا ہےاور اگلے بیس منٹ یا آدھے گھنٹے بعد کی کیفیت کا اندازہ بھی بتا دیتا ہے۔یہ آلہ ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جن کو دن میں چھ سے آٹھ مرتبہ گلوکوز چیک کرنا پڑتا ہے۔اس میں الارم بھی سیٹ کر سکتے ہیں ، جو خون میں شوگر کے نہایت کم یا زیادہ ہو جانے پر مریض کو خبردار کرتا ہے۔ اس طرح ان مریضوں کی جان بچا ئی جا سکتی ہے ، جن کو سوتے ہوئے ہائپوگلائسیمیا (Hypoglycemia) ہو جائے ، کیونکہ یہ ایک خطرناک بات ہے جس سے مریض کی موت تک واقع ہو سکتی ہے۔ سی جی ایم کو دن میں دو مرتبہ گلوکوزمیٹر سے خون میں گلوکوز چیک کر کے برابر (Calibrate) کرنا ضروری ہے تاکہ بالکل صحیح نمبر معلوم ہو سکیں ، کیونکہ اس سے حاصل ہونے والا رزلٹ گلو کوز میٹر سے کم درجے کا ہوتا ہے ، البتہ بعض نئے سی جی ایم کو اس طرح برابر کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جب یہ سینسر جسم پر لگا ہو تو جسم پر پانی بہاسکتے ہیں ، لیکن جسم کے جتنےحصے پر یہ سینسر لگا ہے اتنے حصے کی جلد تک پانی نہیں پہنچ سکتا ، کیونکہ یہ جسم کے ساتھ مضبوطی سے چپکا ہوتا ہے۔اس کو اتارنے میں کوئی حرج یا مشقت کا سامنا نہیں ہوتا یعنی بآسانی اسے اتارا جا سکتا ہے ، لیکن اترنے کے بعد یہ دوبارہ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔اور اس کی قیمت بھی کافی زیادہ ہوتی ہے تقریبا بیس ہزار کے قریب اور عام طور پر اسے دس بارہ دن تک یا بعض کو چودہ دن تک نہیں اتاراجاتا۔ اس تفصیل کے بعد سوال یہ ہے کہ کیا اس سینسر کو استعمال کر سکتے ہیں ؟ اگر کر سکتے ہیں ، تو غسل فرض ہونے کی صورت میں کیا اسے اتارے بغیر غسل کا فرض ادا ہوجائے گا؟

401
402

والدین، بیوی بچوں وغیرہ ( غیراللہ ) کی قسم کھانے کا حکم؟

سوال: آج کل کچھ لوگ کئی معاملات میں اس طرح کی قسم کھاتے ہیں کہ مجھے اپنے دودھ پیتے بچے کی قسم،اپنے فوت شدہ والدین کی قسم ،بیوی کی قسم ،شوہر کی قسم وغیرہ ۔اس طرح قسم کھانے کا حکم اور کفارہ کیا ہے؟اگر یوں کہا جائے کہ یہ غیر اللہ کی قسم ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے،تو اس بارے میں میرے چند سوالات ہیں: (1)قرآن پاک میں پارہ 30،سور ہ الشمس کی ابتدئی آیات﴿ وَ الشَّمْسِ وَ ضُحٰىہَا وَ الْقَمَرِ اِذَا تَلٰىہَا وَ النَّہَارِ اِذَا جَلّٰىہَا وَ الَّیۡلِ اِذَا یَغْشٰىہَا وَ السَّمَآءِ وَ مَا بَنٰىہَا وَ الْاَرْضِ وَ مَا طَحٰىہَا وَ نَفْسٍ وَّ مَا سَوّٰىہَا﴾میں اللہ تبارک و تعالی نے خود سورج، چاند،دن ،رات،آسمان ،زمین اور جان کی قسم ارشاد فرمائی ہےاوراس کے علاوہ بھی قرآنِ کریم میں مختلف مقامات پر مختلف چیزوں کی قسم کا ذکر موجود ہے۔تو یہاں غیرِ خدا کی قسم کیسے جائز ہوئی؟ (2)اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی طلاق کو کسی کام پر معلق کرتا ہے،مثلاً اسے یوں کہتا ہے کہ’’اگر تو نے فلاں کام کیا،تو تجھے طلاق ‘‘تو اسے بھی قسم ہی سے تعبیر کیا جاتا ہے ،یعنی یوں کہا جاتا ہےکہ فلاں شخص نے طلاق کی قسم کھائی ہوئی ہے،حالانکہ طلاق کی قسم بھی غیرِ خدا ہی کی قسم ہے۔اگروالدین اور اولادوغیرہ کی قسم ناجائز ہے،تو پھرطلاق کی قسم کے بارے میں کیا جواب ہوگا؟

