سرچ کریں

Displaying 471 to 480 out of 6832 results

471

آن لائن اشیاء بیچتے وقت چیز اپنی ملک میں نہ ہو تو کیا حکم ہے ؟

سوال: میں آن لائن چیزیں فروخت کرتا ہوں،میں نے جو لسٹ میں چیزیں لگائی ہیں وہ میرے پاس تو نہیں ہوتیں لیکن جب مجھے آرڈر آتا ہے اس وقت چیز خرید کر کسٹمر کو بیچ دیتا ہوں،تو اس طرح بیع کرنا درست ہے؟

471
472

سجدہ شکر کے لیے تیمم کیا ،تو کیا اس سے نماز پڑھ سکتے ہیں ؟

سوال: بہارِ شریعت میں یہ مسئلہ بیان کیا گیا ہے کہ سجدۂ شکر کی نیت سے تیمم کرے ، تو اس سے نماز نہیں پڑھی جاسکتی، اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ نے ملفوظات میں سجدۂ شکر کو سنتِ مستحبہ لکھا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ سنت ِمستحبہ والے قول پر تو یہ عبادتِ مقصودہ ہوگا اور عبادتِ مقصودہ جو بغیر طہارت جائز نہ ہو ،اُس کی نیت سے جو تیمم کیا گیا ، اس سے نماز درست ہوتی ہےاور سجدۂ شکر کی نیت سے کیے گئے تیمم کے ساتھ نماز پڑھنے کے متعلق مختلف اقوال ہیں ، تو رہنمائی فرمائیے کہ اس بارے میں دُرست قول کیا ہے؟

472
473

جاندار کی تصویر والی پراڈکٹس بیچنے کا شرعی حکم

جواب: خریدنا، شرعاًجائزہے،کیونکہ ایسی صورت میں مقصودچیزکی خریدو فروخت ہوتی ہے،تصویر کی نہیں۔جیسا کہ مفتی وقار الدین رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ تصویر وال...

473
474

کسٹمر آرڈر دے کر واپس نہ آئے تو کیا کریں؟

جواب: خرید و فروخت نہیں بلکہ عام خرید و فروخت اور استصناع میں فرق ہوتا ہے۔ عام خرید وفروخت کےلئے ضروری ہے کہ جو چیز بیچ رہے ہیں وہ چیز آپ کےپاس ہو لیکن جو چ...

474
475

’’اگر کبھی تو میری اجازت کے بغیر میکے گئی ،تو تجھے طلاق ہے ،طلاق ہے ،طلاق ہے‘‘ بیوی کو یہ الفاظ بولے تو حکم

سوال: شادی کے بعد میری بیوی کی عادت یہ تھی کہ گھر میں بہت کم اور میکے بہت زیادہ رہتی تھی،جس پر ہمارے لڑائی جھگڑے بھی ہوتے رہے،مگر وہ اپنی عادت سے باز نہ آئی ۔ابھی دو دن پہلے اسی موضوع پر ہماری بات چیت چل رہی تھی اور میں اسے سمجھا رہا تھا، مگر وہ یہ بات سمجھنے کے لیے تیار نہیں تھی،تو میں نے غصہ میں کہہ دیا کہ ’’اگرکبھی تومیری اجازت کے بغیر میکے گئی،تو تجھے طلاق ہے،طلاق ہے،طلاق ہے۔‘‘ میری طرف سے طلاق کے الفاظ بولے جانے کے بعد وہ میکے نہیں گئی۔پوچھنا یہ ہے کہ اگر وہ میری اجازت کے بغیر میکے چلی جاتی ہے ،تو کیا تینوں طلاقیں واقع ہو جائیں گی؟نیز کوئی ایسا حل ہو سکتا ہے کہ بغیر اجازت جانے کی صورت میں بھی طلاق نہ ہو؟ نوٹ:ابھی تک قولاً فعلا کسی طرح رجوع نہیں کیاگیا۔

475
476

جمعہ کی پہلی اذان جاری ہو اس میں خرید و فروخت کرنا کیسا ؟

سوال: جمعہ کی پہلی اذان کے بعد خریدوفروخت منع ہے تو اذان کے درمیان میں(اذان جاری ہے ختم نہیں ہوئی ہے ) اگر کسی نے کچھ خرید لیا تو کیا یہ بھی گناہ ہوگا ؟

476
477

بہنوں کے حصے کی پراپرٹی بیچنے کا حکم

سوال: آج کل لوگ باپ کی پراپرٹی سے بہنوں کو حصہ نہیں دیتے اور ساری پراپرٹی خود رکھ لیتے ہیں۔ اگر کوئی شخص ایسی پراپرٹی بیچ رہا ہو ،جس میں اس کی بہنوں کا حصہ بھی ہو،اور اس نے اپنی بہنوں کو حصہ نہ دیا ہوتو کیا ہم ایسی پراپرٹی خرید سکتےہیں ؟

477
478

سونے کے لیے تیمم کرنا کیسا جبکہ پانی موجود ہو ؟ تفصیلی فتوی

جواب: پر قدرت نہ ہو ، خواہ حقیقی طور پر ہو (یعنی پانی ہی نہ ہو ) یا حکمی طور پر ، یوں کہ پانی تو موجو د ہو ، مگر لینے یا استعمال کرنے پر قدرت نہ ہو ، م...

478
479

والدین کا خرچہ اولاد پر کب اور کتنا لازم ہوتا ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ والدہ کا انتقال ہو جائے اور والد صاحب بوڑھے ہوں اور بیٹے کمائی کرتے ہوں، تو والد صاحب کا نان نفقہ اولاد پر کب لازم ہوتا اور کب نہیں؟

479
480

رَدِّی کاغذات کی خرید و فروخت کا شرعی حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مُفتیانِ شرع ِمَتین اس مسئلے کے بارے میں کہ اُردو یا اور زَبان میں لکھے ہوئے کاغذ یا اخبارات کی دکانداروں کے ہاتھ خرید وفروخت کرنا اور اس سے مُنافع حاصل کرنا کیسا ہے؟

480