
دورانِ نماز بچہ سے گلاس لے کر سائیڈ میں رکھنا
سوال: اگر دوران نماز بچہ کانچ کا گلاس ہاتھ میں لے اور ڈر ہو کہ وہ توڑ دے گا تو کیا اس سے لے کر سائیڈ پر رکھ سکتے ہیں؟ اگرکسی نے ایسا کیا، تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے؟
جماعت کے بعد امام نے نماز کا اعلان کر دیا پھر تکبیر تشریق پڑھی تو واجب ادا ہوگیا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ کسی مسجد کے امام صاحب نے نو(9) ذو الحجۃ الحرام کے دن عصر کی نماز کےسلام کےفوراً بعد بھول کر پہلے نمازِعید کی جماعت کے متعلق اعلان کیا، اعلان کے بعد انہیں کسی نمازی نے اشارہ کرکے یاد کروایا، تو انہوں نے تکبیر تشریق کہی، تو کیا بھول کر اس طرح کرنے سے امام صاحب کا تکبیرِ تشریق کا واجب ادا ہو گیا یا نہیں؟
فجر کا وقت شروع ہونے میں ایک منٹ ہو تو نمازِ تہجد شروع کرنا کیسا؟
سوال: اگر نمازِ فجر کا وقت شروع ہونے میں ایک منٹ ہی باقی رہ گیا ہو، تو کیا اس وقت نمازِ تہجد ادا کرسکتے ہیں، جبکہ یہ یقینی طور پر معلوم ہو کہ ایک منٹ میں فقط ایک ہی رکعت ادا ہوسکے گی۔ کیا اس صورت میں وہ نمازِ تہجد ادا ہوجائے گی؟
عمامے کے بغیر صرف ٹوپی پہن کر نماز پڑھانا کیسا ؟
سوال: کیا نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنی حیاتِ مبارکہ کے کسی موقع پر بغیر عمامے کے صرف ٹوپی پہنی ہے یا نہیں؟نیزہماری مسجدکے امام صاحب بسا اوقات عمامے کے بغیر صرف ٹوپی پہن کر نماز پڑھا دیتے ہیں۔ اُن کایہ عمل درست ہے یا نہیں؟
عید کی زائد تکبیریں کتنی ہیں اور کہاں سے ثابت ہیں؟
جواب: نماز کیسے پڑھی جائے گی؟سب نے کہا کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سوال کیجئے، حضرت ولید رضی اللہ عنہ نے نمازِ عید کے بارے میں سوال کیا تو حضرت...
حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی نماز عصر کے لیے سورج واپس آنے کا واقعہ
سوال: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے مشہور معجزات میں سے ایک معجزہ یہ ہے کہ جب حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نماز قضا ہوئی،تو رسول پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ان کےلیے سورج واپس لوٹا دیا۔جس وقت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نماز قضا ہوئی تھی، اس وقت رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی گود میں سر رکھ کر آرام فرما رہے تھے۔سوال یہ ہے کہ کیا حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ رسول پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی نماز بھی قضا ہوئی تھی، یا آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے نماز ادا کر لی تھی؟
نماز پڑھتے ہوئے رقت والی نعت سننا
سوال: اگر کوئی نماز پڑھنے لگے اور نماز میں رقت طاری کرنے کے لیے پہلے آہستہ آواز میں موبائل فون پر کوئی رقت انگیز نعت چلا دے تاکہ نماز پڑھتے ہوئے آنسو جاری رہیں، تو کیا حکم ہے جبکہ ایسا کرنے میں اس کی نیت خشوع و خضوع پیدا کرنے کی ہو ؟
دورانِ نماز بچے کو چلے جانے کا اشارہ کرنا
سوال: ماں نماز پڑھ رہی تھی اور چار سالہ بچہ رونے لگ گیا کہ مجھے واش روم جانا ہے، تو اس ڈر سے کہ بچہ یہیں پیشاب نہ کردے ماں نے صرف ہاتھ سے چلے جانے کا اشارہ کیا تو نماز ہوگئی یا نہیں؟
پانی کی ناپاک ٹینکی کو پاک کرنے کا طریقہ
جواب: قصر الحکم علی الارض، و ما اتصل بھا اتصال قرار“یعنی زیادہ قریب تر بات یہ ہے کہ نجاست خشک ہونے اور اس کا اثر جاتے رہنے سے پاکی کا حکم، زمین اور اس سے ات...
صفیں سیدھی رکھنے اور اقامت کے بعد صفیں درست کرنے کا اعلان کرنے کا حکم؟
جواب: نمازکی صفوں کے حوالے سے تین چیزوں کی بہت زیادہ تاکید ہے۔(۱)تسویہ:یعنی نماز کی صفیں بالکل سیدھی ہوں اس طرح کہ مقتدی آگے پیچھے نہ ہوں،سب کی گردنیں، شان...