
بچہ پیدا ہونے پر اہل محلہ میں مٹھائی تقسیم کرنے کی منت مانی ہو تو اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
سوال: ہند ہ نے منت مانی کہ اگرمیرے ہاں بچہ پیدا ہوا تو اس کے وزن کے برابر مٹھائی رشتہ داروں اور اہلِ محلہ میں تقسیم کروں گی۔ ہندہ کے ہاں بچہ پیدا ہوکر کچھ دن بعد فوت ہوگیا، معلوم یہ کرنا ہے کہ اب ہندہ کے لیے کیا حکمِ شرعی ہوگا؟
قرآن پاک پڑھنے میں مد اور غنے نہ کرنے سے گناہ ہوگا؟
جواب: طلاق الطول علیہ، فان اقل الطول ثلاث الفات، و التوسط قدر الفین لیبقی قدر الف للقصر۔ ثم قال: (و منھم من مد قدر الف و اختارہ الاھوازی والسخاوی)“ترجمہ:سور...
کسی کے گھر جھانکنے کا حکم اور ایک حدیث پاک کی شرح
جواب: شرعی اس کی اجازت کے بغیر جان بوجھ کر جھانکنا شرعاً ممنوع ہے۔ اس حوالے سےاحادیث طیبہ میں واضح تعلیمات موجود ہیں اور سوال میں ذکرکردہ حدیث پاک آدا...
ایسا گوشت کھانا کیسا جو مسلمان کی نظر سے اوجھل ہوا ہو؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میں AUSTRALIA میں رہتاہوں ،یہاں ایک مسلمان گوشت فروش ہے۔ وہ سلاٹرہاوس میں جاکربکرے اورگائے ہاتھ سے چھری پکڑکرتکبیرپڑھ کر ذبح کرتاہے۔سلاٹر ہاوس کفار(غیرکتابیوں)کی ملکیت ہے۔جوجانوروہ مسلمان ذابح نےذبح کیے ہوتے ہیں،ان کوکھال اتار کرنمبرالاٹ کرکے سلاٹرہاوس میں سردخانے میں رکھ دیاجاتاہے۔پھرچوبیس گھنٹے بعد مسلمان گوشت فروش وہ سالم ذبح شدہ جانوروہاں سے خریدکرلاتے ہیں،اور مسلمانوں کوبیچتے ہیں۔مسلمان قصابوں کے بقول ان کے ذبح شدہ جانور(جن پرنمبرالاٹ کیےجاتے ہیں)وہ کفارکے ذبح کیے ہوئے جانوروں کے ساتھ تبدیل ہوجائیں ایسانہیں ہوتا،سردخانے وغیرہ پرماموربھی تمام مزدورغیرمسلم (غیرکتابی)ہوتے ہیں اوران کاکہنا ہے کہ یہ وہی جانورہیں جنہیں مسلمان ذابح نے ذبح کیاہے۔شرعی رہنمائی فرمائیں ! (1)کیامذکورہ بالاجانور جن پرنمبرالاٹ کیے جاتے ہیں مسلمان گوشت فروشوں کویہ خریدناجائزہے ؟ (2)ان گوشت فروشوں کایہ گوشت عام مسلمان کوبیچناکیساہے؟ سائل:محمدکامران عطاری (Australia)
جس کا دایاں ہاتھ نہ ہو، اس کے لیے تشہد میں انگلی سے اشارے کا کیا حکم ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا سیدھا ہاتھ پیدائشی شَل ہوا ہے یعنی مرجھایا ہوا ہے، جس وجہ سے یہ ہاتھ بالکل بے جان ہے اور کام نہیں کرتا۔ سارے کام بائیں ہاتھ سے کرتا ہوں۔نماز سے متعلق پوچھنا ہے کہ نماز میں تشہد میں جب انگلی اٹھاتے ہیں، تو اس وقت میرے لیے کیا حکم ہے؟ کیا میں بائیں ہاتھ کے انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی اٹھاؤں یا بالکل نہیں اٹھاؤں گا؟ شرعی رہنمائی فرما دیں۔
اس شرط کے ساتھ مکان بیچنا کیسا کہ تم سے واپس میں ہی خرید لوں گا؟
جواب: شرعی نقطہ نظر سے بیعِ وفا ہے جو صحیح و معتمد قول کے مطابق رہن ہوتی ہے، لہٰذا جب یہ رہن ہے، تو آپ کے کزن کیلئے اس میں رہائش کرکے نفع حاصل کرنا ج...
