سرچ کریں

Displaying 421 to 430 out of 5778 results

421

روزے مسلسل رکھنے کی منت مان کر انہیں الگ الگ رکھنا؟

سوال: میں نے اپنے والد صاحب کی صحت یابی کے لئے مسلسل گیارہ روزے رکھنے کی منت مانی تھی،اِس وقت الحمد للہ میرے والد صاحب صحت یاب ہو چکے ہیں،اب میں ان منت مانے ہوئے روزوں کو الگ الگ دنوں میں رکھنا چاہتا ہوں،کیا میرے لئے ایسا کرنا جائز ہے؟

421
422

گردن کے دو پٹھوں کا حکم

سوال: اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہیں:” حلال جانور کے سب اجزاء حلال ہیں مگر بعض کہ حرام یا ممنوع یا مکروہ ہیں ۔۔۔ (9) گردن کے دو پٹھے کہ شانوں تک کھنچے ہوتے ہیں ۔۔۔الخ “(فتاویٰ رضویہ ج۲۰ ص ۲۴۰ ، ۲۴۱) یہ گردن کے دو پٹھے کیا مکروہ تحریمی ہیں یا تنزیہی ؟

422
423

امتحانات میں رشوت لے کر نقل کروانا کیسا ؟‎

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ Examination staffکو اس لئے کھانا کھلانا اور تحفہ دینا تاکہ وہ ہمارے طلبہ کو چیٹنگ(نقل) کرنے دیں ۔یہ کیسا ہے؟ سائلہ :بنت نواز(خوشاب)

423
424

روزے کی حالت میں ایلوویرا جیل(Aloe Vera Gel) لگانے کا حکم

سوال: ایک ایلوویرا جَیل (Aloe Vera Gel) ہوتی ہے ،جو سر اور چہرے پر لگائی جاتی ہے ،بسا اوقات اس کی کڑواہٹ حلق میں محسوس ہوتی ہے، تو پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس سے روزے پر کوئی اثر پڑے گا ؟

424
425

شوال کے چھ روزوں اور ایامِ بیض کے روزوں کی اکٹھی نیت

سوال: کیا شوال کے چھ نفل روزوں اور ایامِ بیض کے روزوں کی نیت اکٹھی ہو سکتی ہے؟ کہ دونوں نیتوں سے 13,14,15 شوال کے روزے رکھیں جائیں اور ایامِ بیض اور شوال کے روزوں کا ثواب ملے، نیز تین مزید روزے بھی رکھ لیے جائیں گے تاکہ چھ پورے ہو جائیں؟

425
426

کیا نیک بندوں کہ وسیلے سے مانگنا شرک ہے؟

سوال: بعض لوگ اِس آیت﴿مَا نَعْبُدُهُمْ اِلَّا لِیُقَرِّبُوْنَاۤ اِلَى اللّٰهِ زُلْفٰى﴾کو بنیاد بنا کر یہ بات کہتےہیں کہ اللہ کے نیک بندوں کو خدا کی بارگاہ میں وسیلہ بنانا شِرک ہے، کیا یہ بات درست ہے؟ اگر نہیں تو اِس کا کیا جواب ہے؟

426
427

سونے کا زیو ر ادھار بیچنا کیسا؟

سوال: اگر سونے کا بنا ہوا معین زیورکرنسی نوٹوں کے بدلے ادھاربیچا جائے،یوں کہ اس کی مدت وقیمت طے ہو جائے، لیکن مجلس عقد میں نہ تو زیور خریدار کے حوالے کیا جائے اور نہ ہی رقم وصول کی جائے، بلکہ یونہی مجلس برخواست ہو جائے، تو کیا یہ عقد ختم ہو جائے گا یا گناہ ہوگا یا کچھ بھی نہیں ؟

427
428

کھانے کی خوشبو سونگھ لی، تو روزے کا حکم؟

سوال: اگر روزے کی حالت میں گرم کھانا جس کا دھواں بھی نکل رہا ہو اس کے قریب منہ لے جا کر اس کی خوشبو سونگھ لی، تو روزے کا کیا حکم ہو گا؟

428
430

ایک کرنسی قرض دے کر دوسری کرنسی میں مطالبہ کرنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میں چند سال قبل جب سعودیہ میں تھا، تو کسی رشتہ دار نے ایک لاکھ روپے قرض مانگا، اس وقت میں نےوہاں ایجنسی کے ذریعے 2500 سعودی ریال کنورٹ کروا کر اسے ایک لاکھ روپے بھیجے تھے اور ہمارے درمیان وعدہ ہوا تھا کہ دس سال بعد قرض واپس ہوگا، اب تقریباً سات سال گزر چکے ہیں اور حالیہ ریٹ کے مطابق 2500 ریال کی رقم دو لاکھ کے قریب بن رہی ہے۔ اب مجھے اچانک رقم کی ضرورت پیش آ گئی ہے، تو اس میں ایک تو یہ پوچھنا ہے کہ مقروض پر کتنی رقم واپس کرنا ضروری ہے، 2500 ریال یا پھر ایک لاکھ روپے پاکستانی؟ نیز معاہدہ کا عرصہ پورا ہونے سے پہلے قرض کی واپسی کا مطالبہ جائز ہے؟رشتہ دار کا کہنا ہے کہ حالات کی وجہ سے ابھی رقم واپس کرنا مشکل ہے اور جب کروں گا، تو ایک لاکھ ہی واپس کروں گا، کیونکہ آپ نے مجھے ایک لاکھ روپے ہی دئیے تھے۔

430