
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد میں بچوں کے آنے کے حوالے سے ہمیں تفصیلی معلومات عطا فرما دیں کہ کون سا بچہ مسجد میں آ سکتا ہے اور کون سا نہیں آ سکتا۔ جو بچہ اکثر مسجد میں آ کر شور کرتا رہتا ہو، اسے اور اس کے والد کو سمجھانے کے باوجود بھی اگر وہ شور اور مسجد کی بے ادبی سے باز نہ آتا ہو تو کیا اس بچےکو مسجد میں آنے سے روکا جاسکتا ہےیا نہیں؟
اپنے گھر کی بیٹری مسجد کی بجلی سے چارج کرنا
سوال: ایک شخص روزانہ صبح کے وقت یا کبھی شام کے وقت مسجد میں آکر اپنے گھر کی بڑی بیٹری چارج کر کے جاتا ہے ،جبکہ اس کے محلے میں بیٹریاں چارج کرنے والی دکان بھی موجود ہے،مگر اس کے باوجود بھی وہ شخص اپنے پیسے بچانے کے لیے ایسا کرتا ہے۔ایسے شخص کے متعلق کیا حکم شرعی ہے؟
چار رکعتی نفلوں میں پہلا قعدہ فرض ہے یا واجب نیز بھول جانے کی صورت میں نماز کا حکم
جواب: تراویح النیابۃ عن شفع واحد مطلقاً ولو صلی اربعاً و لم یقعد الا فی الآخر والصحیح فی غیرھا صحۃ الکل ان صلی اربعاً ،وفساد الکل ان زاد،فاغتنم ھذا التحریر ...
تراویح پڑھانے کی اجرت لینے کا حکم؟
جواب: مسجد انتظامیہ وغیرہا کا یہ اجرت دینا ناجائز و گناہ ہے۔ اسی طرح طے نہ کیا ہو ، لیکن پتا ہے کہ ختمِ قرآن پر کچھ نہ کچھ روپے پیسے یا کسی اور صورت میں...
چھوٹی بستی میں جمعہ شروع کرنا کیسا؟
سوال: شہر اور اڈے سے 17 کلومیٹر دور بستی ہے، جس میں تقریبا ً 18 گھر ہیں، مسجد کی لمبائی، چوڑائی 40 × 40 فٹ ہے اور 100 سے زائد افراد اس میں نماز ادا کرسکتے ہیں، اس علاقے میں یہ صرف ایک ہی مسجد ہے اور تقریباً دو کلو میٹر سے زیادہ دور مسلک اہلسنت و جماعت حنفی بریلوی کی جامع مسجد ہے، جہاں جمعہ ہوتا ہے، تو عرضِ خدمت یہ ہے کہ اس بستی کے اکثر مسلمان جمعہ نہیں پڑھ پاتے، ایسے میں اگر اسی بستی کی مسجد میں جمعہ شروع کر دیا جائے، تو تقریباً 30 سے زائد جمعہ کے اہل افراد کو جمعہ کی ادائیگی کا موقع مل سکتا ہے، بستی کی مسجد میں پانچوں نمازوں کی جماعت اور عید کی نماز ہو رہی ہے، باقاعدہ امام بھی موجود ہے، حفظ کا درجہ بھی موجود ہے، برائے کرم رہنمائی فرما دیجیے کیا اس مسجد میں جمعہ کا آغاز کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟
بدبودار جرابیں پہن کر مسجد میں جانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ آج کل سردی سے بچنے کے لیے بہت سے لوگ جرابیں استعمال کرتے ہیں۔جرابوں کے ساتھ اگر زیادہ دیر تک بوٹ پہنے جائیں،تو بعض لوگوں کے پاؤں سے عجیب سی بدبو آنا شروع ہو جاتی ہے۔اب مسئلہ یہ ہے کہ کچھ افراد بوٹ اتار کر اسی طرح بدبو والی جرابیں لے کر مسجد میں نماز پڑھنے آجاتے ہیں،جس کی وجہ سے مسجد میں بھی عجیب سی بدبو پھیل جاتی ہے،تو ایسے افراد کا بدبو والی جرابیں پہن کر مسجد میں آنا کیسا ہے؟
فنائے مسجد میں مسجد کا اسٹور روم بنا سکتے ہیں ؟
سوال: ہماری جامع مسجد اندرونی ہال، صحن اور برآمدے پر مشتمل ہے، ان تینوں جگہوں سے ہٹ کر مسجد کی چار دیواری کے اندر ہی کچھ جگہ خالی ہے، وہاں نماز نہیں ہوتی، وہ فنائے مسجد ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ ہم اس خالی جگہ پر مسجد کا سامان اور ضروری اشیاء رکھنے کے لئے اسٹور بنا سکتے ہیں؟
تراویح کی کچھ رکعتیں سحری کے وقت میں پڑھنا
سوال: اگر کوئی شخص عشاء کی نماز کے بعد بارہ رکعت تراویح پڑھ لے اور باقی آٹھ رکعت سحری کے وقت پڑھ لے، تو ہو جائیں گی؟
مسجد میں R.O پلانٹ لگا کر اس کی آمدنی مسجد میں لگانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک مسجد میں ایک کمپنی نے R.O پلانٹ لگایا اور کہا کہ اس مسجد کے کنویں کے پانی کو صاف کرکے بیچیں اور اس کی آمدنی مسجد میں ہی لگائیں۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