
سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد کھانا - دارالافتاء
سوال: ایک شخص کی رمضان میں لیٹ آنکھ کھلی۔ وہ یہ سمجھتے ہوئے کہ ابھی سحری کا ٹائم باقی ہے ، کھانا کھاتا رہا بعد میں پتا چلا کہ سحری کا ٹائم تو ختم ہوچکا تھا ، پھر بھی اس شخص نے روزہ رکھ لیا ، تو اس شخص کا روزہ ہوا یا نہیں؟ اگر ایسا ہوچکا ہو ، تو اب کیا حکم ہے؟ کیا گناہ وکفارہ ہے؟ برائے مہربانی رہنمائی فرما دیں۔
نفلی طواف ادھورا چھوڑنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ عمرہ وغیرہ سے فارغ ہو کر بغیر احرام باندھے میں نے اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے چار طواف کیے لیکن ہر مرتبہ ہر طواف کے صرف چار، چار پھیرے کیے،وقت کی کمی کی وجہ سے تین ،تین پھیرے چھوڑ دیئے اور اب پاکستان واپس آچکا ہوں۔اس صورت میں کیا حکم ہے؟کوئی دَم یا صدقہ وغیرہ تو لازم نہیں؟
عورت کا بلاوجہ شرعی خلع کامطالبہ کرناکیسا؟
سوال: سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی عورت یا اس کے گھر والے بلا وجہِ شرعی خلع کا مطالبہ کریں تو کیا حکم ہے؟
کیا بطخ کا گوشت کھانا حلال ہے؟
سوال: کیا بطخ حلال ہے؟
برقع یا نقاب پہن کر ٹیلی ویژن پر نعت خوانی
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ کیا کوئی عورت برقع یا نقاب پہن کر ٹیلی ویژن پر نعت خوانی کر سکتی ہے؟
ایڑیاں پھٹ جائیں، تو وضو کا حکم
سوال: سردیوں میں بعض اوقات ایڑیاں پھٹ جاتی ہیں ۔ کبھی تو کم ہوتی ہیں اور کبھی بہت زیادہ پھٹ جاتی ہیں ،تو اس صورت میں وضو کا کیا حکم ہے ؟ نیزکیا اس پھٹن کے اندر بھی پانی پہنچانا ضروری ہوتا ہے؟ سائل :ثاقب عطاری(رینج روڈ،راولپنڈی)
سرمایہ برابر ہو تو کیا نفع برابر ہونا ضروری ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ دو افراد نے مل کر یوں پارٹنر شپ کی ہے کہ دونوں نے برابر برابر(Equal) انویسٹمنٹ کی ہے۔ ان میں سے ایک فریق کام کرتا ہے وہ پچھترفیصد(75%) نفع(Profit) لیتا ہے اور جو کام نہیں کرتا وہ پچیس فیصد(25%)نفع لے رہاہے۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟
عدّت میں عورت کا اپنے میکے جانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عورت طلاقِ مغلظہ کی عدّت میں ہے،اس کے والدکا انتقال ہوا، اس کا چالیسواں ہے، کیا وہ دوسرے شہر والد کے چالیسویں میں شرکت کے لیے جاسکتی ہے، نیز کیا وہ عید گزارنے کے لیے اپنے شوہرکے گھر سے نکل سکتی ہے؟
قربانی کے جانور سے منفعت حاصل کرنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قبلِ ذبح قربانی کے جانور سے منفعت حاصل کرنا منع ہے اس سےکیا مراد ہے؟نیز یہ بھی وضاحت فرمادیں کہ قربانی کے جانور سے منفعت کا حصول کب سے منع ہوگا؟ (سائل : صدام فیضانی)