سرچ کریں

Displaying 421 to 430 out of 712 results

421

ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ الحمد للہ عزوجل ہم گیارہ افراد عمرے کی ادائیگی کے لئے جارہے ہیں ،او ر ہمارا شیڈول یہ ہوگا، کہ پہلے تین دن مدینہ منورہ میں ہوں گے، پھر مکہ مکرمہ میں چار دن ہوں گے ،اور پھر مدینے شریف میں تین دن قیام ہوگا، اور پھر مکہ مکرمہ میں آٹھ دن قیام ہوگا ،اور آخر میں مدینے شریف میں آٹھ دن قیام ہوگا، اور وہیں سے واپس پاکستان آنا ہوگا ،تو معلوم یہ کرنا ہے، کہ اس پورے شیڈول میں ہمیں نمازوں میں قصر کرنی ہے یامکمل پڑھنی ہے؟ سائل:عبد القادر عطاری(سرجانی ٹاؤن، کراچی)

421
422

حرم سے باہر حلق کروانا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے عمرہ کیا اور آخر میں سر کے چوتھائی حصہ سے کم چند بال پکڑ کر کاٹ دیے اور احرام اُتار کر سلے ہوئے کپڑے پہن کر حرم سے باہر چلا گیا اور چار پہر سلے ہوئے کپڑے پہنے رکھے اور اس کے علاوہ کوئی اور مُنافیِ احرام کام نہیں کیا پھر حرم سے باہر کسی نے مجھے بتایا کہ تمہاری تقصیر صحیح نہیں ہوئی جس کی وجہ سے تم احرام سے باہر نہیں ہوئے تو اس وقت میں نے حرم سے باہر ہی حلق کروا دیا لیکن اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا مجھ پر اب کوئی دَم یا صدقہ وغیرہ دینا لازم ہے یا نہیں؟

422
423

صلاۃ التسبیح کی آخری دو رکعت میں سورۃ ملانا ضروری ہے؟

سوال: مجھے صلاۃ التسبیح کا طریقہ تو معلوم ہے کہ اس میں تیسرا کلمہ اِس اِس جگہ اور اِتنی اِتنی مقدار میں پڑھنا ہوتا ہے؟ لیکن مجھے کنفیوزن یہ ہے کہ صلاۃ التسبیح کی تیسری اور چوتھی رکعت میں فقط سورۃ الفاتحہ ہی پڑھیں گے؟ جیسا کہ چار رکعت فرائض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں پڑھتے ہیں یا پھر فاتحہ کے بعد سورت بھی ملائیں گے؟ میری اس کنفیوزن کو دور فرمادیں۔

423
424

گائے،بیل یا اونٹ میں سات حصے ہونا ضروری ہے یا کم بھی ہو سکتے ہیں ؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک بیل یا گائے میں سات حصے داروں سے کم یعنی تین،چار، پانچ یا چھ حصے دار بھی شامل ہو سکتےہیں ياسات حصے دار ہونا ہی لازم ہے؟وضاحت فرما دیں۔

424
425

جب طلاق کاخط ملا تب عدت شروع ہوگی یا جب طلاق دی تب سے؟

جواب: چار مہینے سے پہلے حمل ساقط کروالیا تو اس سے عدت پوری نہیں ہوئی ، ہاں اتنا ہے کہ اگر اس وقت نکلنے والا خون حیض قرار دیا جا سکتا ہے یعنی اس سے پہلے وہ ک...

425
426

وتر پڑھنے کے بعد عشاء کے فرضوں کا فاسد ہونا معلوم ہوا تو حکم

سوال: بہار شریعت میں لکھا ہے کہ:" عشاء اور وتر کی نماز میں ترتیب فرض ہے ،تو اگر کسی نے پہلے وتر کی نمازپڑھ لی اور پھر عشاء کے فرض پڑھے ،تو اس کے وتر ہوں گے ہی نہیں ۔" اس پرسوال یہ تھا کہ گزشتہ دنوں ہمارے یہاں عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھائی گئی ،بعد میں سب کو شک ہوا کہ جماعت چار رکعت نہیں بلکہ تین رکعت ادا ہوئی ہے،تو یہ بات وتر پڑھنے کے بعد معلوم ہوئی ،پہلے شک کرتے تھے ،لیکن توجہ نہیں گئی ،جب امام سے پوچھا گیا کہ حضور نماز تین رکعت ہوئی یا چار رکعت ،تو کہتے ہیں کہ مجھے بھی اس بارے میں شک ہے۔تو اگر وتر پڑھنے کے بعد معلوم ہو کہ جماعت تین رکعت ہوئی ہے ،تو اب فرض کا اعادہ کرنا پڑے گا ،تو اب سوال یہ ہے کہ جو وتر پڑھ لیے تھے ،وہ ہوگئے یا دہرانے پڑیں گے ،حوالے کے ساتھ جواب مطلوب ہے۔

426
427

چاندی کی مردانہ انگوٹھی کی مرمت (Repair)کا حکم

جواب: چار ماشے(یعنی4گرام374 ملی گرام)سےکم ہو،اس کی مرمت اور خرید و فروخت جائز ہے۔جبکہ چاندی کی ایسی مردانہ انگوٹھی، جو ساڑھے چار ماشے کے برابر یا اس سے زائ...

427
428

کیا کسی چیزکے فروخت کرنے پر اجارہ کرنا درست ہے؟

جواب: چار لاکھ کی فروخت کرے گا تو اسے پچیس ہزار روپے ملیں گے (اسی طرح کم زیادہ بیچنے کی صورتیں ہیں )اور چیز بیچنے پر اجارہ کرنا جائز نہیں کہ یہ ایسا کام ہے ...

428
429

قعدہ اولیٰ بھول کر کھڑا ہو گیا،پھر واپس لوٹ کر تشہد پڑھی تو نماز کا حکم؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ یہ مسئلہ تو معلوم ہے کہ اگر کوئی شخص چار رکعت فرض پڑھ رہا ہو اور قعدہ اولیٰ بھول کر پورا کھڑا ہونے کے بعد یاد آجائے ، تو اب واپس قعدے میں لوٹنا جائز نہیں ، اگر لوٹے گا ، تو حکم ہے کہ فوراً کھڑا ہوجائے ۔ اب یہ سوال ہے کہ اگر واپس قعدے میں آنے کے بعد فوراً کھڑا نہیں ہوا ، بلکہ یہ سمجھتے ہوئے کہ مجھے تشہد پڑھنی ہے ، تشہد پڑھ کر پھر کھڑا ہوا ور آخر میں سجدہ سہو کر لیا ، تو اب نماز کا کیا حکم ہوگا ؟

429
430

انگوٹھی پر تعویذ ، نادِ علی یا دیگر متبرک کلمات لکھواکر پہننا کیسا؟

جواب: چار ماشہ سے کم ہو ، بغیر نگینے کے نہ ہو اور فقط ایک ہی نگینہ لگا ہو۔ بعض لوگ مختلف نگینے پہننے کے شوق میں اپنی انگوٹھی میں ایک سے زائد نگینے لگواتے ہ...

430