
معذورِشرعی ایک نماز کا وقت نکلنے سے معذورِ شرعی نہ رہا، تو وضو بھی ٹوٹ جائے گا؟
سوال: ایک شخص چار پانچ دن سے شرعی معذور تھا اور ہر فرضی نماز کے وقت کے لیے وضو کرتا تھا ۔ ایک دن عصر کی نماز کے لیے اس نے وضو کیا ، لیکن مغرب تک نہ تو اس کا وہ عذر پایا گیا ، جس کی وجہ سے وہ شرعی معذور ہوا تھا ، نہ ہی کوئی اور ناقضِ وضو پایا گیا ، یہاں تک کہ عصر کا وقت ختم ہوگیا ۔ اب یہ تو معلوم ہے کہ یہ شخص شرعی معذور نہ رہا ، لیکن پوچھنا یہ ہے کہ مغرب کی نماز کے لیے وضو کرنا اس پر لازم ہے یا عصر کی نماز کے لیے جو وضو کیا تھا ، وہی وضو کافی ہے ؟
میت کے ذمے روزے باقی ہوں تو گھر والے اس کی طرف سے روزے رکھ سکتے ہیں یا فدیہ دیں؟
جواب: قضاباقی ہواورانہیں اداکرنے سے پہلے وہ مرجائے،تو اس کی طرف سے کوئی اور روزہ ادا نہیں کرسکتا،کیونکہ روزہ بدنی عبادت ہے، اس میں نیابت نہیں ہوسکتی ،جبکہ ...
کیا فی زمانہ سفری سہولیات کے پیشِ نظر عورت بغیر محرم سفرِ حج کر سکتی ہے؟
جواب: وقت عورتوں کوبغیرمحرم سفرشرعی کرنے کی اجازت ہوگی،جبکہ اس کےمقابل واضح طورپراحادیث میں بغیرمحرم سفرکی ممانعت فرمائی ہے ۔ (ب)نیزسوال میں مذکورروایت میں...
روزوں کی قضامیں دن وغیرہ کی تعیین
سوال: میں بوجہ بیماری آٹھ سال کے روزے نہیں رکھ سکا ۔اب ان کی قضا کررہا ہوں۔مجھے نیت میں سال اور دن معین کرنا ہوگا یا سال اور دن کی تعیین کیے بغیر بھی یوں نیت کرنے سےروزے درست ہو جائیں گے کہ مجھ سے پہلا روزہ جو قضا ہوا ہے وہ بھر رہا ہوں؟
قضا روزے مسلسل رکھنا ضروری نہیں
سوال: میں نے ایک ماہ کے فرض روزوں کی قضا کرنی ہے،تو کیا اکٹھے روزے رکھنےہوں گے یا الگ الگ بھی رکھ سکتے ہیں؟
وضومیں پانی گلے میں یادماغ میں جانے سے روزے کاحکم
سوال: کسی شخص کو یہ مسئلہ معلوم نہیں تھا کہ حالت روزہ میں غرغرہ اور ناک میں پانی نہیں چڑھانا چاہئے جس کی وجہ سے وہ دو سال تک غرغرہ کرتا رہا اور ناک میں پانی چڑھاتا رہا، غرغرے کے دوران کبھی کبھار پانی حلق سے نیچے بھی اتر جاتا تھا بعد میں اسے مسئلہ معلوم ہوا تو اب کیا اسے روزے کی صرف قضا رکھنی ہوگی یا کفارہ بھی ادا کرنا ہوگا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ کسی شخص کی موت کے وقت اُس کا چہرہ آسمان کی طرف سیدھا ہی رہتا ہے یا بائیں طرف لٹک جاتا ہے اور پھر جسم سخت ہوجانے کی وجہ سے چہرہ دائیں یعنی قبلہ کی طرف نہیں ہوپاتا ، تو قبر میں دفن کرتے وقت لوگ کہتے ہیں کہ قبلہ کی طرف چہرہ ہونا چاہیے ،اس لیے چہرہ قبلہ کی طرف موڑنے کی کوشش کرتے ہیں یا کہتے ہیں کہ میت کو دائیں کروٹ پر ہی لٹادو تاکہ قبلہ کی طرف منہ ہوجائے ، تو اس بارے میں شرعی رہنمائی فرما دیں کہ میت کو قبر میں رکھنے کا درست طریقہ کیا ہے اور جسم سخت ہوجانے کی وجہ سے چہرہ قبلہ کی طرف نہ ہوسکے ، تو کیا حکم ہے ؟
امام کو دوسرے سجدے میں پایا ،تو شامل ہو جائےیا انتظار کرے؟
سوال: اگر کوئی شخص مسجد میں آئے اور امام صاحب پہلی رکعت کے دوسرے سجدے میں ہوں، تو اس شخص کو پہلی رکعت تو نہیں ملی ، جس کی وہ قضا امام کے سلام کے بعد کرے گا ، سوال یہ ہے کہ کیا دوسرے سجدے میں امام کے ساتھ شامل ہوسکتا ہے ؟ اگر شامل ہوگیا ،تو جو ایک سجدہ رہ گیا ہے، وہ بھی اس کو کرنا ہوگا یا ایک سجدہ کرکے امام صاحب کےساتھ کھڑا ہوجائے ؟
لاعلمی میں احتلام کے بعد روزہ توڑدیا تو کیا حکم ہے؟
سوال: زید کو یہ معلوم نہیں تھا کہ احتلام سے روزہ نہیں ٹوٹتا، لہذا اس نے روزے میں احتلام ہونے کے بعد کھاپی لیا۔ اب اسے اس مسئلہ کا علم ہوا کہ احتلام سے تو روزہ نہیں ٹوٹتا۔ اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس صورت میں زید پر روزے کا کفارہ بھی لازم ہوگا یا فقط اس روزے کی قضا ہی لازم ہوگی؟؟ رہنمائی فرمادیں۔