
پانی کی ناپاک ٹینکی کو پاک کرنے کا طریقہ
جواب: پر حوض اور برتنوں کی پاکی کا مسئلہ متفرع ہوگا اگر یہ نجس ہوجائیں)۔“(فتاوی رضویہ، ج4، ص384، رضا فاونڈیشن، لاھور) اور پاک پانی ناپاک ٹینکی میں ڈال...
زخم مسلسل بہہ رہا ہو، تو نماز کس طرح پڑھیں؟
جواب: پرقادر نہیں ہوتے، تو ایسی صورت میں وہ شرعی معذور قرار پائیں گے،اور ان کے لیے حکم یہ ہوگا کہ وہ ہر فرض نماز کا وقت داخل ہونے پر وضو کریں اور اُس ...
آپریشن کے سبب آنکھ پر پانی نہ ڈال سکتے ہوں تو وضو کا طریقہ
سوال: ایک عورت کی آنکھ کا آپریشن ہوا ہے اور وہ آنکھ پہ پانی نہیں ڈال سکتیں، وضو کا کیا حکم ہو گا؟
گارمنٹس کے چلتے کاروبار میں شرکت کا طریقہ
جواب: پر قبضہ کرلیں ۔پھرآپ او رآپ کے دوست دونوں پانچ، پانچ لاکھ روپےملاکر دس لاکھ روپےمیں عقدِشرکت کرلیں، اس طرح کہ مشترکہ کپڑوں کے ساتھ دس لاکھ روپے...
اللہ نے میری موت کا وقت مقرر نہیں کیا، کہنا کیسا؟
جواب: پر فوراً توبہ و تجدید ایمان، نیز نکاح ہونے کی صورت میں تجدید نکاح کرنا لازم ہے۔ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: ﴿وَ مَا كَانَ لِنَفْسٍ اَنْ تَمُوْتَ اِلَّا...
قعدہ اولیٰ بھول کر کھڑا ہو گیا،پھر واپس لوٹ کر تشہد پڑھی تو نماز کا حکم؟
موضوع: قعدہ اولیٰ بھولنے پر لوٹ کر تشہد پڑھنے کا حکم
دانتوں پر پیلاہٹ وغیرہ جَم جائے تو ڈینٹل سکیلنگ کروانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے سامنے کے دانتوں پر پیلاہٹ جم چکی ہے، جو برش وغیرہ سے نہیں اترتی اور اندر کےدانتوں پہ جگہ جگہ چھوٹے چھوٹے کھڈے بن چکے ہیں۔ کیا شریعت مجھے ڈینٹل سکیلنگ(Dental Scaling) کروانے کی اجازت دیتی ہے؟
نئی گاڑی کی بکنگ کے وقت قیمت لاک(فِکس) نہ ہونے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ جب کوئی نئی گاڑی بُک کروانے کے لیے کمپنیوں کی ڈیلر شپس(Dealerships)پہ جاتے ہیں، تو بعض کمپنیوں کے معاہدے میں یہ آپشن موجود ہوتا ہے کہ اگر آپ بکنگ کے وقت گاڑی کی پوری قیمت ادا کر دیں، تو آپ کی گاڑی کی قیمت لاک ہو جائے گی، یعنی مارکیٹ میں اگرچہ گاڑی کی قیمت بڑھ جائے، تب بھی آپ کو اسی قیمت پر گاڑی ملے گی، لیکن اگر پوری قیمت ادا نہیں کرتے،تو گاڑی کی قیمت لاک نہیں ہوگی، یعنی اگر مارکیٹ میں گاڑی کی قیمت بڑھ گئی، تو ڈیلیوری کے وقت جو قیمت ہو گی، اسی حساب سے آپ کو قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ پوچھنا یہ ہے کہ ڈیلر شپ کے معاہدے میں یہ شرط لگانا کیسا کہ اگر گاڑی کی قیمت بڑھ گئی، تو اسی حساب سے قیمت ادا کرنی ہوگی؟ نوٹ: گاڑی کی بکنگ سے لے کر ڈیلیوری تک کمپنی کا جو پراسس ہوتا ہے، اس بارے میں تفصیل یہ ہے کہ اولاً کمپنی نئی گاڑی بنانے کا اعلان کرتی ہے اور اس کا ڈیزائن اور فیچرز وغیرہ متعارف کرواتی ہے، جسے دیکھ کر لوگ اس کمپنی کی مختلف ڈیلر شپ پہ جا کر گاڑیاں بک کروانا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ بکنگ مخصوص مدت تک جاری رہتی ہے، اس کے بعد بند کر دی جاتی ہے۔ بکنگ کے لیے درکار رقم کمپنی کی طرف سے مقرر ہوتی ہےاور وہ گاڑی کی قیمت کم زیادہ ہونے کے اعتبار سے مختلف ہوتی ہے، یعنی اگر گاڑی کی قیمت کم ہے، تو اس کی بکنگ کے لیے کم از کم مثلاً پانچ لاکھ روپے جمع کروانے ہوں گے اور قیمت زیادہ ہونے کی صورت میں دس لاکھ اور بقیہ رقم گاڑی ڈیلیور ہونے سے ایک ماہ پہلے جمع کروانی ہو گی۔ جس شخص نے بھی گاڑی بک کروانی ہو، وہ بکنگ کی رقم ڈیلر شپ کی بجائے بینک کے ذریعےکمپنی کے اکاؤنٹ میں جمع کرواتا ہے، کمپنی کے پاس رقم پہنچ جانے کے بعد وہ گاڑیاں بنانا شروع کرتی ہے، ایسا نہیں ہوتا کہ کمپنی اپنا سرمایہ لگا کر پہلے گاڑیاں بنا لے اور بعد میں بیچتی رہے، کیونکہ ایک گاڑی کی قیمت بھی ملین میں ہوتی ہے، لہذا کمپنی اپنی طرف سے اتنا سرمایہ لگانے والا رِسک کبھی نہیں لیتی، بلکہ گاڑیوں کی بکنگ اتنا عرصہ پہلے شروع کرنے کا مقصد ہی یہ ہوتا ہے کہ کمپنی لوگوں کی رقم سے کاروبار کر سکے۔