logo logo
AI Search

موبائل ریپئرنگ کا کام کرنا کیسا؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

موبائل ریپئرنگ کا پیشہ اختیار کرنا کیسا؟

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا موبائل ریپئرنگ کا پیشہ جائز ہے؟

جواب

موبائل ریپئرکرنا، جائزہے ،نیز اس کی اجرت لینے میں بھی شرعاً کوئی  حرج نہیں،جبکہ دھوکہ نہ دیاجائے اور کام وغیرہ کی اجرت معین کرلی جائے، جہالت  باقی نہ رہے۔ اگر کوئی موبائل ریپئرکرواکر غلط استعمال کرے گاتواس کا وبال استعمال کرنے والے شخص پرہوگا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب:مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-2335

تاریخ اجراء:17ذوالحجۃالحرام1446ھ/14جون2025ء