
غیر مسلم ممالک میں مورگیج پر مکان لینا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کہ میں انگلینڈ میں رہتا ہوں میں نے ایک پراپرٹی خریدنے کے لئے یہاں کے بینک سے مورگیج کے طور پر قرض لیا ہے جس کے میں ماہانہ £700 ادا کرتا ہوں جس میں سے مثلاً £50 تو سود کے طور پر اور باقی قرض کی ادئیگی کے طور پر۔ معلوم یہ کرنا تھا کہ کیا اس طرح بینک سے قرض لینا ہمارےلئے جائز ہے؟
زکوٰۃ فرض ہونے کے لیے سال کے آخری دن کے کس گھنٹے اور منٹ کا اعتبار ہوگا ؟
جواب: پر صاحب نصاب ہوئے تھے،آئندہ سال چاند کی اسی تاریخ کو اسی گھنٹے اور منٹ پر زکوۃ کاسال مکمل ہوگا ،لہٰذا اسی وقت کے حساب سے زکوۃ ادا کریں ۔ امام ا...
جمعہ میں سجدہ سہو لازم ہوا اور نہیں کیا تو کیا نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اس جمعۃ المبارک کو میں جماعت کروا رہا تھا، تو میں نے بھول کر آہستہ آواز میں قراءت شروع کر دی، مقتدیوں میں سے کسی نے لقمہ نہیں دیا، یہاں تک کہ ﴿صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْ ﴾ پڑھ کر مجھے یاد آیا اور پھر میں نے اس کے بعد باقی سورہ فاتحہ اور سورت جہری پڑھی، لیکن آخر میں سجدہ سہو نہیں کیا اور نماز مکمل کر لی۔ میرے ذہن میں تھا کہ جمعہ و عیدین میں سجدہ سہو لازم ہوجائے تو سجدہ سہو نہ کرنے کی اجازت ہوتی ہے، اس وجہ سے میں نے سجدہ سہو نہیں کیا۔شرعی رہنمائی فرما دیں کہ اس واقعہ کوکچھ دن گزر گئے ہیں، ہماری اس نماز کا کیا حکم ہے؟ نوٹ: اس مسجد میں جمعہ کی نماز اسپیکر پر پڑھائی جاتی ہے اوربآسانی آواز تمام نمازیوں تک پہنچ جاتی ہے، کسی قسم کا اشتباہ نہیں ہوتا۔
پرچون کی دکان والا زکوٰۃ کس طرح نکالے ؟
سوال: ہماری پرچون کی دکان ہے، اُس میں بہت ساری چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں، مثلا:سوئیاں،کامن پنیں،کیل ،موتی وغیرہا۔ اُن کاحساب لگانااورگننامشکل ہے کہ یہ کتنی ہیں، ہاں بطورِ دکاندارایک اندازہ ضرور ہوتا ہے کہ یہ اتنے کی ہوں گی،توکیاجن چیزوں کاگنناممکن ہے ،انہیں گن لیں اورجن کاحساب مشکل ہے اُن کااندازہ کرلیں اورزیادہ سے زیادہ اندازہ کرکے زکوۃ اداکردیں؟تویہ جائزہوگایانہیں؟
شادی ہال والا،قرض واپس کرنے تک ہر فنکشن پر 5 ہزار دے تو کیسا؟
سوال: ہمارے گھروالوں نے ایک شادی ہال خریدا ہےاور اس کے ساتھ ایک زمین بھی ایک سال کے لئےادھارپر خریدی ۔کروناکی وجہ سے کاروبار خراب ہوگیا اور ایک سال میں گھروالے وہ پیسے ادانہیں کرسکے تو انہوں نے کسی سے چودہ لاکھ روپے قرض لئے،اوریہ شرط لگائی کہ اگر حالات بہتر ہوگئےتو ایک ساتھ چودہ لاکھ واپس کر دیں گے اور اگر حالات بہتر نہ ہوئے توجائیدادبیچ کرقرض واپس کردیں گے ،اورایک شرط یہ بھی رکھی کہ مکمل قرض ادا کرنےتک شادی حال میں جتنی محافل ہوں گی،ہر محفل کے پیسوں سے اسے پانچ ہزار قرض خواہ کو دیں گے،تو کیا یہ ہرمحفل کے پیسوں سے اسے پانچ ہزاردینا سود ہےیانہیں؟
کیا قرآنِ پاک کے عموم و اطلاق سے صحابہ کرام علیہم الرضوان کا استدلال کرنا ثابت ہے ؟
جواب: پر استدلال کرنا شائع و ذائع ہے۔ (الاتقان فی علوم القرآن، ج1، ص73، مؤسسۃ الرسالۃ ،بیروت) حضرت رئیس المتکلمین علامہ مولانا مفتی نق...
ٹریولنگ کارڈ گرا پڑا ملے تو کیا حکم ہے؟
جواب: پر اپنے پاس سنبھال کر رکھ لے، اور چاہے تو کسی شرعی فقیر پر صدقہ کردے، یا دیگر مصارف خیر یعنی مسجد، مدرسہ وغیرہ میں صرف کردے، اگر خود شرعی فقیر یعنی مس...
پلاٹ خرید کر والد کے نام کردیا مگرابھی تک قبضہ نہیں دیا اب پلاٹ کس کی ملک ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے اپنی ذاتی کاروبار سے میمن سوسائٹی میں پلاٹ خریدا اور والد صاحب کے نام کرادیا ۔ پلاٹ خالی پڑا ہے،ابھی تک اس پر والد صاحب کو قبضہ نہیں دیا۔پوچھنا یہ ہے کہ والد صاحب اس پلاٹ کے مالک ہو گئے یا ابھی بھی میں ہی مالک ہوں ؟ نوٹ:سائل نے بیان کیا کہ خریداری مطلق ہوئی یعنی اس میں خریداری کی نسبت ان کے والد صاحب کی طرف نہیں کی گئی ۔خریداری کے بعد صرف رجسٹری والد صاحب کے نام کرائی گئی ہے۔