امام کا رکوع و سجود کے لیے جھک جانے کے بعد تکبیر کہنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ بعض اما م صاحبان تکبیرِ انتقال رکوع یا سجدے کے لیے آدھا جھک جانے کے بعد اور کبھی تو رکوع اور سجدے میں پہنچنے کے بعد کہتے ہیں اور وجہ یہ بیان کرتے ہیں کہ اس طرح کرنے سے مقتدی امام سے پہلے رکن کی طرف نہیں جا پاتے، اگر ہم ساتھ ساتھ تکبیر کہیں تو کئی مرتبہ مقتدی ہم سے پہلے رکن میں چلے جاتے ہیں۔ کیا امام صاحبان کا ایسا کہنا صحیح ہے؟ اگر نہیں تو ایسی صورتحال میں اگر ہمارے سامنے امام کے انتقالات واضح ہوں مثلا ً ہم پہلی صف میں نماز ادا کر رہے ہیں اور امام کو رکوع و سجود میں آتا جاتا دیکھ رہے ہیں تو امام کو دیکھ کر ہم بھی دوسرے رکن کی طرف منتقل ہوسکتے ہیں یا امام کے تکبیر کہنے کے بعد ہی دوسرے رکن کی طرف انتقال ضروری ہے؟ برائے مہربانی اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمادیں۔
شوال میں عمرہ کرنے پر حج کی فرضیت کا حکم
سوال: ماہ شوال میں ہم مدینہ شریف سے نمازعیدالفطرپڑھ کرعمرہ کی نیت سے احرام باندھ کرمکہ شریف روانہ ہوئے اورعمرہ اداکرنے کے بعددوچاردن کے بعدمکہ شریف سے اپنے وطن پاکستان روانہ ہوئے۔ کچھ حضرات کاکہناہے کہ جس نے پہلے فرض حج اداکرلیاہو ، وہ توشوال میں مکہ شریف جاکراپنے وطن واپس آسکتاہے ، لیکن جس نے ابھی فرض حج ادانہیں کیا ، وہ اگرماہ شوال میں مکہ شریف کی حدودمیں داخل ہوجائے ، تواب بغیرحج کیے واپس نہیں آسکتا ۔ شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیایہ بات درست ہے کہ جس نے فرض حج ادانہیں کیا ، وہ شوال کے مہینے میں مکہ شریف گیا ، تواب بغیرحج کیے واپس نہیں پلٹ سکتا؟
کم کریٹ والے سونے پر زیادہ کریٹ کی مہر لگانے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ سنار کے پاس کام کرنے والے کاریگر سے اگر مالک کہے کہ 20کریٹ والے سونے پر 21 یا 22 نمبر کی مہر لگاؤ،تو ایسا کرنا کیسا ہے ، جبکہ کاریگر کو سوفیصد معلوم ہے کہ یہ سونا کم کریٹ کا ہے ، مگر اس کو ظاہر زیادہ کیا جارہا ہے ؟ اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں ؟
معذورِ شرعی کی تعریف اور اس کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ شرعی معذور کی تعریف کیاہے؟نیز اگر قاری صاحب شرعی معذور ہوں تو وہ بچوں کوسبق دیتے یاسنتے ہوئےقرآنِ کریم کو بغیر حائل چھو سکتے ہیں یانہیں؟