
نمازِ جنازہ کے اذکار بلند آواز سے پڑھنا سنت ہے یا آہستہ آواز سے؟ تفصیلی فتوی
جواب: دعاآہستہ آوازمیں پڑھناسنت ہے، بلند آواز سے پڑھناخلافِ سنت ہے۔چنانچہ صحاح ستہ کی معروف کتاب ’’سننِ نسائی‘‘میں ہے کہ حضرت ابوامامہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی ...
کیا دعا کے بعد ہاتھ منہ پر پھیرنا سنت ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا دعا کے بعد ہاتھ منہ پر پھیرنا سنت ہے ؟ سائل : محمد بلال ( صدر ، کراچی)
جنازہ کی دعا ”اللھم اغفر لحینا و میتنا۔۔“ احادیث سے ثابت ہے؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ ایک شخص نے اپنے ویڈیو کلپ میں یہ بات کہی کہ نمازِ جنازہ میں جو مشہور دعا ”اللھم اغفر لحینا و میتنا۔۔۔“ پڑھی جاتی ہے، یہ درست نہیں ہے، پھر اس نے ایک دعا ذکر کی اور کہا کہ یہ حدیث مبارک سے ثابت دعا ہے۔ آپ سے پوچھنا ہے کہ کیا جنازے کی معروف دعا احادیث سے ثابت ہے؟
جس نے عصر کی نماز چھوڑی اس کے اعمال برباد ہوگئے۔ حدیث کی شرح
جواب: فضیلت نہیں ہے، حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ سے مرفوعامروی ہے کہ :جس نے کوئی نمازچھوڑی اللہ تعالیٰ نے اس کے عمل کوبربادکردیااوراس سے اللہ تعالیٰ کاذمہ بر...
اللہ پاک کے درود بھیجنے کا معنیٰ و مطلب کیا ہے ؟
سوال: بعض مقررین حضرات درود پاک کی فضیلت بیان کرتے ہوئے اس طرح کہتے ہیں کہ نماز اللہ نہیں پڑھتا ، مگر ہمیں حکم ہے؛روزہ اللہ نہیں رکھتا مگر ہمیں حکم ہے ؛ زکوۃ اللہ نہیں دیتا مگر ہمیں حکم ہے،لیکن دُرود پاک ایسا عمل ہے کہ خود اللہ بھی بھیجتا ہے اور ہمیں بھی حکم فرماتا ہے۔اس حوالے سے یہاں دو سوال ہیں: ایک یہ کہ دُرود كا معنیٰ تو دعا کرنا ہوتا ہے تو اللہ عزوجل کے لیے دعا کرنے کا معنی کیسے درست ہوگا؟ اللہ عزوجل کے حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کے کیا معنی ہیں؟ اور دوسرا یہ کہ کیااس طرح کہنا درست ہے کہ دیگر اعمال نماز ،روزہ،زکوۃ اللہ نہیں کرتا،ہمیں حکم دیتا ہے،لیکن درود پاک ایسا عمل ہے کہ خود اللہ بھی بھیجتا ہے اور ہمیں بھی حکم فرماتا ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ بعض لوگ نماز پڑھنے کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنے کے بجائے سجدے میں جاکر دعا مانگتے ہیں۔ تو کیا سجدے میں دعا مانگ سکتے ہیں؟
نبی پاک ﷺ خود مدد کرتے ہیں یا اللہ سے دعا کرتے ہیں؟
سوال: (1) اگر کوئی حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے فریاد کرے، تو کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم اس شخص کی فریاد کے متعلق اللہ عزوجل کی بارگاہ میں دعا فرماتے ہیں،یا اللہ عزوجل کی عطا سے بغیر دعا کیے بھی اس کی مدد فرماتے ہیں؟ (2)حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مختارِکُل ہونے کا کیا مطلب ہے؟
پیشہ ور بھکاری کا مانگنا ، بد دعا سے بچنے کے لیے ایسوں کو دینا کیسا ؟
سوال: آج کل روڈوں پہ بھیک مانگنے والے افراد کی کثرت ہے،بظاہر ٹھیک ٹھاک ہوتے ہیں،لیکن مسلسل مانگتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں،ان میں سے بعض کی عادت یہ ہے کہ اگر انہیں کچھ نہ دیا جائے،تو کہتے ہیں کہ’’اتنی رقم لازمی دینی پڑے گی،ورنہ ہم تمہیں بددعا دیں گے ‘‘جس کی وجہ سے لوگ ڈر جاتے ہیں اور کچھ نہ کچھ رقم انہیں دے دیتے ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ اس طرح کے افراد کامانگنا اور نہ دینے پر بددعا کی دھمکی دینا کیسا؟نیز ان کی بددعا سے بچنے کے لیے ان کو کچھ رقم دے سکتے ہیں یا نہیں ؟
کسی کی وفات کے بعد اس کے زندہ ہونے کی دعا کرنا
سوال: زید اپنے ایک عزیز کے انتقال کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہے وہ اکثر اللہ تعالٰی سے یہ دعا کرتا ہے کہ اللہ ا س کے اس عزیز کو پھر سے زندہ کردے اور کہتا ہےکہ اللہ تعالٰی نے اپنے انبیاء اور اولیاء کے ہاتھوں کئی مردہ لوگوں کو زندہ کیا ہے تو میں بھی اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ میرے عزیز کو زندہ کردے۔ کیا زید کا ایسی دعا کرنا جائز ہے؟
صاحبِ مزار سے اللہ تعالی کی بارگاہ میں سفارش کی عرض کرنا کیسا ؟
سوال: کسی مزار پر جاکر صاحب مزار کی بارگاہ میں یہ عرض کرنا کہ وہ (صاحب مزار) ہماری حاجت روائی کےلئے اللہ کی بارگاہ میں دعا وسفارش کریں ،کیا ایسا کسی آیت قرانی یا حدیث پاک سے ثابت ہے؟