
مقروض فوت ہو جائے تو قرض کا مطالبہ ضامن سے ہوگا یا ورثاء سے؟
سوال: زید نے شرعی طریقہ کار کے مطابق بکر سے ادھار پر ایک موبائل خریدا، اور طے یہ پایا کہ ایک سال بعد زید ، بکر کو موبائل کی قیمت ادا کرے گا۔ لیکن بکر کو اس کےلیے ایک تیسرے شخص کی ضمانت چاہیے تھی، جو اس بات کی گارنٹی دے کہ اگر زید نے قرض ادا نہ کیا، تو اس کی جگہ وہ تیسرا شخص رقم اد اکرے گا،بکر کے مطالبے پر،زید نے خالد کو راضی کیا اور خالد نے اس بات کی ضمانت دے دی کہ اگر زید نےقیمت ادا نہ کی ، تو وہ موبائل کی قیمت ادا کرے گا۔ہوا کچھ یوں کہ ابھی کچھ ماہ ہی گزرے تھے کہ زید کا انتقال ہو گیا اور اس کا ترکہ بھی موجود ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ بکر اب خالد سے قرض وصول کر سکتا ہے یا نہیں؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔
میت سے لیا گیا قرض کیا ایک وارث معاف کر سکتا ہے؟
سوال: کسی نے اپنے چچا سے پچاس ہزار قرض لیے۔چچا کا انتقال ہوگیا ۔ چچا نے کوئی وصیت بھی نہیں کی ۔اب چچی اس قرض کو معاف کرتی ہے،تو کیا اس چچی کو قرض معاف کرنا چاہیے،حالانکہ چچاکے دیگرورثاء بھی موجودہیں۔
قرض خواہ کا انتقال ہونے پر قرض کے پیسوں کا حکم
سوال: زید نے ایک لاکھ روپیہ کسی سے ادھار لیا تھا اور جس سےادھار لیا تھا وہ بندہ فوت ہو گیا اور اس کے رشتہ داروں کو بھی یہ نہیں جانتا اور جس سے قرض لیا تھا اس کی اپنی اولاد بھی نہیں ہے ،اب زید یہ چاہتا ہے کہ اس رقم کو مسجد یا قبرستان میں لگا دے یا کسی فلاحی کام میں خرچ کرے، تو کیا زید کا ایسا کرنا درست ہے؟یا زید پر میت کے ورثا کو تلاش کر کے رقم ان کے حوالے کرنا لازم ہے؟
قرض معاف کر دیا، تو اس کی زکوۃ ادا کرنی ہوگی ؟
سوال: زید نے2017میں بکراورخالد کو3سال کے لیےایک ایک لاکھ روپیہ قرض دیا تھا۔تین سال گزر گئے ،مگر وہ دونوں مالی اسباب نہ ہونے کے سبب قرض ادا نہیں کرسکے۔ اس کو اب 6 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔بکراب بھی قرض ادا کرنے پر قادر نہیں اوربکر شرعی فقیر ہے،جبکہ خالدادائیگی کی قدرت رکھتا ہےاورغنی بھی ہے،لیکن زید نے دونوں کو قرض معاف کردیا ہے،بکر کواس کی ناداری کے سبب اور خالد کو اس سبب کہ خالد اس کا بہنوئی ہے۔زید نے6 سالوں میں ان دو لاکھ روپے کی زکوۃ بھی نہیں نکالی۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ آیا زید پر اس رقم کی گزشتہ 6 سالوں کی زکوۃ ادا کرنا لازم ہے؟اگر لازم ہے،تو پچھلے سالوں کی زکوۃ نکالنے کا طریقہ کار کیا ہوگا؟واضح رہے کہ زیدکئی سالوں سےصاحبِ نصاب ہے اورہر سال زکوۃ نکالتا رہتا ہے۔
جاز کیش کی مختلف صورتوں کے احکام
جواب: قرض ہوتی ہے ،کیونکہ جمع کروائی گئی رقم کو کمپنی استعمال کرتی ہے اور واپسی میں اس کی مثل رقم دیتی ہے اور یہی قرض ہے ۔ یہ بات یاد رہے کہ قرض ہونے کے لیے...
ڈیجیٹل پرائز بانڈ خریدنا کیسا؟
جواب: قرض ہے ۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ ڈیجیٹل پرائز بانڈز (DPB) ہولڈر کی طرف سے یہ رقم خرچ کرنے کی اجازت ہوتی ہےاور جب وہ Withdraw ہونا چاہے، تو جہاں اس نے ...
جواب: قرض ہی شمارہوگا ، اور اس پر نفع لینا کھلا سود ناجائز و حرام ہوگا ، اور یہ رقم واپسی لیتے وقت بھی کسی قسم کی مشروط زیادتی ، اضافی رقم وغیرہ لینا سود...
چلتے کاروبار میں فی پیس کے حساب سے نفع طے کرنے کا حکم اور اس کا متبادل جائز طریقہ
جواب: قرض ہے کہ مکمل رقم واپس کرنا طے ہوا ہے۔ اسی قرض کی وجہ سے زید، بکر کو ہر پیس پر دو ریال کا نفع دے رہا ہے حالانکہ قرض پر مشروط(Conditional) نفع سود ہو...