
ماں شریک بہن کی بیٹی سے نکاح کرنے کا حکم
سوال: نسرین نے ایک شخص سےنکاح کیا جس سے ایک بیٹی (پروین) پیدا ہوئی۔ پھر اس شوہر سے طلاق ہوجانے کے بعد عدت گزار کر دوسرے شخص سے نکاح کیا ۔ اس سے ایک بیٹا (خرم)پیدا ہوا۔ نسرین کی بیٹی پروین کا ایک شخص سے نکاح ہوا، جس سے اس کی ایک بیٹی (روزینہ)پیدا ہوئی، اب پروین کا یہ ارادہ ہے کہ وہ اپنی بیٹی (روزینہ)کا نکاح خرم سے کروا دے، جو کہ پروین کا ماں شریک بھائی ہے، کیا یہ نکاح جائز ہوگا ؟
دادا کی وراثت میں یتیم پوتے کا حصہ
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ یتیم پوتا اپنے دادا کی وراثت کا حقدار ہوگا یا نہیں جبکہ اس کے والد کا انتقال دادا کی زندگی میں ہی ہوگیا ہو؟ سائلہ: سارہ
بیٹی کی قسم کھا کر توڑ دی، تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ مجھے ایک جاننے والی عورت نے میری قریبی رشتہ دار عورت کے متعلق کہا کہ وہ ایسی ایسی ہے(یعنی اس کی برائیاں بیان کیں) اور پھر مجھے کہا کہ اپنی بیٹی کی قسم کھاؤ کہ تم یہ باتیں کسی کو نہیں بتاؤ گی، میں نے اس وقت اپنی بیٹی کی قسم کھا لی، کچھ دن بعد میں اپنی اسی رشتہ دار عورت کے پاس بیٹھی تھی جس کے متعلق مجھے غلط گائیڈ کیا گیا تھا، تو میں نے اسے کہا کہ آپ کتنی اچھی ہیں، لیکن لوگ آپ کے متعلق کیا کیا کہتے ہیں، تو وہ مجھے کہتی کہ یقیناً تمہیں فلاں نے کہا ہوگا، حالانکہ میں نے کسی کا نام نہیں لیا تھا، اسے خود ہی معلوم ہو گیا، میں اب کافی پریشان ہوں، میری ایک ہی بیٹی ہے اور میں نے اس کے نام کی قسم کھا لی اور جس بات پر قسم کھائی تھی وہ بھی ظاہر ہو گئی، میں کافی پریشان ہوں، میری رہنمائی فرمائیں کہ اس قسم کا کیا کفارہ ہوگا؟
بیوی کی بیٹی سے شادی کرنے کا حکم
سوال: ایک عورت کو اس کے شوہر نےطلاق دے دی،جس سے اس کی ایک بیٹی تھی، عدت گزرنے کے بعدعورت نے کسی دوسرے شخص سے نکاح کر لیا اور اس سے دو بیٹے بھی ہوئے،اس کے بعد اس عورت کا انتقال ہوگیا ۔سوال یہ ہے کہ اس عورت کے دوسرے شوہر کا اس کی بیٹی جو کہ پہلے خاوند سے تھی اس سے نکاح ہو سکتا ہے یا نہیں؟
بیٹیوں کو وراثت کی ہر ہر چیز سے حصہ ملے گا
سوال: بیٹیوں کو وراثت میں سے ہر ہر چیز سے حصہ ملے گا یا صرف زمین میں سے؟ جواب عنایت فرمائیں۔
سوتیلی بھانجی کی بیٹی سے نکاح کا حکم
سوال: لڑکے کا اور لڑکی کا ابو ایک ہے، لیکن امی الگ الگ ہے اور جس لڑکی سے وہ شادی کرنا چاہتا ہے، وہ اس کی بھانجی کی بیٹی ہے اور اس کی بھانجی کی شادی اس کی خالہ کے بیٹے سے ہوئی ہے، تو کیا وہ اس لڑکی سے شادی کر سکتا ہے؟ (یعنی سوتیلی بھانجی کی بیٹی سے نکاح کرنا کیسا؟)
مرحوم کا قرض اتار نے سے متعلق تفصیلی فتویٰ
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ والد کے انتقال کے بعد قرض کی ادائیگی کیسے کریں، جبکہ یہ معلوم ہو کہ والد نے قرض لیا ہے اور رقم بھی معلوم ہے،مگر قرض خواہوں کا علم نہ ہو؟ نامعلوم شخص کے قرض کا حکم یہ ہوتا ہے کہ بعد تتبع و تلاش بنیتِ ثواب صدقہ کردیا جائے،مگر میت کا ترکہ تو ورثاکا حق ہے، اِس میں یہ صورت اختیار کی جاسکتی ہے یا نہیں؟نیز قبل از ادائے قرض وراثت کیسے تقسیم کریں؟
والدہ کا انتقال نانا سے پہلے ہوا، تو نانا کی جائیداد میں نواسوں کا کوئی حصہ ہے؟
سوال: میری والدہ کا انتقال ہمارے نانا جان سے پہلے ہو چُکا تھا اور ہمارے نانا کا انتقال ابھی ہوا ہے جن کے دیگر بیٹے بیٹیاں موجود ہیں، ہم کل چھ بہن بھائی ہیں، کیا ہم اپنے نانا جان کی وراثت میں حصہ دار ہوں گے؟
سگی ماں کے ماموں کی بیٹی سے نکاح کا حکم
سوال: مجھے یہ جاننا ہے کہ اپنی سگی ماں کے ماموں کی بیٹی سے نکاح جائز ہے؟