
پیاس لگنے پر روزہ چھوڑنا اور روزوں کا فدیہ دینا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں 17سال سے ذہنی مریضہ ہوں اور رمضان کے روزے نہیں رکھتی، کیونکہ میں جو ادویات استعمال کرتی ہوں، اُن کے ساتھ پانی بہت پینا پڑتا ہے، میں ایک منٹ بھی پانی کے بغیر نہیں رہ سکتی چاہے سردی ہو یا گرمی،اُن ادویات کے علاو ہ کوئی حل بھی نہیں ہے، تو میں اپنے روزوں کا فدیہ دیتی ہوں ،کیا یہ جائز صورت ہے؟ اگر نہیں تو برائے کرم شرعی رہنمائی فرما دیں۔
مریض کا بیٹھ کر نماز پڑھنے کی کیفیت اور شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جن صورتوں میں شریعت نے بیٹھ کر نماز پڑھنے کی اجازت دی ہے ، ان صورتوں میں بیٹھنے کی کوئی خاص کیفیتاختیار کرنا لازم ہے یا جس طرح مریض کو آسانی ہو ، اسی طریقےسے بیٹھ کر نماز ادا کرسکتا ہے؟
پیشاب کی تھیلی (Urine Bag) لگے ہوئے مریض کے مسجد میں آنے کا حکم؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض لوگوں کا آپریشن ہوا ہوتا ہے اور انہیں پیشاب کی تھیلی (Urine bag) لگی ہوتی ہے ، تو وہ نماز پڑھنے کے لیے اُس بیگ کے ساتھ ہی مسجد میں آجاتے ہیں ۔ کیا شرعاً ان کے لیے اس یورین بیگ کے ساتھ مسجد میں آنا ، جائز ہے ؟ ایسا مریض اگر مسجد میں آئے اور صف کے کونے میں کھڑا ہوجائے اور وہ بیگ بھی ایک سائیڈ میں رکھ دے ، تو کیا اس طرح نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی ؟ سائل: محمد یوسف قادری (برنس روڈ ، کراچی)
سُترہ ایک انگل موٹا ہونا لازم ہے ؟نیزپردے یا باریک شیشے کے ذریعے سُترہ ہو جائےگا؟
سوال: نمازی کے آگے سے گزرنے کے لیے جو سترہ رکھتے ہیں، کیا اس کا ایک انگلی کے برابر موٹا ہونا ضروری ہے یا صرف مستحب ہے ؟یعنی اگر کسی نمازی کے سامنے ایک انگلی سے بھی باریک چھڑی نصب کی گئی ہویا اوپر سے زمین تک لٹکتا ہوا کپڑے کا پردہ ہو یا ایک انگلی سے باریک شیشہ ہو جیسا کہ عام طور پر مساجد وغیرہ میں ہوتا ہے،تو کیاان صورتوں میں سترہ ہو جائے گا؟اورنمازی کے آگے سے گزرنے والا گنہگار ہوگا یا نہیں ؟ بحرالرائق میں ہے: ’’اختلفوا فی مقدار غلظھا ففی الھدایۃ وینبغی أن تکون فی غلظ الاصبع لأن ما دونہ لا یبدو للناظر وکان مستندہ ما رواہ الحاکم مرفوعا استتروا فی صلاتکم ولو بسھم ویشکل علیہ ما رواہ الحاکم عن أبی ھریرۃ مرفوعا یجزیٔ من الستر قدر مؤخرۃ الرحل ولو بدقۃ شعرۃ ولھذا جعل بیان الغلظ فی البدائع قولا ضعیفا وأنہ لا اعتبار بالعرض وظاھرہ أنہ المذھب‘‘ ترجمہ:سترے کی موٹائی کی مقدار میں اختلاف ہے ،ہدایہ میں ہے کہ ایک انگلی کے برابر موٹا ہو، کیونکہ اس سے کم ہونے کی صورت میں دیکھنے والے کو ظا ہر نہیں ہوگا اور اور ان کا استناد اس مرفوع حدیث سے ہے جسے امام حاکم نے روایت کیا کہ نماز میں سترہ رکھو ،اگرچہ تیر کے ساتھ۔ اس پر اس روایت سے اشکال ہوتا ہے ،جو امام حاکم نے حضرت ابو ہریرہ سے مرفوعا روایت کی کہ سترے کے لیے کجاوے کی پچھلی لکڑی کافی ہے،اگرچہ وہ بال برابر باریک ہو ، اسی وجہ سے موٹائی کے بیان کو صاحب بدائع نے ضعیف قول قرار دیا اور کہا کہ چوڑائی کا اعتبار نہیں ہے ، اور بظاہر یہی مذہب ہے ۔(بحر، جلد2، صفحہ18)اس عبارت سے تو یہی لگتا ہے کہ موٹائی ہونا ضروری نہیں۔
جواب: مریض“ترجمہ:حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا:جمعہ کی نمازجماعت سے ادا کرنا ہر مسلمان پر فرض ہےسوائے چار لوگوں کے:غلام،عورت،نابالغ بچہ اوربیمار۔(...
دانت نکلوانے کے بعد خون حلق سے نیچے اتر جائے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: دانت نکالنے کے بعد بعض اوقات 24 سے 48 گھنٹے تک زخم سے خون رِستا رہتا ہے، ایسی صورت میں مریض پر کیا شرعی ذمہ داری ہے؟ اگر بلا قصد خون حلق سے اُتر جائے، تو کیا اِس صورت میں اُسے گناہ ہوگا؟
امام صاحب ثناء پڑھ کر رکوع میں چلے گئے اور مقتدی نے لقمہ دیا ،تو کیا حکم ہے؟
سوال: امام صاحب نے مغرب کی پہلی رکعت میں صرف ثناء پڑھی اور رکوع میں چلے گئے ، مقتدی نے لقمہ دیا، تو امام صاحب نے رکوع سے واپس آکر قراءت کی،پھر رکوع کیا اور آخر میں سجدہ سہو بھی کیا۔ تو کیا مقتدی و امام کی نماز درست ہو گئی ؟
سوال: کمزوری دور کرنے کیلئے مریض بچے کو گدھی کا دودھ پلانا کیسا؟
مریض کی عیادت کرتے وقت کہنے والے کلمات
سوال: مریض کی عیادت کرتے وقت کہنے والے کلمات
مریض کی عیادت کے وقت یہ دم کیا جائے
سوال: مریض کی عیادت کے وقت یہ دم کیا جائے