
نماز کے بعد بلند آواز سے ذکر کرنا
جواب: رقم الحدیث663،مؤسسۃ الرسالۃ، بیروت) فتاوی رضویہ میں سیدی اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ سے سوال ہوا کہ:" ایک یا زیادہ شخص نماز پڑھ رہے ہیں یا بعدِ ...
قبضہ سے پہلے چیز آگے بیچنا اور قبضہ کی مختلف صورتیں
سوال: ہم جَلانے کی مختلف اشیاء مثلاً: کوئلہ اور لکڑی وغیرہ فیکٹری میں سپلائی کرتے ہیں۔جس کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ ہم کاروباری افراد سے یہ چیزیں خریدتے ہیں اور انہیں کہتے ہیں کہ یہ مال فلاں فیکٹری میں پہنچا دو۔جب گاڑی مال لے کر فیکٹری میں پہنچتی ہے،تو فیکٹری کا چیکر مال کو چیک کرتا ہے اور مال میں جتنی مٹی وغیرہ شامل ہوتی ہے،اس کا وزن کاٹ کر اصل مال کی رسید بناتا ہے،مثلاً: ہزار کلو مال ہے اور اس میں پچاس کلو مٹی وغیرہ ہے،تو وہ ساڑھے نو سو کلو وزن کے حساب سے پرچی بنائے گا،مالک بھی اتنے وزن پر متفق ہوتاہے،پھر گاڑی والا وہ رسید ہمیں بھیج دیتا ہے اور ہم اتنی قیمت مالک کو بھیج دیتے ہیں اور اپنی رقم فیکٹری سے وصول کر لیتے ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ ہمارا خریدوفروخت کا یہ طریقہ شرعاً درست ہے یا نہیں؟
سوال: والدین کی طرف سے مہرکی رقم جو مقر رہوئی، نکاح کے بعد لڑکا لڑکی باہمی رضا مندی سے وہ رقم کم کرسکتے ہیں؟ والدین نے بہت زیادہ مہرمقررکیاہو،جس کی وجہ سے شوہر بیوی کےحقوق پورے نہ کرپارہاہو،اورمیاں بیوی دونوں چاہتےہوں کہ مہرکی رقم کوکم کردیاجائے،تاکہ جلدی مہرادا ہوجائے،توکیاشرعاً اس کی گنجائش ہے؟نیزاگرعورت چاہےتومہرکی رقم شوہرکومعاف کرسکتی ہے؟
کسی ایپلی کیشن میں رقم انویسٹ کر نے کے بعد ایڈ دیکھ کر اور لائک کر کے پیسے کمانا
سوال: نیٹ پر ایک ایپ چار سال سے چل رہی ہے، اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ ایک بارمخصوص رقم ان کےاکاؤنٹ میں جمع کرواناہوتی پھر روزانہ ان کے پانچ ایڈز لائک کرکے ،اس کا اسکرین شارٹ ان کو سینڈ کرنا ہوتا،اس پر وہ پورا سال ماہانہ متعین رقم ہمیں دیتے ہیں، کیا یہ جائز ہے؟
گناہ والی ویب سائٹ بنانے اور اس کی اجرت کا حکم
سوال: میرا کام سافٹ ویئر انجینئرنگ کا ہے ،جس میں ہم مختلف ویب سائٹس بناتے ہیں،ابھی دفتر نے مجھ سے جُوئے والی ویب سائٹ بنانے کوکہا ہے۔ یہ ویب سائٹ ایسی ہوگی، جہاں ایک سے زیادہ لوگ ادائیگی کریں گےاور پیسے لگانے کے بعد سب گیم کھیلیں گے اور صرف ایک ہی فرد جیتنے والا ہوگا، باقی دوسرے لوگ وہاں پیسے کھو بیٹھیں گے یعنی وہ ویب سائٹ جُوا کھیلنے کے لیےہوگی،اس کے علاوہ اس کا کوئی اور مقصد و استعمال نہیں ہے،اس میں ویب سائٹ بنانے والی ہماری ٹیم کو بھی فائدہ ہوگا کہ وہ بھی لوگوں کی ادائیگی والی رقم میں سے کچھ فیصد اپنے لیے رکھیں گے۔ رہنمائی فرمائیں کیا ایسی ویب سائٹ بنانا اور اس پر اجرت لینا جائز ہے ؟
ڈیل ہونے کے بعد خام مال کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے زیادہ قیمت کا مطالبہ کیسا ؟
سوال: میں نے ایک زیر تعمیر عمارت میں دو سال پہلے بلڈر (Builder)سے 63 لاکھ روپے کا ایک فلیٹ بک کروایا تھا اور کچھ رقم ایڈوانس کے طور پر دے چکا تھا۔ اب سیمنٹ اور سریے کے ریٹ کافی زیادہ بڑھ چکے ہیں جس کی وجہ سے بلڈر کی جانب سے مزید رقم کا مطالبہ کیا جارہا ہے، کیا بلڈر کی طرف سے سودا ہوجانے کے بعد مزید رقم کا مطالبہ کرنا درست ہے؟
جس کو فطرہ دیا جائے اسے بتانا ضروری ہے یا نہیں؟
سوال: جس کو فطرہ دینا ہے، کیا اس کو بتانا ضروری ہے کہ یہ فطرے کی رقم ہے؟ اگر کوئی شخص اس رقم کا راشن خرید کر دےدے اور یہ نہ بتائے کہ یہ راشن فطرے کی رقم کا ہےتو کیا فطرانہ ادا ہو جائے گا؟
بیرونِ ملک والے کی قربانی پاکستان کی جائے ، تو کہاں کے وقت کا اعتبار ہوگا ؟
سوال: ایک شخص بیرون ملک ہے، پاکستان میں اس نے قربانی کے لیے رقم بھیجی ہے، پوچھنا یہ ہے کہ نماز عید پڑھ کر پاکستان میں اس آدمی کے جانور کی قربانی کر سکتے ہیں؟ حالانکہ بیرون ملک میں ابھی دس ذوالحج کی صبح صادق نہیں ہوئی؟ وضاحت فرما دیں۔سائل: غلام ربانی عطاری(کوٹلی، آزاد کشمیر)
کمیٹی کی قسطیں نصاب سے مائنس کرنا
سوال: میں نے کمیٹی ڈالی تھی جس کی آدھی ادائیگی میں کرچکا ہوں اور بی سی کی مکمل رقم لے چکا ہوں، ہاں مجھ پر آدھی کی ادائیگی ابھی باقی ہے، اب زکاۃ کے معاملے میں جو مجھ پر باقی ادائیگی ہے، اس کو مائنس کیا جائے گا یا نہیں؟ باقی ادائیگی کی کل رقم 75 ہزار ہے۔