
کافر کے سامنے ہاتھ جوڑ کر نمستے کہنا
سوال: مسلمان کا کافر کے سامنے ہاتھ جوڑ کر نمستے کہنے کا کیا حکم ہے ؟
پہلی رکعت کے بعد قعدے میں بیٹھ گیا تو نماز کا حکم
سوال: اگر کوئی شخص پہلی رکعت کے دو سجدوں کے بعد دوسری رکعت کے قیام کے لیے کھڑا ہونے کی بجائے قعدہ میں بیٹھ گیا اور ”التحیات“شروع کر دی، ابھی صرف ”التحیات للہ“ تک پہنچا، تو یاد آیا کہ میں نے دوسری رکعت پڑھی ہی نہیں، چنانچہ وہ فوراً تکبیر کہتا ہوا کھڑا ہو گیا اور آخر میں سجدہ سہو کر کے نماز مکمل کر لی۔ کیا اُس پر سجدہ سہو واجب تھا اور کیا مذکورہ صورت میں اُ س کی نماز ہو گئی؟
مقتدی امام کے آخری قعدے میں دُرود و دعا پڑھ لے ،تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر کوئی مقتدی مسبوق ہو کہ اس کی کوئی رکعت رہ گئی ہو اور وہ امام کے ساتھ آخری رکعت میں تشہد پڑھنے کے بعد دُرود شریف اور دعا بھی پڑھ لے، تو ایسی صورت میں اس کی نماز ہوجائے گی یا نہیں؟جبکہ اسے صرف تشہد تک ہی پڑھنا تھا۔
سجاوٹ اور جلوسِ میلاد کی وجہ سے نماز چھوڑنا کیسا؟
سوال: ماہِ ربیع الاول میں گلیوں وغیرہ کی سجاوٹ کے دوران،یونہی جلوسِ میلاد میں شرکت کی وجہ سے جماعت چھوڑ نا یا نماز ہی قضا کر دینا کیسا؟کئی لوگ ان کاموں میں مشغولیت کے سبب نماز یا جماعت کی بالکل بھی پرواہ نہیں کرتے،برائےکرم اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
ہاتھ یا پاؤں مڑ جانے کی وجہ سے پٹی باندھی ہو، تو وضو کا حکم
سوال: پاؤں وغیرہ مڑ جائے یا ہاتھ میں جھٹکا آجائے،اس صورت میں ڈاکٹریا حکیم سے پٹی بندھوائی جائے، تو وہ کھولنے سے منع کرتے ہیں۔ کیاایسی صورت میں پٹی پر مسح جائز ہوگا ؟
گیلے ہاتھوں سے کوئی ناپاک کپڑا پکڑ لیا، تو حکم
سوال: ہاتھ میں تھوڑا سا پسینہ تھا، اسی ہاتھ سے ناپاک کپڑا پکڑ لیا، تو کیا ہاتھ ناپاک ہوجائے گا؟
میت کو غسل دیتے وقت ہاتھوں پرکپڑاوغیرہ لپیٹنا
سوال: کیا میت کو غسل دیتے وقت دستانے یا ہاتھ پر کپڑا باندھنا ضروری ہے اور اگرکسی نے دستانے نہیں پہنے یا ہاتھ پر کپڑا نہیں پہنا توکیا وہ مرتد ہوجائے گا؟
شرعی معذور امامت کروا سکتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی کو ریح خارج ہونے کا عذر ہو، تو کیا اس کے پیچھے نماز پڑھی جاسکتی ہے؟
کیا درود پاک پڑھنے سے قضا نماز معاف ہو جاتی ہے؟
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ حدیث مبارک میں ہے کہ جس نے جمعہ کے دن 80 مرتبہ درود شریف پڑھا، اس کے تمام گناہ معاف ہو جائیں گے اور بھی ایسے بہت فرامین ہیں ۔ تو کیا قضا نماز بھی معاف ہو جائے گی اور کیا اس کی قضا نہیں پڑھنا پڑے گی؟
دہ در دہ حوض کی گہرائی کے متعلق تفصیل
سوال: دہ در دہ حوض کی لمبائی چوڑائی دس دس ہاتھ ہوتی ہے، تو اس کی گہرائی کتنی ہو گی؟ جیسے بچوں کے swimming pool ہوتے ہیں ان کی گہرائی زیادہ نہیں ہوتی۔ بچہ اگر کھڑا ہو تو اس کی کمر تک آتی ہے۔ تو ایسے swimming pool کا کیا حکم ہو گا؟ کیا وہ دہ در دہ میں آئے گا؟ اس کی گہرائی جاننی تھی۔