سرچ کریں

Displaying 451 to 460 out of 4024 results

451

فقط "اللہ اکبر" کہہ کر جانور ذبح کیا تو جانور حلال ہوجائے گا؟

سوال: قربانی کا جانور ذبح کرتے وقت "بسم اللہ ، اللہ اکبر" کہنے کے بجائے فقط "اللہ اکبر" کہا اور جانور ذبح کردیا، کیا اس صورت میں قربانی کا جانور حلال ہوجائے گا؟

451
454

جہیز کا سامان جو سارا سال استعمال نہیں ہوتا، تو قربانی کا حکم

سوال: جہیز کا ایسا اضافی سامان جو سارا سال استعمال نہیں ہوتا، کیا اس کی وجہ سے قربانی واجب ہوگی؟

454
455

جن نمازوں میں قیام ضروری ہے کیا ان کی قضا میں بھی قیام ضروری ہے ؟

جواب: کسی شرعی عذر کی وجہ سے قیا م پر قدرت نہ ہو،تو اب ان نمازوں کی قضا بیٹھ کرکی جاسکتی ہےاور جہاں تک سنتِ فجر کی قضا میں قیام فرض ہونے یا نہ ہونے...

455
456

”تم مسلمان ہو یا پٹھان“ پوچھنے پر ”پٹھان“ کہنا کفر؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی شخص سے سوال ہوا کہ تم مسلمان ہو یا پٹھان؟ اس نے کہا، پٹھان۔ ایسا جواب مسلمان ہونے کا انکار شمار کیا جائے گا یا نہیں؟ اور کفر ہو گا یا نہیں؟

456
457

قربانی کے دن کا روزہ رکھنے کی منت ماننے کا حکم

سوال: کیا قربانی کے دن روزہ رکھنے کی منت ماننا صحیح ہے؟

457
458

قربانی کے جانورکی کھال تحفے میں دینا

سوال: قربانی کے جانور کی کھال کسی غنی کو تحفے کے طور پر دی جاسکتی ہے ؟

458
459

انویسٹمنٹ کرنے اور اس کا کمیشن ایجنٹ بننے سے متعلق اہم مسئلہ

سوال: ہمارے یہاں کئی ایک کمپنیز ہیں ہے جو لوگوں سے مختلف پلان کے تحت انویسٹمنٹ لیتی ہیں۔ کسی پلان میں دوسال کے لئے اور کسی میں کم یا زیادہ مدت کے لئے انویسٹمنٹ لیتے ہیں۔ اس انویسٹمنٹ سے وہ کمپنیاں مختلف قسم کے کاروبار کرتی ہیں جیسا کہ فرنیچر، پراپرٹی،کولڈ اسٹوریج، پنک سالٹ وغیرہ۔ انویسٹ کرنے والے افراد کو انویسٹمنٹ کا 7 فیصد سے 20 فیصد تک رقم اور مدت کے حساب سے طے کرکے ماہانہ پروفٹ دیا جاتا ہے البتہ اس پرافٹ میں سود سے بچنے کے لئے فکس رقم مقرر نہیں کی جاتی بلکہ مقرر کردہ پرسنٹیج یعنی سات سے بیس فیصد کے درمیان کوئی بھی فیصد کبھی کم کبھی زیادہ دی جاتی ہے، معاہدے کی مدت مکمل ہونے پر انویسٹر کو اس کی اصل رقم بھی واپس مل جاتی ہے۔ اس دوران بالفرض کمپنی کا کوئی نقصان بھی ہوجائے تب بھی انویسٹر کو اس کی اصل رقم بمع پروفٹ ضرور ملتی ہے۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیں کہ اس طرح کی کمپنیوں میں پارٹنرشپ کرناکیسا؟ نیز یہ بھی بتائیں کہ اس طرح کی کمپنیز کے ساتھ کمیشن پر کام کرناکیسا؟ اس میں ان کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ جو شخص بھی اپنی کوشش سے کسی فرد کو کمپنی جوائن کروائے گااسے فی لاکھ انویسٹ کروانے پر چار ہزارروپے یا اسی طرح کی کوئی مقرر کردہ رقم بطور کمیشن دی جاتی ہے۔

459
460

کسٹمردکان پر سامان رکھوا کر بھول جائے ،تو حکم؟

سوال: جب گاہک دکان پر آتے ہیں،تو بسااوقات ان میں سے کسی کے ہاتھ میں سامان ہوتا ہے،جودکان پر بھول کر چلے جاتے ہیں اور واپس نہیں آتے اورنہ ہی گاہک کا معلوم ہوتا ہےکہ کون تھا اور کہاں سے آیا تھایا کچھ لوگ بھول کر نہیں جاتے ،بلکہ اپنے ساتھ لایا ہوا سامان ہمارے پاس بطورِ حفاظت رکھوا جاتے ہیں یا اشارے سے حفاظت کا کہہ جاتے ہیں،لیکن وہ واپس نہیں آتے،بھول جاتے ہیں اور بسااوقات گاہک بالکل اجنبی ہوتا ہے،اس کاکوئی پتہ نہیں ہوتا کہ وہ کون ہے،کہاں سے آیا ہے اور بسااوقات سامان پھل سبزیوں وغیرہ سے تعلق رکھتا ہے اور جلد خراب ہونے والا ہوتا ہے اور بسااوقات جلد خراب ہونے والا سامان نہیں ہوتا،اب ان تمام صورتوں میں ہمارے لیے کیا حکمِ شرع ہے؟

460