
اپنے مال سے اپنے نابالغ بچے کو حج کروانا
سوال: کیا باپ اپنے مال سے اپنے نابالغ بچے کو حج کرواسکتا ہے؟
کیا ایصال ثواب کے لیے نفلی طواف کر سکتے ہیں اور اس میں ایک چکر کافی ہے ؟
جواب: حج، عمرہ، طواف، نماز،روزہ، صدقہ وغیرہ کر سکتے ہیں اور اُس عمل کا ثواب انہیں پہنچا سکتے ہیں، خواہ وہ زندہ ہوں یا وفات پا چکے ہوں، لہٰذا پوچھی گئی صو...
ایامِ حج کی راتیں اپنے سے پچھلے دنوں کے تابع ہیں یا بعد کے؟
سوال: فقہائے کرام نے لکھا کہ ایامِ حج کی راتیں گزرے دنوں کے تابع قرار پاتی ہیں، مثلاً: شبِ عرفہ وہ رات ہے، جو نو ذوالحجہ کا دن گزرنے کے بعد آئے گی، یعنی جو اصولی اعتبار سے دس تاریخ کی رات بنتی ہے، اُسے ایامِ حج میں پچھلے دن کے تابع شمار کیا جاتا ہے۔ سوال یہ ہےکہ ایام حج کے دوران رات کو گزرے دن کے تابع قرار دینا صرف حجاج کرام کے لیے ہے یا ساری دنیا کے مسلمانوں کے لیے یہی حکم ہے؟
متعدد عمرے، فرض حج کے قائم مقام نہیں ہو سکتے
سوال: کیا بار بار عمرہ کرنے سے فرض حج ادا ہو جاتا ہے؟
رات میں قضا روزے کی نیت کی، مگر سحری بھولے سے مطلق روزے کی نیت سے کی تو کیا حکم ہے؟
جواب: حج میں وقت سے پہلے سر منڈانے کا روزہ اور تمتع کا روزہ، ان سب میں عین صبح چمکتے وقت یا رات میں نیّت کرنا ضروری ہے اور یہ بھی ضروری ہے کہ جو روزہ رکھنا ...
سوال: میرے والد صاحب کے پاس اتنی رقم تقریباً چار پانچ سال سے موجود ہے کہ جس سے وہ حج کر سکیں اور اُن پر حج فرض تھا ، مگر ابھی تک انہوں نے حج نہیں کیا اور اب اُن کی عمر تقریباً 70 سال ہے اور شوگر ، بلڈ پریشر اور ٹانگوں کے درد کی وجہ سے زیادہ پیدل نہیں چل سکتے ، البتہ تھوڑی دیر چل سکتے ہیں اور خود سے سواری وغیرہ پر بھی بیٹھ سکتے ہیں ، تو کیا وہ اپنی طرف سے حجِ بدل کروا سکتے ہیں یا ان پر خود حج کرنا ضروری ہے ؟
کیا والدہ بیٹے کے خرچے پر فرض حج کرسکتی ہے؟
سوال: میرے بھائی والدہ کو حج پر اپنے ساتھ لے کر جا رہے ہیں، حج کے تمام اخراجات بھائی ادا کریں گے، ایسی صورت میں اگر میری والدہ حج کرتی ہیں، تو کیا بعد میں مالدار ہونے کی صورت میں ان پر دوبارہ حج فرض ہوگا یا نہیں؟ راہنمائی فرمائیں۔
مُحْرِمْ کا منہ سوتے ہوئے چادر سے چھپ گیا، تو کیا حکم ہے؟
سوال: ایک اسلامی بہن جو کہ حجِ قران کررہی ہیں،سوتے ہوئے بے خیالی میں اُن کے منہ پر چادر آگئی اور وہ دو گھنٹے تک سوئی رہیں،اب کیا ایسی صورت میں اُن پر دم لازم ہوگا یا صدقہ ؟اگر صدقہ لازم ہوگا، تو یہ صدقہ کہاں اور کس جگہ کے حساب سے دینا ہوگا ؟
کیاحجِ تمتع کرنے والا حج کا احرام باندھنے کے لئے آٹھ ذوالحجہ کا انتظار کرے گا؟
سوال: پاکستان سے حج تمتع کرنے آیا ہوں، عمرہ کر کے احرام کھول دیا ہےاور ابھی مکہ ہی میں مقیم ہوں،معلوم یہ کرنا ہے کہ حج کا احرام باندھنے کے لئے آٹھ ذوالحجہ تک انتظار کرنا ہوگا یا اس سے پہلے بھی حج کا احرام باندھ سکتا ہوں؟
ڈرائیور کی حالت میں حج کیا ہو تو اب مالدار ہونے کے بعد فرض حج کا حکم
سوال: میرے والد مرحوم اور والدہ نے حج کیا ہوا ہے، لیکن جب انہوں نے حج کیا تھا اس وقت ان پر حج فرض نہیں تھا، میرے والد قافلہ کے ساتھ بطورِ ڈرائیور حج پر گئے تھے اور والدہ ان کے ساتھ تھیں۔ اب میری والدہ کے پاس اتنی رقم موجود ہے جس سے حج فرض ہوجاتا ہے، تو کیا اس صورت میں میری والدہ پر دوبارہ حج کرنا فرض ہوگا؟