
غوثِ پاک رضی اللہ عنہ کے نام کا بکرا ذبح کرنا کیسا؟
سوال: زید کہتا ہے کہ کسی جانور کو اس لیے رکھا جائے کہ اس کو داتا صاحب یا غوث اعظم رحمہما اللہ تعالی کے لیے ایصال ثواب کی نیت سے ذبح کرنا ہے ، تو جائز ہے ، مگر بکر کہتا ہے : یوں کسی بزرگ کے نام سے جانور رکھنا جائز نہیں ،یہ ناجائز و حرام بلکہ شرک ہے اگرچہ وقت ذبح اللہ تعالیٰ کا نام لیا جائے،ان دونوں میں سے کون صحیح ہے ؟قرآن وحدیث کی روشنی مدلل جواب عنایت فرمائیں ۔
سوال: کسی شخص پر قرض ہے جس کی وجہ سے اس پر زکوۃ فرض نہیں ہوتی تو کیا اس پر قربانی فرض ہوگی؟ اور اگر قربانی فرض نہ ہو اور کرلی تو کیا قربانی ہوجائے گی؟
سوال: کیافر ما تے ہیں علما ئے کر ام و مفتیا ن شر ع متین اس مسئلے میں کہ جانورمثلاً بکرا،گائے وغیرہ کو زندہ تول کربیچناوخریدناکیساہے ؟ اگرجائزہے توکس دلیل سے اور اگرناجائزہے تواسکی علت کیاہے؟ سائل :محمدمختار اشرفی(داتا گارڈن نزد کنزالایمان ،کراچی)
ذوالحجہ کے 10 دنوں میں بال ناخن وغیرہ کاٹنے کا حکم؟
سوال: جس پر قربانی واجب ہو، کیا اسے قربانی تک بال اور ناخن نہ کاٹنا ضروری ہیں؟ (2) ۱ ور جس پر قربانی واجب نہیں، اس کے لیے کیا حکم ہے؟سائل: محمد شفیق اطہر (واہ کینٹ)
بڑے جانور کی قربانی میں سات سے کم حصوں کا حکم
سوال: کیا فرماتے علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اس بار بڑی عید کے موقع پر ہم تین بھائی مل کر اپنی طرف سے بڑے جانور کی قربانی کرنا چاہتے ہیں۔ تینوں بھائیوں میں سے ہر ایک کے حصے میں جانور کے دوحصے اور کچھ زائد گوشت آئے گا۔ شرعی رہنمائی چاہیے تھی کہ کیا ہم تین بھائی یوں مل کر بڑے جانور کی قربانی کرسکتے ہیں یا بڑے جانور کی قربانی کے لیے سات افراد کا ہونا ضروری ہے؟
قریب المرگ بچھڑے کے ذبح کے وقت صرف خون نکلا ہو، تو کیا وہ بچھڑا حلال ہوگا؟
جواب: جانور کے حلال ہونے کے لیے ذبح کے وقت اس کا زندہ ہونا ضروری ہے ورنہ وہ جانور حلال نہیں ہوگا۔ البتہ اگر کوئی جانور قریب المرگ ہو ، ذبح کے وقت اُس کے زن...
قربانی کے بجائے غریبوں کی مدد کیوں نہیں کی جاتی؟
سوال: قربانی کرنا کیوں ضروری ہے ہم اس کے بدلے غریبوں کو پیسے بھی تو دے سکتےہیں ؟اس کا تفصیلی جواب دلائل کےساتھ چاہیے ۔
ساڑھے سات تولے سے کم صرف سونا ہو تو قربانی کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے پاس ساڑھے چار تولہ سونا ہے اور اس کے سوا کچھ نہیں، کیا قربانی واجب ہے؟ اسے میں کبھی کبھار پہن لیتی ہوں لیکن نیت یہ ہے کہ یہ میرے بچوں کے لیے ہے، کیا میں ایسی صورت میں اس کی شرعی مالک ہوں؟
بچوں کی شادی کے لئے رکھے ہوئے پلاٹ پر قربانی کا حکم
سوال: میں ہر سال قربانی کیا کرتا تھا، لیکن اس سال ذرا مجھ پر قرضہ چڑھا ہوا ہے، تو اتنی گنجائش نہیں کہ میں قربانی کا حصہ لے سکوں ،البتہ دو پلاٹ میرے پاس ہیں جو کہ میں نے اپنے بچوں کی شادی کے لیے رکھے ہیں،مگر کوئی جمع پونجی نہیں ہے،جب بچوں کی شادیاں ہوں گی ،تو ان پلاٹ کو بیچ کر شادی وغیرہ کے خرچے میں اس پلاٹ کی رقم صرف کروں گا ، اب کیا اس صورت میں مجھ پر قربانی واجب ہوگی؟