
اُدھار مال کی خرید و فروخت کرکے قیمت کا ادلا بدلا کرنا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کا کپڑے کا ہول سیل کا کاروبار ہے۔ زید نے 50,000 روپے کا کپڑا بکر سے اُدھار خریدا ، اس کے بعد بکر کو بھی زید سے کچھ خریدنے کی ضرورت پیش آئی اور بکر نے 35,000 روپے کا کپڑا زید سے اُدھار خریدا۔ یہ دونوں سودے الگ الگ مال پر ہوئے جب ادائیگی کرنے کا وقت آیا تو زید نے 50,000 روپے میں سے 35,000 روپے منہا کرکے باقی 15,000 روپے بکر کو ادا کردئیے۔ کیا ایسا کرنا ، جائز ہے؟
مسجد کی پُرانی دریوں کی خرید و فروخت کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علماءِ دین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ ہماری مسجد میں کچھ دن قبل ایک شخصیت نے نئی دریاں لا کر دیں تو پُرانی دریاں اُٹھا کر مسجد کے اسٹور میں رکھ دی گئیں ، وہ دریاں مسجد کی حاجت سے زائدہیں اور آئندہ بھی کسی جگہ استعمال کے قابل نہیں کیونکہ وہ کافی جگہوں سے پھٹ چکی ہیں، اور پڑے رہنے سے مزید خراب ہونے کااندیشہ ہے، ایک شخص وہ دریاں خریدنا چاہتا ہے، براہِ کرم شَرْعی راہنمائی فرمائیں کہ ان دریوں کو بیچنا اور اُس شخص کا انہیں خریدنا شرعاً کیسا؟ یاد رہے! یہ دریاں مسجِد کے پیسوں سے خریدی گئی تھیں۔
عورتوں کا بازو، ہاتھ، پاؤں اور ٹانگوں کے بال منڈوانا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا عورتیں بازو، ہاتھ، پاؤں اور ٹانگوں کے بال منڈوا یا ترشوا سکتی ہیں؟
وتر میں دعائےقنوت بھول گئے تو اب کیا کریں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نمازِ وترمیں قنوت پڑھنابھول گئے اورسجدے میں یادآئے توکیاکرناہوگا؟ سائل:امتیازحسین(فیصل آباد)
مُردہ پیدا ہونے والے بچّے کی تجہیز و تکفین
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ مسلمان کا جو بچّہ ماں کے پیٹ میں ہی مرگیا اور مُردہ پیدا ہوا تو اس کو غسل اور کفن دیا جائے گا؟ اور نمازِ جنازہ پڑھی جائے گی؟ اور کیا اس کو قبرستان میں دفن کرنا درست ہے ؟سائل:احمد احسن عطّاری(داروغہ والا، لاہور)
بیع میں شرطِ فاسد لگانا جائز نہیں
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں بیج بیچنے کا کام کرتا ہوں۔ ہماری مارکیٹ میں جب زمیندار بیج خریدنے آتا ہے تو دکاندار اسے بیج بیچتے ہیں لیکن ساتھ میں یہ شرط لگاتے ہیں کہ آپ اپنی فصل ہمیں ہی بیچیں گےاس صورت کا کیا حکم ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں عُلَماءِ دین و مفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ جو مقرِّر پیسے طے کر کے آئے اور پیسے نہ ملنے پر نہ آئے کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ ایسے مقرّر کا وعظ و نصیحت سننا چاہئے کہ نہیں؟ ایسے مقرّر کا وعظ سننا جائز ہے یا نہیں؟
پھوڑے، پھنسی سے نکلنے والے پانی کی پاکی اور ناپاکی کے متعلق تفصیل
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ جسم میں پھوڑا یا پھنسی ہوگئی ہو اور اس سے خون، پانی یا پیپ نکلے تو کیا وہ ناپاک ہوگی، میں نے علمائے کرام سے سنا ہے کہ "جس خون میں بہنے کی صلاحیت ہو وہ ناپاک ہے" ایک شخص کے چہرے پر دانے ہیں، اس سے پانی نہیں بہتا لیکن وضو کرتے وقت جب چہرے پر پانی بہاتا ہے تو پھوڑے سے تھوڑے خون والی پیپ اس پانی میں ملکر بہتی ہے، کیا اس صورت میں بھی وہ خون ناپاک ہوگا حالانکہ اس میں خود بہنے کی صلاحیت نہیں تھی، وضو کے پانی سے مل کر بہا ہے؟ اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرمائیں۔
ایامِ مخصوصہ میں اذان کا جواب دینا اور قرآن دیکھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ حالتِ حیض میں خواتین اذان کا جواب دے سکتی ہیں؟ اور کیا قرآنِ کریم کھلا ہو تو اس کی طرف دیکھ سکتی ہیں؟ (سائل:محمد نصیر،واہ کینٹ)
”یہ تو قیمتِ خرید بھی نہیں ہے“...یہ جملہ کہنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کاروبار کے دوران چیز بیچتے ہوئے یہ بولنا کیسا ہے کہ یہ میری خرید بھی نہیں حالانکہ اس کی خرید اس سے سَستی ہوتی ہے تو اس طرح چیز بیچنا جائز ہے یا ناجائز؟