سرچ کریں

Displaying 461 to 470 out of 6658 results

462

کاروبار میں ایک کا پیسہ اور دوسرے کی محنت ہو تو نقصان کس پر ہوگا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ امجد نے قاسم کو جانوروں کے کاروبار کے لیے ایک لاکھ بیس ہزار روپے دئیے، جس میں طے یہ ہوا کہ اس کا نفع جو ہوگا وہ امجد اور قاسم کے درمیان آدھا آدھا ہوگا۔ پیسہ سارا امجد کا تھا اور جانوروں کی دیکھ بھال قاسم کرتا تھا، جانوروں کے اوپر جو خرچ ہوتا وہ نفع میں سے کیا جاتا۔ اب اس کام میں سے نقصان ہوا، آیا کہ نقصان بھی امجد اور قاسم کے درمیان آدھا آدھا ہوگا، یا نقصان کسی ایک پر ہوگا؟ اگر ایک پر ہوگا تو کس پر ہوگا امجد پر یا قاسم پر؟ نفع زیادہ ہے نقصان کم ہے یعنی اگر ایک لاکھ روپے نفع ہوا ہے تو اس میں سے 40 ہزار نقصان ہوا ہے۔اب یہ 40 ہزار کوئی ایک دے گا یا دونوں آدھا آدھا دیں گے، یا پھر نفع میں سے نقصان کو پورا کیا جائے گا؟

462
463

ویب سائٹ پر ناجائز پروڈکٹ لگانے کا گناہ ڈویلپر کو بھی ہوگا؟

سوال: ہم شراب وغیرہ حرام چیزوں کی ویب سائٹ (Website)تو نہیں بناتے البتہ ایسا ہوتا ہے کہ کسٹمر (Customer)کو ٹریڈنگ(Trading) کے لئے کوئی ویب سائٹ بنا کر دے دیتے ہیں جس پر کسٹمر اپنی چیزیں رکھ کر بیچے گا۔ ہمیں اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ وہ کن چیزوں کو اپنی ویب سائٹ پر لگائے گا۔ اس میں ہم نہ تو چیزیں رکھتے ہیں نہ ہی کوئی تصویر وغیرہ لگاتے ہیں لیکن کسٹمر خود ہی بعد میں اس پر ناجائز تصاویر لگادیتا ہے یا کوئی ناجائز پروڈکٹ بیچتا ہے تو کیا ہم بھی گنہگار ہوں گے؟

463
464

کیا نامرد کی عورت پر بھی طلاق کی عدت لازم ہوگی؟

سوال: جو شخص بیوی کے ساتھ رہتا ہو مگر حقِ زوجیت ادا کرنے پر قدرت نہ رکھتا ہو۔ پھر شادی کے چار سال بعد وہ اپنی بیوی کو تین طلاق دے دے، تو کیا اس کی عورت پربھی طلاق کی عدت لازم ہوگی؟

464
465

سود ی ادارے کے لیے جائیداد کی چھان بین (Investigation)کرناکیسا؟

سوال: بہت سے لوگ بینکوں یا دیگر سودی اداروں سے سودی قرض لیتے ہیں اور ادارہ ان سے اتنے پیسوں کے بدلے بطورِ گروی جائیداد کے کاغذات لے کر رکھ لیتا ہے ، لیکن وہ جائیداد واقعی اتنی مالیت کی ہے یا نہیں ؟ اس کی تفتیش کرنا ضروری ہوتا ہے ، بعض بینک یا ادارے یہ کام خود کرلیتے ہیں اور بہت سے ادارے یہ کام چھان بین (Investigation) کرنے والی مختلف کمپنیوں سے کرواتے ہیں ، یہ کمپنیاں تفتیش کے بعد بتاتی ہیں کہ یہ پراپرٹی کتنی مالیت کی ہے ، ان کا کام صرف اتنا ہوتا ہے ، اس کے علاوہ کسی طرح بھی بینک یا سودی معاملات میں براہِ راست کوئی دخل نہیں ہوتا ، سوال یہ ہے کہ سودی قرض دینے والے ادارے کو اس معاملے پر اپنی سروس دینا کیسا ہے ؟ اورکیا کمپنی اس طرح سودی ادارے کے کام پر تعاون کی وجہ سے گنہگار ہوگی ؟

465
466

جو لوگ علمِ دین میں مشغول ہوں، کیا ان کو سلام کرنا گناہ ہے؟

جواب: پر سلام کرنے کو مکروہ تحریمی، ناجائز اور گناہ قرار دیا ہے، حتی کہ اگر کوئی اس موقع پر سلام کردے، تو سننے والوں پر سلام کا جواب دینا بھی واجب نہیں، ...

466
467

کرائے پر چلنے والی گاڑیوں پر زکاۃ لازم ہوگی یا نہیں؟

سوال: میرے پاس چار لوڈر گاڑیاں ہیں اور چاروں کرائے پر چلتی ہیں۔ ان میں سے دو کی آمدن گھر کے ماہانہ اخراجات میں خرچ ہوجاتی ہے، جبکہ دو لوڈرکی آمدن بچ جاتی ہے، اسے گھر کے بڑے اخراجات جیسے:علاج، شادی، غمی وغیرہ کے لئے بچا کر رکھتا ہوں۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ ان لوڈر گاڑیوں کی وجہ سے مجھ پر زکاۃ لازم ہوگی یا نہیں؟

467
468

فٹ پاتھ یا روڈ پر پتھارے یا دکان لگانا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض لوگ روڈ پر یافٹ پاتھ پر دکان یا پتھارے لگالیتے ہیں۔ اس کا کیا حکم ہے؟

468
469

کان،ناک،ہونٹ وغیرہ میں بالیاں پہننے اور وضو و غسل کا حکم ؟

جواب: پر لعنت بھیجی ہے۔ اورعورت کاناک اورکان کے علاوہ اورمردکامطلقاجسم کے کسی بھی حصے مثلاًابرو،ہونٹ،زبان وغیرہ پرزیورپہننے کے لیے سوراخ نکلوانا شرعاناج...

469
470

غیر شادی شدہ کے لیے قربانی کا حکم

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ غیر شادی شدہ لڑکا یا لڑکی ہو اور ان کے پا س اپنی کمائی کاپیسہ ہو تو کیاان پر بھی قربانی لازم ہے ؟

470