
پھوڑے، پھنسی سے نکلنے والے پانی کی پاکی اور ناپاکی کے متعلق تفصیل
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ جسم میں پھوڑا یا پھنسی ہوگئی ہو اور اس سے خون، پانی یا پیپ نکلے تو کیا وہ ناپاک ہوگی، میں نے علمائے کرام سے سنا ہے کہ "جس خون میں بہنے کی صلاحیت ہو وہ ناپاک ہے" ایک شخص کے چہرے پر دانے ہیں، اس سے پانی نہیں بہتا لیکن وضو کرتے وقت جب چہرے پر پانی بہاتا ہے تو پھوڑے سے تھوڑے خون والی پیپ اس پانی میں ملکر بہتی ہے، کیا اس صورت میں بھی وہ خون ناپاک ہوگا حالانکہ اس میں خود بہنے کی صلاحیت نہیں تھی، وضو کے پانی سے مل کر بہا ہے؟ اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرمائیں۔
میت کو غسل و کفن دینے کے بعد کفن ناپاک ہوجائے ، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارےمیں کہ ایک شخص زخمی حالت میں انتقال کرگیا،غسلِ میت دیتے وقت کسی طرح زخم سے نکلنےوالاخون روک دیا گیا،غسل سے قبل خون بھی صاف کردیا ، پھرمسنون طریقہ کے مطابق میت کی تکفین بھی کردی،اس دوران خون نہیں نکلا ، کچھ دیر بعد تک بھی خون نہیں نکلا،لوگوں کو میت کا چہرہ دکھایاگیا پھر جب میت کو گھرسےجنازہ گاہ لے جایا گیا،جب نمازِ جنازہ پڑھی جانے لگی تومیت کے کفن پر نظر پڑی کہ زخم والے حصے کی طرف والاکفن خون سے لال ہوگیا ہے،اس پرکسی نے کہا کہ نمازِ جنازہ کے لئے میت کا کفن بھی پاک ہونا ضروری ہے لہذا کفن پاک کیے بغیرنمازِ جنازہ نہیں پڑھ سکتے ، مگر امام صاحب نے پھر بھی نمازِ جنازہ پڑھا دی اورمیت کی تدفین کردی گئی۔پوچھنا یہ ہے کہ اس صورت میں کفن کو پاک کرنا ضروری تھا یا نہیں؟نیز نمازِ جنازہ درست ہوئی یا نہیں؟
فرض غسل کئے بغیر کام کاج کرسکتے ہیں یا نہیں؟
سوال: عورت پر غسل فرض ہوجائے اورابھی نما ز کا وقت نہ ہواہوتو کیا وہ غسل کئے بغیر گھر کےکام کاج کرسکتی ہے؟
قبلہ کی طرف منہ کرکے غسل کرنا کیسا ؟
سوال: ہم نیا باتھ روم بنارہے ہیں،باتھ روم میں شاورکی جگہ ایسی بنارہےہیں کہ جب ہم غسل کریں گے،توچہرہ قبلہ کی طرف ہوگا۔غسل کرتےوقت چہرہ یاپیٹھ قبلہ کی طرف کرسکتےہیں؟
کھانے میں لال بیگ یا مچھر گرجائے تو اس کھانے کو کھانے یا ضائع کرنے کا حکم
جواب: پانی میں گر جائیں یا پانی میں گر کرمرجائیں تو پانی ناپاک نہیں ہوتا، لہذا پوچھی گئی صورت میں لال بیگ یا مچھر کے کھانے میں گرنے سے کھانا ،ناپاک نہیں...
Dry Eyes (خشک آنکھوں) سے بہنے والے پانی کا حکم
سوال: میری آنکھوں سے پانی بہتا ہے، ڈاکٹر کو چیک کروایا ہے تو اس نے بتایا ہے کہ کوئی انفیکشن نہیں ہے اور نہ ہی کوئی اور مسئلہ ہے۔ بس Dry Eyesہے۔تو کیا اس صورت میں آنکھوں سے نکلنے والا پانی ناپاک ہوگا یا پاک؟
کیا استحاضہ کا خون رک جانے کی صورت میں غسل فرض ہوتا ہے
سوال: کیا استحاضہ کا خون رک جانے کی صورت میں غسل کرنا ضروری ہے؟
جسم کےغیر ضروری بال صاف کرنے کے بعد غسل کا حکم
سوال: کیا جسم کے غیر ضروری بال صاف کرنے کے بعد غسل واجب ہوتا ہے؟کیا بال صاف کرنے کے بعد غسل کئے بغیر نماز پڑھ سکتے ہیں؟
نفاس سے فارغ ہونے کے بعد غسل کا طریقہ
سوال: نفاس کے بعد عورت کے غسل کا کوئی خاص طریقہ ہوتا ہے؟ گھر کے بزرگ کہتے ہیں کہ رات کو ہی غسل کرنا ہوتا ہے اور مٹی کے سات ڈھیلوں سے پاک ہونا ہوتا ہے اور پیلے رنگ کے کپڑے پہننے ہوتے ہیں ۔اس کی کیا حقیقت ہے؟