مریض کی عیادت کے وقت کیا جانے والا دم

مریض کی عیاد ت کے وقت یہ دم کیا جائے

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ، اُعِيْذُكَ بِاللّٰهِ الْاَحَدِ الصَّمَدِ، الَّذِیْ ﴿لَمْ يَلِدْ وَ لَمْ يُولَدْ وَ لَمْ يَكُنْ لَهٗ كُفُوًا اَحَدٌ﴾، مِنْ شَرِّ مَا تَجِدُ

ترجمہ:

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان، رحمت والاہے۔ میں تمہیں اللہ کی پناہ میں دیتا ہوں وہ ایک ہے، بے نیاز ہے۔ (اس کی شان یہ ہے کہ) نہ اس نے کسی کو جنم دیا اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا اور کوئی اس کے برابر نہیں۔ (میں تمہیں اللہ کی پناہ میں دیتا ہوں) ان تمام چیزوں کے شر سے جنہیں تم پاتے ہو۔

حدیث مبارک میں ہے:

عن عثمان، رضي اللہ عنه قال: مرضت مرضا فكان رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم يعوذني فعوذني يوما فقال: بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ، اُعِيْذُكَ بِاللّٰهِ الْاَحَدِ الصَّمَدِ، الَّذِیْ ﴿لَمْ يَلِدْ وَ لَمْ يُولَدْ وَ لَمْ يَكُنْ لَهٗ كُفُوًا اَحَدٌ﴾، مِنْ شَرِّ مَا تَجِدُ، فشفاني اللہ عز و جل

ترجمہ: حضرت عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں بیمار ہوگیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے مجھے دم فرمایا کرتے، پس آپ نے ایک د ن مجھے دم کیا پھر فرمایا

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ، اُعِيْذُكَ بِاللّٰهِ الْاَحَدِ الصَّمَدِ، الَّذِیْ ﴿لَمْ يَلِدْ وَ لَمْ يُولَدْ وَ لَمْ يَكُنْ لَهٗ كُفُوًا اَحَدٌ﴾، مِنْ شَرِّ مَا تَجِدُ

(حضرت عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں) پس اللہ عزوجل نے مجھے شفاء عطا فرمادی۔ (الدعا للطبرانی، صفحہ 340، رقم الحدیث: 1121، مطبوعہ دار الکتب العلمیۃ،بیروت)