
سرجری میں Cauterizationکرنانیز داغ کر علاج کرنے والی حدیث پاک کی وضاحت
سوال: میں ایم بی بی ایس کے فائنل ایئر میں ہوں ، ہم سرجری کے دوران مریض کی شریانوں کو بجلی کے آلے سے جلا کر خون بہنے سے روکتے ہیں ، میڈیکل میں اسے cauterization کہا جاتا ہے ۔ کچھ دن پہلے کسی نے مجھے ایک حدیث بھیجی جس میں جلا کر علاج کرنے کی ممانعت کا ذکر ہے ۔ میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ کیا واقعی ایسی حدیث موجود ہے؟اگر ایسی حدیث موجود ہے، تو ہمارا طریقہ علاج شرعی رو سے جائز ہے یا نہیں؟
تراویح پڑھانےکی اجرت اورحیلے کا حکم
جواب: شرعی طور پر ایسا حیلہ اپنانا ، جائز ہے ۔ ہاں ! اگر اس کی وجہ سے شریعت کی یا کسی بندے کی حق تلفی ہو یا اس میں حرام کا شبہ ہو یا اس سے کسی باطل چیز کو...
نمازِ جنازہ میں سلام پھیرنے اور ہاتھ چھوڑنے کا درست طریقہ
سوال: بعض لوگوں کو دیکھا ہے نماز جنازہ کے آخر میں ہاتھ چھوڑ کر سلام پھیرتے ہیں اور کچھ لوگ ہاتھ باندھ کر سلام پھیرتے ہیں،جبکہ بعض دائیں طرف سلام پھیرنے کے بعد دایاں ہاتھ اور بائیں جانب سلام پھیرنے کے بعد بایاں ہاتھ کھولتے ہیں۔شرعی رہنمائی فرمائیے اس بارے میں درست طریقہ کیا ہے؟کیا چوتھی تکبیر کے بعد ہاتھ چھوڑ کر سلام پھیرنا ہے؟اگر یہی درست طریقہ ہے ،تو جو اس کا الٹ کرے، اس کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟
لکی ڈرا کے ذریعے عمرہ کرنے کا حکم
جواب: شرعی طریقہ نہ ہو تو شرعاً جائز ہوگا، ورنہ نہیں۔سوال میں جو طریقہ بیان کیا گیا ہے، اگر اس میں مخصوص خریداری کرلینے کے بعد کوپن خریدنا نہ پڑے بلکہ خریدی...
بیٹی تندرست ہونے پر بکری ذبح کرنے کی منت مانی تو پورا کرنا لازم ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی نے ان الفاظ کے ساتھ منت مانی کہ ”اگر میری بیٹی تندرست ہوجائے تو میں بکری ذبح کروں گا“ تو بیٹی کے تندرست ہونے پر کیا اس منت کو پورا کرنالازم ہے؟ جبکہ دارالافتاء اہلسنت کے جاری شدہ فتوی (FSD-8248) میں اس صورت کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس طرح منت لازم نہیں ہوتی۔ جاری شدہ فتوی کا سوال و جواب درج ذیل ہے: سوال: اگرکسی عورت نے ان الفاظ سے منت مانی، کہ اگرمیری بیٹی کی طبیعت صحیح ہوجائے،توجومیری پراپرٹی ہے، اس کوبیچ کرسو(100)اونٹ ذبح کروں گی،پھراس کی بیٹی کی طبیعت صحیح ہو گئی، اب کیاحکم ہوگا؟ جواب: عورت کے فقط اِتنا کہنے ”اگرمیری بیٹی کی طبیعت صحیح ہوجائے،توجومیری پراپرٹی ہے،اس کوبیچ کر سو (100) اونٹ ذبح کروں گی“ سے یہ مَنَّت لازم نہ ہو گی، کیونکہ یہ کلام شرعی اعتبار سے انعقادِ مَنَّت کے لیے مطلوب ”تاکید“ اور ”پختگی“ پر مشتمل نہیں، بلکہ فقط اِظہارِ نیت اور وعدہ ہے کہ بیٹی تندرست ہوئی تو سو اونٹ ذبح کروں گی۔ البتہ اگر عورت اِسی جملہ کو یوں کہتی کہ اگر میری بیٹی کو صحت ملی تو اللہ تعالیٰ کے لیے مجھ پر سو اونٹ ذبح کرنا لازم ہے، تو یقیناً اِس مَنَّت کو پورا کرنا لازم ہو جاتا۔
موٹاپا کم کرنے کے لیے (Bariatric surgery) کروانا کیسا؟
جواب: شرعی نقطہ نظر سے اس کی اجازت کچھ حدود وقیود سے مقید ہے، چونکہ کسی بھی عضو کو چیرنا، کاٹنا یا تلف کرنا، درحقیقت اُس عضو کو فاسِد کرنے کے مترادف ہے او...
سجدۂ شکر کے لیے وضو اور قبلہ رُو ہونا ضروری ہے؟
جواب: طریقہ یہ ہےکہ سجدہ کرنےوالا باوضو ہوکر قبلے کی طرف منہ کرے اور اللہ اکبر کہتا ہوا سجدے میں جائے اورسجدےمیں تین بار سبحن ربی الاعلیٰ پڑھےاورپھر اللہ ...
صرف تصاویر شیئر کر کے چیز بیچنے کا جائز طریقہ
سوال: ایک دوکاندار موبائل فون کے ڈیزائن والے کوَر (Cover) بیچتا ہے۔ وہ ہمیں یہ آفر دے رہا ہے کہ ہم اس کے موبائل کوَر(Cover) اپنے سوشل میڈیا مثلاً واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام کے ذریعے تصویرلگاکرفروخت کریں۔اورکسٹمرکوریٹ دیتے ہوئے اپنا نفع بھی شامل کرلیں ۔ جب تصویرکے ذریعے کسی کسٹمرسے ہماراسوداکنفرم ہوجائے تو ہم دوکاندار کو کسٹمر کا ایڈریس بتادیں، وہ خود کسٹمر تک ڈیلیوری پہنچا دے گا اور اپنی رقم کاٹ کرہمیں ہمارا پرافٹ دے دے گا، کیا ہمارا اس طرح پرافٹ لینا درست ہے؟ اگر یہ طریقہ کار درست نہیں تو اس کا کوئی جائز حل بھی ارشاد فرمادیں؟
گندم ادھار بیچتے وقت معین ریٹ طے نہ کرنا
سوال: خالد آج کے روز پچاس من گندم ساجد کوچھ ماہ کے ادھار پر بیچتا ہے ، آج کا ریٹ 2800 روپے فی من ہے،لیکن خالد اورساجد کے مابین یہ طے ہوا ہے کہ چھ ماہ بعد قیمت کی ادائیگی کے وقت جو ریٹ ہوگا ،اسی حساب سے ساجد قیمت کی ادائیگی کرے گا۔خرید و فروخت کے اس طریقہ کار کا کیا حکم ہے؟اگر ناجائز ہے ، تو اس کا جائز طریقہ کار بھی بیان کردیجئے۔