
صاحبِ ترتیب نے قضا نماز پڑھنے کی بجائے وقتی نماز پڑھ لی ، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: زید بچپن سے نماز پڑھنے کا عادی ہے، اس کی کبھی کوئی نماز قضا نہیں ہوئی۔ اگر کبھی کوئی نماز قضا ہوجاتی، تو اگلی نماز سے پہلے اس کی قضا کرتا پھر دوسری نماز پڑھتا تھا ،لیکن ایک مرتبہ زید سے فجر کی نماز قضا ہوئی ،زید نے یہ قضا نماز 4 دن بعد ادا کی کیونکہ زید کو صاحب ترتیب ہونے کےمسائل کا علم نہیں تھا ۔اب پوچھنا یہ ہےکہ زید نے چار دن بعد فجر کی نماز قضا کی ،تو ان چار دنوں کی نمازیں ادا ہوگئیں یا ان کو دوبارہ پڑھنا ہوگا؟
نئی گاڑی کی بکنگ کے وقت قیمت لاک(فِکس) نہ ہونے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ جب کوئی نئی گاڑی بُک کروانے کے لیے کمپنیوں کی ڈیلر شپس(Dealerships)پہ جاتے ہیں، تو بعض کمپنیوں کے معاہدے میں یہ آپشن موجود ہوتا ہے کہ اگر آپ بکنگ کے وقت گاڑی کی پوری قیمت ادا کر دیں، تو آپ کی گاڑی کی قیمت لاک ہو جائے گی، یعنی مارکیٹ میں اگرچہ گاڑی کی قیمت بڑھ جائے، تب بھی آپ کو اسی قیمت پر گاڑی ملے گی، لیکن اگر پوری قیمت ادا نہیں کرتے،تو گاڑی کی قیمت لاک نہیں ہوگی، یعنی اگر مارکیٹ میں گاڑی کی قیمت بڑھ گئی، تو ڈیلیوری کے وقت جو قیمت ہو گی، اسی حساب سے آپ کو قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ پوچھنا یہ ہے کہ ڈیلر شپ کے معاہدے میں یہ شرط لگانا کیسا کہ اگر گاڑی کی قیمت بڑھ گئی، تو اسی حساب سے قیمت ادا کرنی ہوگی؟ نوٹ: گاڑی کی بکنگ سے لے کر ڈیلیوری تک کمپنی کا جو پراسس ہوتا ہے، اس بارے میں تفصیل یہ ہے کہ اولاً کمپنی نئی گاڑی بنانے کا اعلان کرتی ہے اور اس کا ڈیزائن اور فیچرز وغیرہ متعارف کرواتی ہے، جسے دیکھ کر لوگ اس کمپنی کی مختلف ڈیلر شپ پہ جا کر گاڑیاں بک کروانا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ بکنگ مخصوص مدت تک جاری رہتی ہے، اس کے بعد بند کر دی جاتی ہے۔ بکنگ کے لیے درکار رقم کمپنی کی طرف سے مقرر ہوتی ہےاور وہ گاڑی کی قیمت کم زیادہ ہونے کے اعتبار سے مختلف ہوتی ہے، یعنی اگر گاڑی کی قیمت کم ہے، تو اس کی بکنگ کے لیے کم از کم مثلاً پانچ لاکھ روپے جمع کروانے ہوں گے اور قیمت زیادہ ہونے کی صورت میں دس لاکھ اور بقیہ رقم گاڑی ڈیلیور ہونے سے ایک ماہ پہلے جمع کروانی ہو گی۔ جس شخص نے بھی گاڑی بک کروانی ہو، وہ بکنگ کی رقم ڈیلر شپ کی بجائے بینک کے ذریعےکمپنی کے اکاؤنٹ میں جمع کرواتا ہے، کمپنی کے پاس رقم پہنچ جانے کے بعد وہ گاڑیاں بنانا شروع کرتی ہے، ایسا نہیں ہوتا کہ کمپنی اپنا سرمایہ لگا کر پہلے گاڑیاں بنا لے اور بعد میں بیچتی رہے، کیونکہ ایک گاڑی کی قیمت بھی ملین میں ہوتی ہے، لہذا کمپنی اپنی طرف سے اتنا سرمایہ لگانے والا رِسک کبھی نہیں لیتی، بلکہ گاڑیوں کی بکنگ اتنا عرصہ پہلے شروع کرنے کا مقصد ہی یہ ہوتا ہے کہ کمپنی لوگوں کی رقم سے کاروبار کر سکے۔
سحری کا وقت ختم ہونے پر بچا ہوا کھانا کھانا
جواب: فجریعنی صبح صادق طلوع نہ کرے ،جب فجریعنی صبح صادق طلوع کرآئے اس کے بعدروزہ دارکے لیے کھاناکھاناحرام ہے۔قرآن پاک میں ارشادخداوندی ہے﴿ وَکُلُوۡا وَاشْرَ...
فرض نماز کے وقت جنازہ آئے توکب اداکریں ؟
سوال: اگر ظہر کی نماز سے پہلے جنازہ مسجد میں آجائے،تو کیا فرض نماز کے بعد سنتوں سے پہلے جنازہ پڑھیں گے یا پھر سنتوں کے بعد ؟ایک جگہ پر دیکھا گیا کہ جماعت کے بعد امام صاحب اعلان کررہےتھے کہ پہلے جنازہ ہوگا اس کے بعد دو رکعت سنتیں پڑھیں گے،اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں ۔
وتر کی جماعت کی تیسری رکعت میں بلند آوازسے قراءت کرنا
جواب: فجر و مغرب و عشا کی دو پہلی میں اور جمعہ و عیدین و تراویح اور وتر رمضان کی سب میں امام پر جہر واجب ہے اور مغرب کی تیسری اور عشا کی تیسری چوتھی یا ظہر ...
جس کا ذہنی توازن کبھی خراب اور کبھی صحیح ہوجاتا ہو، اس کو زکوٰۃ دینا کیسا؟
جواب: وقت سمجھدار تھا ، پھر مجنون یا معتوہ ہوگيا ، تو ہمارے تینوں فقہائے کرام کے نزدیک باپ کی ولایت پھر عود کر آئے گی ، یونہی ذخیرہ میں ہے۔(الفتاویٰ الھندی...
رمضان المبارک کے بعد فطرانہ ادا کرنا
جواب: فجر من يوم الفطر"ترجمہ:صدقہ فطرواجب ہوتاہے عید الفطر کے دن صبح صادق کے طلوع ہونے پر۔ (تبیین الحقائق، باب صدقۃ الفطر، ج 01، ص 310، مطبوعہ: قاھرہ) در م...
امام حسین اور حضرت عبد اللہ بن عمر کے ایک ساتھ کھیلنے والا واقعہ درست ہے؟
جواب: وقت معروف تابعی امام مجاہد رضی اللہ عنہ کی تصریح کے مطابق آپ کی عمر مبارک بیس سال تھی اور فتح مکہ آٹھ ہجر ی میں ہوا، تو ظاہر ہےکہ جب آٹھ ہجر...
اکیلے نماز پڑھنے والے کے پیچھے کسی کا اقتداء کرنا کیسا؟
جواب: جماعت کا ثواب بھی حاصل ہوجائے،ورنہ اگر نیت نہ بھی کرے،تو جماعت بہر حال ہوجائے گی،بس جماعت کا ثواب نہیں ملے گا۔ ہاں اس میں یہ خیال رہے کہ اگرنمازجہ...