
مرحوم کا قرض اتار نے سے متعلق تفصیلی فتویٰ
جواب: صاحبكم، فلما فتح اللہ عليه الفتوح، قال: أنا أولى بالمؤمنين من أنفسهم، فمن توفي من المؤمنين فترك دينا، فعلي قضاؤه،ومن ترك مالا فلورثته “ترجمہ:حضرت ابو ...
امام دورانِ قراءت بھولے سے پچھلی آیات پڑھ لے تو نماز ہوجائے گی؟
سوال: امام صاحب نے نمازِ مغرب کی دوسری رکعت میں سورۃ الرحمٰن کی آیت نمبر 62اور 63 "وَ مِنْ دُوْنِهِمَا جَنَّتٰنِۚ(۶۲)""فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ(۶۳)"پڑھی۔ پھر بھولے سے اس سے پہلی والی دو آیات 60 اور 61 "هَلْ جَزَآءُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُۚ(۶۰)""فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(۶۱)"پڑھ کر بغیر سجدہ سہو کے ہی نماز مکمل کی۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کیا اس صورت میں نمازِ مغرب درست ادا ہوگئی؟
امام صاحب ثناء پڑھ کر رکوع میں چلے گئے اور مقتدی نے لقمہ دیا ،تو کیا حکم ہے؟
سوال: امام صاحب نے مغرب کی پہلی رکعت میں صرف ثناء پڑھی اور رکوع میں چلے گئے ، مقتدی نے لقمہ دیا، تو امام صاحب نے رکوع سے واپس آکر قراءت کی،پھر رکوع کیا اور آخر میں سجدہ سہو بھی کیا۔ تو کیا مقتدی و امام کی نماز درست ہو گئی ؟
میراث میں ملی چیز کو قبضے سے پہلے بیچنا
سوال: میرے والد صاحب کا ابھی حال ہی میں انتقال ہوگیا ہے ، میرے والد صاحب کا پہلے پینٹ سلائی کرنے کا کام تھا، آخری عمر میں والد صاحب نے یہ کام چھوڑ دیا تھا ، ان کی ملکیت میں پینٹ سلائی کرنے والی دو مشینیں تھیں ، جب والد صاحب نے یہ کام چھوڑا، تو وہ مشینیں انہوں نے اپنی زندگی میں ہی اپنے ایک دوست کو فری میں استعمال کرنے کے لئے دے دی تھیں ، وہ ان کو اپنے کار خانے میں لے گئے تھے ، ان کو مالک نہیں بنایا تھا، صرف استعمال کے لئے دی تھیں ، اب جب میرے والد صاحب کا انتقال ہوا ہے، تو میں وہ مشینیں والد صاحب کے اسی دوست کو بیچنا چاہتا ہوں ، جن کے پاس وہ مشینیں ہیں ، وہ بھی خریدنے کے لئے تیار ہیں ۔ میرا سوال یہ ہے کیا میرے لئے ضروری ہے کہ میں پہلے ان مشینوں پر قبضہ کروں اور پھر والد صاحب کے دوست کو بیچوں یا قبضہ سے پہلے بھی ان کو بیچ سکتا ہوں ؟ واضح رہے میں والد صاحب کا تنہا وارث ہوں ، عاقل بالغ ہوں ، والدہ کا انتقال والد صاحب سے پہلے ہی ہوگیا ہے ، بہنیں تھیں ہی نہیں ۔سائل:علی حسن(کورنگی ڈھائی)
نابالغ بچے کی تلاوتِ قرآن سننے کا حکم؟
جواب: ترتیب درج ذیل ہیں : تلاوت توجہ اور خاموشی سے سننے کا حکم ہےاور یہ حکم مطلق ہے ۔ چنانچہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے :﴿وَ اِذَا قُرِئَ الْقُرْاٰنُ فَاسْت...
رکوع اور سجدے کی تسبیحات تین سے کم پڑھنے کا حکم؟
سوال: دار الافتاء اہلسنت کے ایک فتوی میں رکوع کی تسبیح تین بار سے کم پڑھنے کو مکروہ تنزیہی قرار دیا گیا تھا ، یہی بہارِ شریعت میں بھی موجود ہے ، لیکن ایک عالم صاحب کا کہنا ہے کہ رد المحتار کے مطابق ان تسبیحات کا پڑھنا سنت مؤکدہ ہے اور اس سے کم پڑھنے پر سنت مؤکدہ کے ترک کی تفصیل کے مطابق گناہ ہوگا ۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا واقعی یہ سنت مؤکدہ ہے ؟
عشا کی نماز پڑھنے سے پہلے وتر پڑھنے کا حکم
جواب: ترتیب فرض ہے یعنی پہلے عشا کی نماز ادا کی جائے گی ،اس کے بعد وتر کی نماز ادا ہوگی، لہٰذا اگر کسی نے جان بوجھ کر وتر کی نماز عشا کی نماز سے پہلے پڑھ ل...
دار الحرب میں جمعہ و عیدین پڑھنے کا حکم؟
جواب: صاحب مدظلہ العالی فرماتے ہیں:’’عمومِ بلوی:وہ حالت و کیفیت جس کے باعث عوام و خواص سبھی محظورِ شرعی میں مبتلا ہوں اور دین ،جان ،عقل ،نسب ،مال یا ان میں ...
صاحب ترتیب پر فجر باقی تھی اور ظہر پڑھادی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک شخص صاحب ترتیب ہے، اس کی فجر کی نماز چھوٹ گئی، اور اس نے ظہر کی نماز میں امامت کروائی، ظہر کی نماز کے بعد اس نے فجر کی نماز بھی قضا کر لی، اب اس صورت میں حکم یہ ہے کہ اس کی ظہر کی نماز فاسد ہو گئی، اور ظہر کا اعادہ کرنا ہو گا، لیکن چونکہ اس شخص نے ظہر کی نماز میں امامت کی تھی، اب اگر اس کی نماز فاسد ہے تو اس کے پیچھے مقتدیوں کی نماز بھی فاسد قرار دی جائے گی، یا نہیں ؟
حفظ کے لیے بچوں کو خلاف ترتیب سورتیں یاد کروانا
سوال: حفظ کرنے والے بچوں کو پارہ تیس سے خلافِ ترتیب سورتیں پڑھائی جاتی ہیں ، کیا اس طرح الٹا قرآن مجید پڑھنا جائز ہے؟