
کئی سالوں کے ایڈوانس کرائے میں دی ہوئی رقم کی زکوٰۃ کس پر ہوگی؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے ایک دُکان پانچ سال کے لیے کرائے پر لی ہے، جس کے پانچ سالوں کا کرایہ (3 کروڑروپےبنتا تھا، وہ) میں نے مالکِ دکان کو شروع میں ہی دے کر دُکان اپنے استعمال میں لے لی تھی۔ اس رقم کے علاوہ بھی میں مالک نصاب ہوں، جس کا سال رمضان شریف میں ہی مکمل ہورہا ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ پانچ سال کا جو ایڈوانس کرایہ (3 کروڑروپے )میں نے مالکِ دُکان کو دیا ہے، اس کی زکوٰۃ مجھ پر ہوگی یا نہیں؟
زکوٰۃ صرف رمضان میں ہی نکالنا ضروری ہے ؟
سوال: اکثر دیکھا گیا ہے کہ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد رمضان المبارک میں اپنے اموال کی زکوۃ نکالتی ہے ۔پوچھنا یہ تھا کہ کیا زکوٰۃ رمضان المبارک میں ہی ادا کرنا ضروری ہے؟
کیا نانی اپنے نواسے کو زکوٰۃ دے سکتی ہے؟
سوال: نانی اپنے محتاج نواسے کو زکوٰۃ دے سکتی ہے؟ جبکہ اُسے گزر بسر میں کافی مشقت کا سامنا ہو۔
اجرت میں کچھ پیسے زکوٰۃ کے شامل کر کے دینا کیسا؟
سوال: اگر کوئی کسی سے کوئی کام کروائے، کام کے بعد جب اس کی اجرت دے، اس میں وہ کچھ پیسے زکوٰۃ کے بھی ملا دے، تو کیا اس طرح سے زکوٰۃ ادا ہو جائے گی؟
وراثت میں ملنے والے مال تجارت پر زکوۃ فرض ہے یا نہیں؟
جواب: زکوٰۃ کی نیت کر لی تھی یا کچھ بھی نیت نہ کی تھی، لیکن بہر حال اگر زید نے اس وقت یا اس کے بعداس پلاٹ کو تجارت کی نیت سےقصداً خارج کر دیا یعنی یہ ن...
زکوٰۃ کی رقم فقیر کو دینے سے پہلے چوری ہوگئی ، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن کی ملکیت میں ساڑھے سات تولہ سے زائدسوناہے وہ ہرسال زکوٰۃ بھی نکالتی ہیں او ر اس سال بھی انھوں نے زکوٰۃ کی ادائیگی کے لیے رقم نکال کر الگ رکھی ہوئی تھی مگرشرعی فقیر یااس کے نمائندے کو دینے سےپہلےخود ان ہی کے پاس سےرقم چوری ہوگئی ،کیا ان کواب الگ رقم سے زکوٰۃ اداکرناضروری ہے یانہیں ؟
سوال: کسی کو زکوٰۃ کے پیسوں سے عمرہ کروائیں تو زکوٰۃ ادا ہوجائے گی ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی شخص نے بینک سے مکان یا فلیٹ کی خریداری کے لیے رقم ادھار لی ہے اور ہر ماہ ایک مخصوص رقم قرض کی ادائیگی کی مد میں ادا کرتا ہے ، اب اگر اس شخص کے پاس نصاب یا نصاب سے زیادہ رقم ہے ، لیکن جو قرضہ اس نے لیا ہے، وہ اس نصاب سے کئی گنا زیادہ ہے جو کئی سالوں میں ادا ہوگا ، تو کیا ہر سال اس شخص کے اوپر زکوٰۃ لازم ہوگی ؟
کیا اپنی زکوٰۃ کی رقم سے مستحق زکوٰۃ کو ادھاردیا جاسکتا ہے؟
سوال: اگر کوئی مستحقِ زکاۃ شخص ادھار مانگے تو اپنی زکوٰۃ کی رقم سے اسے بتائے بغیر ادھار دیا جاسکتا ہے، جبکہ نیت یہ ہو کہ جب وہ ادھار واپس کرے گا تو اسے وصول کرکے پھر زکوٰۃ کی رقم میں ڈال دیں گے؟؟ رہنمائی فرمادیں۔