402
403

آبائی شہر سےدوسرے شہر شِفٹ ہو گئے، تو آبائی شہر میں نماز کا حکم

سوال: زید کی پیدائش راولپنڈی کی ہے، پنڈی سے ترک ِسکونت کی نیت کرتے ہوئے زید بیوی بچوں سمیت مستقل طور پر کراچی منتقل ہوچکا ہے ۔ اب یہاں کراچی سے کسی اور جگہ جانے کا اس کا کوئی ارادہ نہیں۔ البتہ زید کی زمینیں اور اس کے کچھ رشتہ دار ابھی بھی راولپنڈی میں ہی مقیم ہیں۔ مفتی صاحب آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ بیان کردہ صورت میں زید جب کراچی سے راولپنڈی اپنے رشتہ داروں سے ملنے جاتا ہے ،جبکہ زید کا وہاں قیام پندرہ دن سے کم کا ہوتا ہے، تو کیا اس صورت میں زید راولپنڈی میں نماز قصر پڑھے گا یا پھر پوری نماز ادا کرے گا؟رہنمائی فرمادیں۔

403
404

وضو وغسل میں ناخنوں کے نیچے پانی بہانے کا حکم

سوال: میں صرف جمعہ کے دن ناخن کاٹنا چاہتی ہوں لیکن مجھے پہلے کاٹنے پڑتے ہیں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ جیسے ہی تھوڑے بڑھتے ہیں تو ناخنوں کی وجہ سے پانی نیچے والی جلد تک نہیں پہنچتا،خاص طور پر پاؤں کے ناخنوں میں۔کیا دو جمعوں کے درمیان جو ناخن بڑھتے ہیں ان کے نیچے والی جلد دھونا ضروری ہے ؟ورنہ وضونہیں ہوگا؟

404
405

فلیٹوں کی بکنگ پرپیش آنے والے جدید مسائل

جواب: دنے کے بعد متعلقہ محکموں سے نقشہ پاس کروانے کے بعد ہی بلڈر کو قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ پروجیکٹ لاؤنچ کر کے بکنگ شروع کرے ۔لہذا بلڈر پر لاز...

405
406

حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کا جنت میں جانے کے بعد شفاعت کرنا

سوال: قیامت کے دن حُضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم شفاعت کر کے لوگوں کو جنت میں داخل کروائیں گے اور جنت میں بھی سب سے پہلے حُضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم داخل ہوں گے ، تو جنت میں سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا تشریف لے جانا کس طرح ہو گا ، کیونکہ ہم نے سنا ہے کہ قیامت کے دن حُضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم اس وقت تک عرش کے سامنے کھڑے رہیں گے ، جب تک ساری امت جنت میں داخل نہ ہو جائے ؟

406
407

مسافت شرعی پر واقع شہر میں جاب کرنے والے کے لیے قصر کا حکم

سوال: میرا دوست لاہور کا رہائشی ہے وہ اسلام آباد جاب کرتا ہے اور ہفتے میں پانچ دن اسلام آباد اور دو دن لاہور گزارتا ہے تو اس کے لئے نمازوں کا کیا حکم ہو گا کہ قصر پڑھنی پڑے گی یا مکمل ؟اسلام آبادصرف جاب کے لیے جاناہوتاہے اگر جاب ختم تووہاں جانابھی ختم اورلاہورسے اسلام آبادمسلسل جاناہوتاہے درمیان میں کہیں کسی کام کے لیے رکنانہیں ہوتا۔

407
408

عقیقہ کے وقت بچے کا پاس ہونا یا جانور کو چھونا ضروری نہیں

سوال: بچی کی پیدائش کےساتویں دن عقیقہ کیا جارہا ہے، تو کیا عقیقہ کے وقت بچی کا نزدیک ہونا شرط ہے؟ یعنی بچے کا جانور کوچھوناضروری ہے يا نہیں ؟کیا دوسرے گاؤں میں بھی جانور ذبح کرسکتے ہیں؟ اور ساتویں دن عقیقہ كا جانور ذبح کردیں اور اسی دن بال نہ اُتارے اور تھوڑے دن کے بعد بال منڈوائے تو کیا عقیقہ ہوجائےگا ؟

408
409

کیا مسلسل نفلی روزے رکھنا منع ہے؟ والدین کی اجازت ضروری ہے ؟

جواب: دنوں میں روزے رکھنا منع ہے، مثلاً:عیدین او رایامِ تشریق، ان دنوں) میں روزے نہ رکھے، تو مسلسل نفلی روزے رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔ البتہ مسلسل روزے رکھن...

409
410

جمعہ یا ہفتہ کے دن قضا روزے رکھنا

سوال: میں ایک اسکول میں ٹیچر کی جاب کرتی ہوں اور پیر سے جمعرات میری ڈیوٹی ہے، تو کیا میں جمعے اور ہفتے کے دن، ماہِ رمضان المبارک کے عذر کی وجہ سے قضا ہو جانے والے روزے رکھ سکتی ہوں؟

410