
مجیب: مولانا محمد کفیل رضا
عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1153
تاریخ اجراء: 22ربیع الثانی1445 ھ/07نومبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مذکورہ طریقہ کار کے مطابق کسی بھی
کمپنی میں رقم انویسٹ
کرنا، ناجائز وگناہ ہے اور اس پر ملنے والا نفع بھی حرام ہے کیونکہ
انویسٹمنٹ کرکے نفع کمانے
کیلئے شرعاً ضروری ہے کہ کسی عقد شرعی کے تحت
انویسٹمنٹ ہو ،یعنی شرکت یا مضاربت اور و
ہ نفع نقصان دونوں کی بنیاد پر ہوتی ہے اور اس کی
دیگر شرائط وضوابط بھی
ہیں جبکہ یہاں ایسا کچھ
بھی نہیں ہے نیز اس لئے بھی ناجائز ہے کہ عام طور پر ایڈز جائز و ناجائز دونوں طرح کے
ہوتے ہیں ایڈ
میں بے پردہ عورت کی تصویر ہے یا میوزک ہے تو اسے
کلک کرنا بھی جائز نہیں ہے لہذا قبر و آخرت کے فکر مند
مسلمانوں کو چاہیئے کہ دینی و دنیاوی
نقصانات کے پیش نظر مذکورہ کمپنیوں کیساتھ انویسٹمنٹ ہرگز نہ
کریں ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم